Deobandi Books

عاشقان حق کی خصوصیات

ہم نوٹ :

24 - 34
آ لاتِ گناہ پر ہزاروں کیڑے چمٹے ہوئے ہوں گے او ر معشوقوں کے آلاتِ گناہ پر بھی ہزاروں کیڑے چمٹے ہوئے ہوں گے، یہ مراقبہ کرکے دیکھو ان شاء اﷲ تعالیٰ بہت فائدہ ہوگا۔
جمالِ حق تعالیٰ کا دھیان بھی ذکر ہے
ذَکَرُوْا جَمَالَہٗ فَاسْتَحْیُوْا11؎ یعنی وہ لو گ اﷲ کے جمال کو یا د کر تے ہیں کہ جوسا ری کائنات کی لیلا ؤں کو حسن دیتا ہے خود اس کا حسن و جمال کیسا ہوگا؟ جو ساری لیلاؤں کو نمک دیتا ہے اس کی ذا ت لیلا ؤں کے نمکیات کا سرچشمہ ہے، جس کے دل میں وہ مولیٰ آتا ہے اس دل میں سا ری دنیا کی لیلاؤں کا نمک گھول دیتا ہے،لیکن جو جان کی بازی نہیں لگاتا، جان چور رہتا ہے اس کو اﷲ نہیں ملتا۔ اس کی دلیل یہ ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے ار شاد فرمایا:
وَ الَّذِیۡنَ جَاہَدُوۡا فِیۡنَا لَنَہۡدِیَنَّہُمۡ سُبُلَنَا 12؎
جو لوگ ہماری راہ میں تکلیف اُٹھاتے ہیں ان کے لیے ہم ہدایت کے راستے کھول دیتے ہیں۔ مگر کچھ ظالم ہیں جو تکلیف اٹھانے سے گریزاں ہیں، ان سے کہتا ہوں کہ گناہوں سے بچنے کے لیے جان کی بازی لگادو، زیادہ سے زیادہ یہ ہو گا کہ گناہ  نہ کر نے سے موت آ جائے گی۔
 اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اگر تم سے کبھی کوئی گناہ ہوبھی جائے تو مجھ سے معافی مانگنے میں، توبہ کرنے میں دیر نہ کرو فَاسۡتَغۡفَرُوۡا لِذُنُوۡبِہِمۡ اگر اپنے گناہوں سے استغفار کی، توبہ کی تو فیق ہوجائے تو سمجھ لو کہ ذکر قبول ہے ۔ اگر کوئی یادِ الٰہی میں تو رہتا ہے مگر استغفار نہیں   کر تا، معافی نہیں مانگتا تو سمجھ لو کہ اس کا ذکر مقبول نہیں۔ اس سے معلوم ہوا کہ گناہ سے استغفار کرناذَکَرُوْا  کا نتیجہ ہے۔ چناں چہفَاسْتَغْفَرُوْا پر جو فاء  داخل ہے یہ فائے نتیجہ بھی ہے اور فائے تعقیبیہ بھی ہے یعنی یہ لوگ اﷲ کو یاد کر تے ہیں اور پھر اس ذکر کے نتیجے میں اپنے گناہوں سے معا فی ما نگتے ہیں۔
 اﷲ تعالیٰ نے آگے فرمایا وَ مَنۡ یَّغۡفِرُ الذُّنُوۡبَ اِلَّا اللہُ یعنی اگر اﷲ سے معافی
_____________________________________________
11؎    روح المعانی:60/4،اٰل عمرٰن(135)،داراحیاء التراث،بیروت
12؎    العنکبوت:69
Flag Counter