Deobandi Books

عاشقان حق کی خصوصیات

ہم نوٹ :

28 - 34
یوسف علیہ السلام خود وہاں سے بھاگے۔ اسی طرح اگر کوئی فوجی میجر تمہارے پاس آجائے، وہ حسین بھی ہو اور کم عمر بھی ہو تو خود اس کے پاس سے بھاگ جاؤ۔
بہرحال جب مجلس میں آ ؤ تو اس ا رادےسے آ ؤ کہ آج ایک گناہ چھو ڑنا ہے۔ آپ خود بتائیں کہ گناہ خراب چیز ہے یا اچھی چیز ہے؟ خراب ہے۔ تو خراب چیز کو جلدی چھوڑنا چاہیے یا دیر سے چھو ڑنا چاہیے؟ جلدی چھوڑنا چاہیے۔اب کتنی جلدی چھو ڑیں ؟ اس کا فیصلہ آپ خود کرلیں۔ ا ﷲ کو نا را ض کر نا اچھی بات نہیں، بہت حماقت کی بات ہے۔ 
حضرت تھا نوی رحمۃ اﷲ علیہ فرما تے تھے کہ گناہ کرنے والا بے وقوف ہو تا ہے، اگر عقل ہو تی تو  گناہ نہ کرتا، گناہ کر نا ہی حماقت اور بے وقوفی کی دلیل ہے۔ بڑی طاقت کو نا راض کر نا اور اپنے مزدور اور غلام دل کو خو شی دینا شریفانہ حرکت نہیں ہے؟ اﷲ تعالیٰ ہم سب کو عمل کر نے کی تو فیق عطا فرمائے۔ اﷲ تعالیٰ ہم سب کو تقویٰ عطا فرمائے اور تقویٰ کو بقا بھی اور ارتقا بھی عطا فرمائے اور اے اﷲ !ہم سب کو نسبت بھی عطا فرما، بقائےنسبت بھی عطا فرما اور ارتقائے نسبت بھی عطا فرما، آمین۔
وَاٰخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ
مومن جو فدا نقش کف پائے نبی ہو
ہو زیر قدم اآج بھی  عالم کا خزینہ
گر سنت نبوی کی کرے پیروی امت
طوفاں سے نکل جائیگا پھر اس کا سفینہ
شیخ العرب والعجم عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ 
Flag Counter