Deobandi Books

طلوع آفتاب امید

ہم نوٹ :

11 - 34
دن کے لیے ہیں،یہ فیلڈ آپ سے چھِننے والی ہے، قبر میں لیٹنے کے بعد ان گالوں کو کیڑے کھاجائیں گے، پھر قبر میں گالوں پر داڑھی کے بال کہاں سے لائیں گے۔ بعضوں کو شوق ہوتا ہے کہ میں کم عمر لگتا رہوں اس لیے وہ داڑھی منڈاتے ہیں ، اس پر ایک قصہ یاد آیا۔
میرے دوست تھے نعمانی صاحب، ساٹھ سال عمر ہوگی، وہ بس میں کھڑے ہوئے جارہے تھے،انہیں دیکھ کر نوجوان مزدور فوراً کھڑے ہوگئے، کالج کے نوجوان لڑکے بھی کھڑے ہوگئے کہ چچا! آؤ بیٹھ جاؤ۔ اسی بس میں ان سے زیادہ عمر کا ستر سال کا ایک بے داڑھی کا بڈھا پتلون ٹائی لگائے ہوئے کھڑا تھا، اس کو نوجوانوں نے جگہ نہیں دی۔ اس سے کسی نے نہیں کہا کہ چچا! آؤ بیٹھ جاؤ، تب اس نے زور سے چِلّا کر ناراضگی ظاہر کردی کہ دیکھو! اس بڈھے کو تم نے داڑھی رکھنے کی وجہ سے جگہ دی اور میں اس سے دس سال بڑا ہوں، مجھے تم لوگوں نے کیوں جگہ نہیں دی؟ تو لڑکوں نے جواب دیا کہ آپ چاچا معلوم نہیں ہوتے، یہ تو داڑھی کی وجہ سے ماشاء اللہ چچا لگ رہے ہیں اور آپ تو بھتیجے بنے ہوئے ہیں، لہٰذا اب لیجیے کم عمری کا انعام، جب آپ کم عمر بنیں گے تو کم عمروں والا معاملہ کیا جائے گا، بزرگوں والا معاملہ کیسے کیا جائے؟اس لیے جو داڑھی رکھ لے گا وہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ سے بزبانِ حال اس شعر میں یہ درخواست کرے گا، اگر کسی کو شعر یاد نہ ہوگا تو اس کا حال خود شعر پڑھ دے گا، وہ اللہ پاک سے کیا کہے گا      ؎
ترے  محبوب  کی  یا رب شباہت  لے  کے  آیا  ہوں
حقیقت اس  کو تو کردے میں صورت لے کے آیا  ہوں
تو داڑھی رکھنے سے انسان بہت سے گناہوں سے بچ جاتا ہے اور اللہ والوں کے ساتھ اس کی مشابہت بھی ہوجاتی ہے، اور حدیث میں ہے:
مَنْ تَشَبَّہَ بِقَوْمٍ فَہُوَ مِنْہُمْ 6؎ 
جو کسی قوم کی مشابہت کرے گا اللہ تعالیٰ اس کو اسی میں داخل کردیں گے، اور داڑھی کی برکت سے ان شاء اللہ نیک اعمال کی توفیق بھی ہوجائے گی۔بعض لوگ داڑھی تو رکھ لیتے ہیں مگر شرعی داڑھی نہیں رکھتے، شرعی داڑھی ایک مٹھی ہے، اس پر چاروں اماموں کا اجماع ہے کہ ایک مٹھی
_____________________________________________
6؎     سنن ابی داؤد:  203/2، باب فی لبس الشہرۃ ،ایج ایم سعید
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اﷲ کی رحمت سے مایوسی کفر ہے 7 1
3 گناہوں سے معافی مانگنے کا طریقہ 7 1
4 داڑھی رکھنے میں دیر نہ کریں 9 1
5 عالمگیر بادشاہ کا ایک قصہ 12 1
6 داڑھی والے اپنی داڑھی کی لاج رکھیں 14 1
7 اﷲ کی رحمت سب گناہوں کو دھو ڈالتی ہے 14 1
8 شہوت کی آگ نورِ خدا ہی سے بجھتی ہے 15 1
9 ذکر ذاکر کو مذکور تک پہنچادیتا ہے 16 1
10 عشقِ مجازی کے ساتھ عشقِ الٰہی کا حصول محال ہے 16 1
11 دِلوں کے قفل کی کنجی اﷲ کا ذکر ہے 17 1
12 غیر اﷲ سے دوری اﷲ تعالیٰ کی حضوری کا سبب ہے 18 1
13 توبہ کے دریا میں نہانے کے بعد انسان پاک ہو جاتا ہے 18 1
14 اولیاء اﷲ کس طرح بنتے ہیں؟ 19 1
15 حضرت بھیکا شاہ کے جذب کا واقعہ 20 1
16 لوگوں کی تعداد سے مرعوب نہیں ہو نا چاہیے 22 1
17 قیامت کے دن ہماری قیمت کیسے لگے گی؟ 23 1
18 حیاتِ تقویٰ سے ہی بہارِ حیات ملتی ہے 24 1
19 اﷲ کی نا فرمانیوں والے اعمال سے بچنا فرض ہے 25 1
20 وَ اِیَّاکَ نَسۡتَعِیۡنُ حصولِ نسبت کا نسخہ ہے 26 1
21 تقاضائے گناہ کو دبانے سے خوشبوئے محبتِ الٰہیہ پیدا ہو تی ہے 27 1
22 گلشنِ دل میں بہار کب آتی ہے؟ 28 1
Flag Counter