Deobandi Books

نگاہ نبوت میں محبت کا مقام

ہم نوٹ :

18 - 42
فرماتے ہیں کہ اس آیت سے پتا چلا کہ اِنَّ مُوَالَاۃَ الْیَہُوْدِ وَ النَّصَارٰی تُوْرِثُ الْاِرْتِدَادَ9؎ یعنی یہود  و نصاریٰ کی محبت تم کو مرتد بنادے گی۔یمن میں ایک شخص مرتد ہوگیا، اس نے پورے یمن پر اتنا غلبہ حاصل کیا کہ سرورِ عالم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے جتنے بھی عُمّال تھے یعنی صدقات وصول کرنے والے حُکاّم سب کو یمن سے باہر نکال دیا۔ آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے حضرت معا ذ بن جبل رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کو حکم فرمایا کہ اس شخص کو قتل کرو۔ مرتد واجب القتل ہوتا ہے، اس سے لین دین، سودا خریدنا بیچنا سب حرام ہے۔ تو فیروز دیلمی کے ہاتھ سے اﷲ تعالیٰ نے یمن کے اس مرتد کو ہلاک فرمایا تَنَبَّأَ بِالْیَمَنِ وَکَانَ کَاہِنًایمن میں نبوت کا دعویٰ کیا اور وہ جادوگر تھا۔ 
ایک جھوٹے نبی کا واقعہ
میں نے کل مسیلمہ کذّاب کا واقعہ سنایا تھا وہ دوبارہ سناتا ہوں، دوبارہ سننے سے علم میں رُسوخ پیدا ہوگا اور جنہوں نے نہیں سنا وہ سن لیں گے۔ آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے زمانے میں مسیلمہ کذاب نے نبوت کا دعویٰ کیااور حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کو خط لکھا۔ ذرا اس خبیث کا خط تو دیکھو کہ کیسا خط لکھتا ہے؟یعنی جھوٹے نبی کا خط بھی بتاتا ہے کہ یہ جھوٹا ہے۔ لکھتا ہے:مِنْ مُّسَیْلِمَۃَ رَسُوْلِ اللہ یعنی یہ خط مسیلمہ لکھ رہا ہے جو رسول ہے اور کسے لکھ رہا ہے؟ اِلٰی مُحَمَّدٍ رَّسُوْلِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ محمد رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کی طرف۔ اس نے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کے نامِ مبارک کے ساتھ رسول بھی لکھا اور صلی اﷲ علیہ وسلم بھی لکھا۔پھر اس نے لکھا سَلَامٌ عَلَیْکَ،اَمَّا بَعْدُ فَاِنِّیْ قَدْ اُشْرِکْتُ فِی الْاَمْرِ مَعَکَ آپ پر سلامتی ہو، میں نبوت میں آپ کے ساتھ شریک ہوں وَ اِنَّ لَنَا نِصْفَ  الْاَرْضِ عرب کی زمین میں آدھا حق میرا ہے وَلِقُرَیْشٍ نِصْفَ الْاَرْضِ اور اہلِ قریش کو زمین کا آدھا حق ہے لٰکِنْ قُرَیْشًا قَوْمٌ یَّعْتَدُوْنَ  لیکن قریش بڑے ظالم لوگ ہیں، میرا حصہ نہیں دے رہے۔ سرورِ عالم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے سامنے جب یہ مکتوب پیش
_____________________________________________
9؎  روح المعانی:160/6،المآئدۃ(53)،داراحیاءالتراث،بیروت،ذکرہ بلفظ ان موالاتہم مستدعیۃ للارتداد عن الدین
Flag Counter