Deobandi Books

نگاہ نبوت میں محبت کا مقام

ہم نوٹ :

14 - 42
والے کو پچاس ہزار کا انعام بھی ہے۔ وہ گیا اور ڈھونڈ کر باپ کے پاس لے آیا ۔ وہ بچے سے نہیں کہے گا کہ لاؤ انعام۔ اگر بچے سے کہتا ہے کہ انعام لاؤ تو مخلص نہیں ہے۔ ابّا سے انعام مانگے گا اور ابا اس بچے کو پیار کرنے سے پہلے اس لانے والے کو پیارکرے گا اور سینے سے لگا کر کہے گا، جزاک اﷲ! آپ نے میری آنکھوں کی روشنی، میرے جگر کا ٹکڑا لادیا۔ اسی طرح جو محنت کرکے اﷲ کے بندوں کو اﷲ سے جوڑتا ہے، تو اﷲ کا پہلا پیار جوڑنے والے کو ملتا ہے، لیکن علامت یہ ہے کہ بندے سے نہ کہے کہ انعام لاؤ جس طرح بچے سے انعام نہیں مانگتا، کیوں کہ بچہ کہاں سے دے گا؟ ابّا سے لو، اسی طرح بندہ کہاں سے دے گا؟ تم ربّا سے لو۔
اور جو بندہ اﷲ والوں سے جڑ جاتا ہے وہ اﷲ والا ہوجاتا ہے، کیوں کہ گناہوں سے بچنے کی ہمت بھی صحبت ہی سے نصیب ہوتی ہے۔ وہ دیکھتا ہے کہ دیکھو!یہ ہمارے بزرگ    ری یونین میں جارہے ہیں اور کیسی کیسی لڑکیاں سامنے آتی ہیں، مگر بالکل نظر اٹھا کر نہیں دیکھتے اور اس سے حرام لذت نہیں لیتے، تو انسان سوچتا ہے کہ جب ہم جیسے انسان بھی یہ کررہے ہوں تو ہم بھی کریں، ان کی ہمت کا فیض پہنچتا ہے اور توفیق نصیب ہوتی ہے۔ تو دوستو! اس لیے اﷲ تعالیٰ کی اس نعمت کی قدر کیجیے، ہم بھی کریں آپ بھی کریں۔ کتنافاصلہ کراچی کا ہے اور یہاں آکر کے ہم اس طریقے سے دینی مجلسیں کر رہے ہیں، اس میں علمِ دین بھی مل رہا ہے اور اہل اﷲ کی صحبت بھی مل رہی ہے۔ ہر آدمی دوسرے کو صالح سمجھے اور سوچے کہ مجھ کو ری یونین کے صالحین کی صحبت مل رہی ہے۔
دعائے سفر کی عجیب و غریب تشریح
اس لیے سفر کی جو دعا سکھائی گئی اس میں صالحین کی صحبت مانگی گئی ہے:
اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْہَا وَارْزُقْنَا
 جَنَاھَا وَ حَبِّبْنَا اِلٰی اَہْلِہَا وَ حَبِّبْ صَالِحِیْ اَہْلِہَا اِلَیْنَا6؎
 اے اﷲ! اس بستی میں برکت عطا فرما اور یہاں کے پھل فروٹ اور نعمتیں بھی ہم کو نصیب فرما
_____________________________________________
6؎   المعجم الکبیر للطبرانی:294/11(632)
Flag Counter