Deobandi Books

یا ارحم الراحمین ۔ مولائے رحمۃ للعلمین

ہم نوٹ :

34 - 34
اس وعظ کا تعارف
انسان کو اللہ تعالیٰ نے دیگر مخلوقات سے نمایاں صفات عطا فرمائی ہیں، ان میں سے ایک صفت عقل و شعور کی ہے۔ عقل کے ہوتے ہوئے جو گناہ کرکے اللہ تعالیٰ کو ناراض کرتا ہے تو اللہ کے سخت عذاب کا مستحق ہوجاتا ہے۔
شیخ العرب والعجم مجدد زمانہ عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے وعظ ’’یا ارحم الراحمین مولائے رحمۃ للعالمین‘‘ میں اللہ تعالیٰ کی اس عظیم الشان رحمت کا بیان فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ معافی مانگنے والوں کو اپنی رحمت سے فوراً معاف فرمادیتے ہیں۔ حضرت والا نے حدیث پاک کی ایک دعا کی عجیب و غریب محبت بھرے انداز میں تشریح فرمائی ہے جو گناہوں کی معافی سے ناامید افراد کے لیے امید رحمت کا دروازہ کھولتی ہے۔ اس دعا میں نہ صرف گناہوں کی معافی کا عظیم الشان مضمون ہے بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کرنے کا نہایت مؤثر ذریعہ بھی ہے۔
Flag Counter