ایسے موقع پر مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ کی سنت ادا کررہا ہوں کہ اب میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، لہٰذا اب میں خاموش ہوتا ہوں اور اللہ کے سپرد اختر اپنے کو بھی کرتا ہے اور آپ سب کو بھی اللہ کے سپرد کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے ہم سب پر اپنی خاص نوازش فرمادیں۔ اختر کو، میری اولاد اور ذرّیات کو، میرے احباب کو، ان کی ذرّیات کو، میرے احبابِ حاضرین اور حاضرات اور احبابِ غائبین اور غائبات سارے عالَم میں کسی کو محروم نہ فرما، بلکہ اس اُمتِ مسلمہ کو بھی مالا مال فرما اور اممِ سابقہ مسلمہ جو جاچکی ہیں اور دوسرے نبیوں پر ایمان لائی تھیں ان کو بھی محروم نہ فرمائیے، ان کو بھی بخش دیجیے، لہٰذا پوری اُمتِ مسلمہ کے لیے اختر دعا کرتا ہے اور اممِ سابقہ مسلمہ کے لیے بھی دعائے مغفرت مانگتا ہے۔
وَاٰخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ
وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ
بِرَحْمَتِکَ یَااَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
عظمت تعلق مع اللہ
دامن فقر میں مرے پنہاں ہے تاج قیصری
ذرۂ درد و غم ترا دونوں جہاں سے کم نہیں
اُن کی نظر کے حوصلے رشکِ شہانِ کائنات
وسعتِ قلبِ عاشقاں ارض و سما سے کم نہیں
شیخ العرب والعجم عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ