Deobandi Books

تقریر ختم قرآن مجید و بخاری شریف

ہم نوٹ :

38 - 38
اس وعظ کا تعارف
لوگ دنیاوی عہدے داروں مثلاً صدر، وزیروں اور سفیروں کو طبقہ اشرافیہ سمجھتے ہیں لیکن اللہ اور اس کے رسول کی نظر میں دنیا کے یہ عہدے دارانطبقۂ اشرافیہ میں شامل نہیں بلکہ حدیث پاک میں ہے کہ میری امت کا طبقۂ اشرافیہ تہجدگزار حفاظ کرام ہیں۔ حفظِ قرآن ایسی عظیم الشان سعادت ہے جس کی برکت سے یہ اعزاز عطا ہوا کہ دنیا میں بھی امت کے اعلیٰ طبقے میں شمار ہوئے اور آخرت کے جو مرتبے احادیث مبارکہ میں مذکور ہیں وہ بھی حاصل ہوئے۔
شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے وعظ ’’تقریر ختم قرآن مجید و بخاری شریف‘‘ میں حفاظ کرام کی اسی عظمت کو مفصل انداز میں بیان فرمایا ہے اور احادیث مبارکہ کی رو سے ان کے لیے تہجد کی ادائیگی کو بھی نہایت آسان بنادیا ہے۔ اس وعظ کو پڑھ کر عوام الناس خصوصاً حفاظ قرآن یہ نہیں کہہ سکتے کہ تہجد پڑھنا اور امت کے اشرافیہ طبقے میں داخل ہونا محال ہے۔
Flag Counter