Deobandi Books

تقریر ختم قرآن مجید و بخاری شریف

ہم نوٹ :

33 - 38
بڑی کتابوں سے ہے جبکہ سب کو علم ہے کہ میں کتاب دیکھتا بھی نہیں ہوں، اتنی کمزوری ہے۔ کسی وقت آج کئی برس سے مجھے مطالعہ کرتے ہوئے آپ نے کبھی دیکھا مولانا مظہر میاں!  مگر میرا پہلا دیکھا ہوا ہی اللہ تعالیٰ کی رحمت سے یاد رہتا ہے۔ میرے شیخ کی کرامت ہے کہ پڑھنے کے زمانے میں آج سے پچاس پچپن سال پہلے جو پڑھا تھا وہ میں ابھی منبر پر بیان کرسکتا ہوں۔ لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔ 
دیکھ لو بنگلہ دیش والو! میری پہلی تقریر جب شاہی مسجد کے دارالحدیث میں ہوئی تھی تو بتاؤ سب سے بڑے محدث مولانا عزیز الحق صاحب نے کیا کہا تھا کہ میں نے زندگی میں ایسی تقریر نہیں سنی جس میں منطق، فلسفہ، نحو، حدیث وتفسیر کوئی چیز نہیں چھوڑی۔ الحمدللہ! پہلا بیان تھا بنگلہ دیش کا جس کے بعد بڑے بڑے علماء مجھ سے بیعت ہوئے۔ میرا پہلا بیان اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے ہر ملک میں زوردار کرادیتا ہے جس کو میں کہتا ہوں کہ فرسٹ امپریشن از دی لاسٹ امپریشن(First Impression is the last Impression) کیوں کہ پہلا بیان آبرو  رکھ لیتا ہے اپنے پیاروں کے صدقے میں، اپنے پیاروں کی غلامی کے صدقے میں۔ دیکھو آج بھی کیسے کیسے بڑے بڑے محدث بیٹھے ہوئے تھے، اگر آج کا بیان پھسپھسا ہوتا تو یہ حضرات کیا سوچتے کہ؎
بہت  شور  سنتے  تھے  پہلو  میں دل  کا
جو  چیرا تو   اک  قطرۂ   خوں   نہ   نکلا
لیکن اللہ نے میری کیسی آبرو  رکھی کہ آج وہ مضمون بیان کیا جو زندگی میں کبھی بیان نہیں کیا تھا۔ پوری روئے زمین پر افریقہ، لندن، کینیڈا، بنگلہ دیش کہیں یہ مضمون بیان نہیں ہوا جو آج بیان ہوا کہ سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ کا کیا ربط ہے؟ تین نعمتیں دلائیں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نےکہ سُبْحَانَ اللہْ سے ہمارے اخلاق پاکیزہ فرمائے، وَبِحَمْدِہٖ  سے ہمیں ثنائے خلق کی نعمت دلوائی اور عَظِیْمٌ سے مخلوق میں عظمت دلوائی، لیکن ساتھ ساتھ ہمیں اس کے شر سے بھی بچایا کہ پہلے سُبْحَانَ اللہْ کہو۔ اللہ تو نقص سے پاک ہے لیکن تم کبھی تعریفِ خلق سے کہیں تکبر میں نہ آجانا ورنہ جس اللہ کے تم غلا م ہو اور نقائص سے پاکی بیان کررہے ہو تکبر کی وجہ سے اس کی تجلی تم پر نہیں پڑے گی لہٰذا تم بھی پاک ہوجاؤ اور تم پاک ہوگے اللہ کی پاکی کو 
Flag Counter