Deobandi Books

تقریر ختم قرآن مجید و بخاری شریف

ہم نوٹ :

32 - 38
اب کوئی شریعت ومذہب دوسرا نہیں آئے گا جو اس نماز کے ارکان کو بدل دے، اس لیے فرمایا کہ وَالصَّلٰوۃِ الْقَآئِمَۃِ اَیْ اَلصَّلٰوۃِ الدَّائِمَۃِ کہ یہ نماز قیامت تک قائم رہے گی جب تک اسلام رہے گا، اب کوئی اس کو بدل نہیں سکتا، اس نماز کے ارکان دائم رہیں گے۔ اب کوئی ملت اور شریعت اس میں تبدیلی نہیں کرے گی کیوں کہ ملت اسلامیہ ہی اب قیامت تک رہے گی، کوئی اور مذہب نہیں آئے گا۔ اس کے بعد ہے اٰتِ مُحَمَّدَنِ الْوَسِیْلَۃَ اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو عظیم الشان مرتبہ عطا فرما۔ وسیلہ کے معنیٰ ہیں عظیم الشان مرتبہوَالْفَضِیْلَۃَ لیکن مرتبہ غیرمتناہی ہو اس کی کوئی حد نہ ہو، جو بڑھتا ہی رہے۔ فَضِیْلَۃ کے معنیٰ ہیں غیرمتناہی اور وَالدَّرَجَۃَ الرَّفِیْعَۃَ پڑھنا جائز نہیں کہ یہ سنت سے ثابت نہیں ہے۔ وَابْعَثْہُ  مَقَامًا مَّحْمُوْدًااور مقامِ محمود پر ہمارے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرمائیے اَلَّذِیْ وَعَدْتَّہٗ جس کا آپ نے وعدہ کیا ہے اِنَّکَ لَا تُخْلِفُ الْمِیْعَادَ آپ اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرتے تو محدث عظیم ملّا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ اپنے محبوب اور پیارے نبی کو مقامِ محمود یعنی مقامِ شفاعت عطا کریں گے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں کیوں مقامِ محمود کے مانگنے کا حکم دیا ہے اس میں کیا راز ہے؟ جب اللہ کا وعدہ ہے تو اللہ تو دے ہی دے گا تو فرمایا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے مانگنے کا حکم اس لیے دیا کہ جو میرے لیے مقامِ محمود یعنی مقامِ شفاعت مانگے گا اس کے حق میں میری شفاعت واجب ہوجائے گی۔ یہ راز ہے اٰتِ مُحَمَّدَنِ الْوَسِیْلَۃَ وَالْفَضِیْلَۃَ وَابْعَثْہُ مَقَامًا مَّحْمُوْدًا کا کہ اے اللہ! ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو قیامت کے دن مقامِ شفاعت عطا فرما۔ فرمایا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جو اس دعا کو پڑھے گا اس کے حق میں میری شفاعت واجب ہوجائے گی ورنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تو شفاعت کا حق یقیناً ملے ہی گا کیوں کہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے اور اللہ تعالیٰ اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرتا۔ لیکن فائدہ ہمارا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے شفاعت کا مقام مانگنے والے کا فائدہ ہے کہ اس کے حق میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت واجب ہوجائے گی۔
آج میں نے کلماتِ اذان کا ترجمہ بھی بتادیا اور باقاعدہ مدلل۔ یہ اناڑی ترجمہ نہیں ہے نہ کباڑی ہے بلکہ معیاری ہے یعنی مستند بشرح المشکوٰۃ المسمّٰی بالمرقاۃ اور دوسری
Flag Counter