Deobandi Books

تقریر ختم قرآن مجید و بخاری شریف

ہم نوٹ :

24 - 38
روشن ہوگا، جتنا جتنا زمین کا گولا آتا ہے چاند اندھیرا ہوتا جاتا ہے۔ ایسے ہی جس کے نفس کا گولا جتنا اللہ اور دل کے درمیان آتا ہے اتنا ہی نفسانیت اور اخلاق رذیلہ سے اس کا دل اندھیرا ہوتا چلا جاتا ہے۔ جس کے دل کے اور اللہ کے درمیان میں پورا نفس آگیا اس کا دل بالکل اندھیرا ہوگیا اور جس نے نفس کو پورا مٹادیا اس کا دل بدرِ منیر کی طرح روشن ہوگیا۔ پھر اس کی تقریر میں بھی نور کامل ہوگا اور اس کی تحریر میں بھی نور کامل ہوگا اور اس کے لباس میں بھی نور کامل ہوگا، اور جو شخص جتنا نفس نہیں مٹائے گا اس کے دل کا اتنا حصہ اندھیرا ہوگا۔ مثلاً: بارہ آنے مٹایا اور چارآنے نہیں مٹایا تو چار آنے اندھیرا رہے گا، اس کی تقریر میں، تحریر میں، قلم میں اور زبان میں۔ بس میں نے  اپنے بڑوں سے جو سنا تھا وہ آپ کو سنادیا۔ اللہ تعالیٰ اس کو قبول فرمائے۔
اب دُعا کرو کہ جتنے حافظ ہوئے ہیں ان کو اللہ تعالیٰ عالم بھی بنادے اور جتنے عالم ہیں ان کو باعمل بنادے اور اختر کو، میری اولاد کو، ذریّات کو، میرے احبابِ حاضرین کو، احباب غائبین کو میرے طلبائے کرام کو، میرے حفاظِ کرام کو، ہمارے علمائے کرام کو، ہمارے اساتذۂ کرام کو اور حاضرین عوام کو کسی کو بھی محروم نہ فرما۔ ہم سب کو دنیا وآخرت دونوں جہاں دے دے، ہم سب کو اپنا دردِ دل بخش دے، اپنی محبت دے دے۔ اے اللہ! اولیاء اللہ کی نسبت نصیب فرمادے۔ ہم سب کو اپنا مقبول اور اپنا محبوب بنالے اور دنیا ہماری نگاہوں سے گرادے۔ اس طرح ہمارے قلب کو اپنی تجلی عطا فرما کہ دنیا جہاں میں یہ شعر پیش کرسکیں؎
یہ  کون  آیا  کہ   دھیمی  پڑگئی  لو  شمع  محفل   کی
پتنگوں  کے  عوض  اُڑنے لگیں  چنگاریاں  دل  کی
اللہ تعالیٰ ہم سب کو صاحبِ نسبت کردے اور سلامتیٔ اعضا سلامتیٔ ایمان سے زندگی عطا فرمائے اور سلامتیٔ ایمان اور سلامتیٔ اعضا کے ساتھ دنیا سے اُٹھائے۔ یہ دُعا ہمارے لیے ہمارے بچوں کے لیے اور ہم سب کے لیے قبول فرمائے۔
وَاٰخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ
 وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ
 بِرَحْمَتِکَ یَااَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
Flag Counter