Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2016

اكستان

63 - 66
حضرت مفتی کفایت اللہ، حضرت مولانا محمد اِلیاس اور حضرت مولانا عبید اللہ سندھی وغیرہم اور اِن کی  عظیم جماعت اور اِس قافلہ کے تمام اَکابرین نے جو علمی وعملی خدمات سر اَنجام دی ہیں وہ ہمارے لیے لائحہ عمل ہیں۔اَنبیاء علیہم السلام کی طرح اِن حضرات کی پوری زندگی بندگانِ خدا کی خدمت سے بھرپور ہے، اَنبیاء علیہم السلام کے مشن، اَقوامِ عالَم کی حریت وآزادی کے لیے اِن حضرات کی قربانیاں اپنی مثال آپ ہیں، اِنسانیت کو مشکلات و مصائب سے نجات دلانے، غلامی و ذلت سے نکال کر عروج وترقی کی راہ پر ڈالنے کے لیے ہمیں اپنے اِن مذکورہ اَکابرین کے عظیم علمی سرمایہ اور فقید المثال عملی نمونے کو اپنا نا ہوگا،بالخصوص اَکابرین ِمدارس و جامعات کواِن حضرات کی تصانیف، سوانح، اَفکار اور نظریات کو نصاب ِ مدارس کی رُوح بنا کر شاملِ نصاب کرنا ہوگا۔ اِسی صورت میں ہم اپنا علمی ، عملی و قولی فریضہ ادا کر سکتے ہیں اور اپنے اِن اَکابرین حضراتِ صحابہ اور رسول اللہ  ۖ  اور آئندہ نسلوں کے سامنے سر خرو ہو سکتے ہیں۔ 
اَنبیاء علیہم السلام اور اَکابرین کے اِس عظیم مشن کو ہی سامنے رکھ کر ہمیں قرآنِ کریم اور اَحادیث ِ نبوی اور دین اِسلام کامطالعہ کرنا چاہیے اور دین ِمتین کا تعارف پیش کرنا چاہیے اور زندگی بھر اِس کو نصب العین کے طور پر اپنانا چاہیے، اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے دین کا خدمت گار بنائے، آمین۔
مخیرحضرات سے اَپیل 
 جامعہ مدنیہ جدیدمیں بحمد اللہ چار منزلہ دارُالاقامہ (ہوسٹل )کی تعمیر شروع ہو چکی ہے پہلی منزل پر ڈھائی کروڑ روپے کی لاگت کا تخمینہ ہے، مخیر حضرات کو اِس کارِ خیر میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لینے کی دعوت دی جاتی ہے، اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔ (اِدارہ)
Flag Counter