Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2016

اكستان

47 - 65
اوراُن کویاد رہے کہ ہندوستان میں بھی اُن کے دینی بھائی موجود ہیں جواُن کی مصیبت کے موقع پر اُن کے ساتھ اور اُن کے رنجم و اَلم میں برا بر کے شریک ہیں۔ 
لہٰذا اِس کے لیے حضرت نا نو توی اور اُن کے رُفقاء نے عام مسلمانوں سے بڑی رقم اکٹھی کرکے بابِ عالی (مرکزی حکومت ترکی، اِستنبول) بھجوانے کی کوششیں شروع کیں۔ حضرت نا نو توی نے سب سے پہلے مدرسہ دیو بند (دارُ العلوم دیوبند) کے سب ذمہ داروں، مدرسین، طلباء اور اہلِ قصبہ دیو بند سے تعاون کی در خواست کی، اِس کے علاوہ اپنے سب شا گردوں، متوسلین، نیاز مندوں اور مدرسہ کے ذمہ داروں کو اِدھر متوجہ فرمایا اور دیو بند، نا نو تہ، گنگوہ، تھانہ بھون، کاندھلہ اور اَطراف کے قصبات اور شہروں کے علاوہ دُور دراز شہروں میں بھی اِس در خواست کی غیر معمولی پذیرائی ہوئی۔ صرف دیو بند قصبہ، دارُ العلوم دیوبند کے اَساتذہ منتظمین اور طلباء نے تقریبًا دو ہزار روپے پیش کیے، دیوبند سے پانچ مر تبہ تعاون کی رقم فراہم ہوئی جوترکی حکومت کے قو نصل مقیم ممبئی کوبھیجی گئی، اُن میں سے ہر  ایک قسط میں طلباء شامل تھے،دیوبندکے ضلع سہارنپور میں حضرت مولانا اَحمدعلی صاحب محدث سہارنپوری اور مولانا محمدمظہر صاحب نا نو توی وغیرہ اُس کی رہنمائی فرما رہے تھے اور گنگوہ میں اِس تحریک کو حضرت مولانا رشید اَحمد صاحب گنگوہی کی سرپرستی و نگرانی حاصل تھی اِس لیے اِن علاقوں اور اِن کے اِطراف سے بڑا چندہ ہوا جوکئی قسطوں میں قو نصلر حکومت ترکی کوممبئی بھیجاگیا۔ 
اِن قسطوں کی تفصیلات اورقونصلر کی طرف سے رسیدیں اور شکریہ کے خطوط ایک دستاویز ''رُوداد چندہ ٔ بلقان بہ سر پرستی حضرت مولانا محمد قا سم نانو توی'' میں موجود ہیں جسے حضرت مولانا نورالحسن راشد صاحب کاندھلوی  نے اپنی کتاب'' قاسم العلوم حضرت مولانا محمد قا سم نانو توی اَحوال وآثار و باقیات'' میں شامل کرکے شائع کیا ہے۔ 
اِس تحریک کو پورے ملک سے جوتعاون ملا وہ غالباً ہندوستان کی اُس وقت تک کی مِلّی تاریخ کا سب سے پہلااور عظیم ترین تعاون تھا، وہ رقم جوہندوستان کے بے کس، غریب مسلمانوں نے گھر گھر
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درس حدیث 7 1
4 اللہ رب العزت کے نزدیک محبوب عمل 7 3
5 دورِ حاضر کے سیاسی اور اِقتصادی مسائل 10 1
6 اِسلامی تعلیمات و اِشارات 10 5
7 اِنفرادی مِلک کی ضروت : 10 5
8 مسئلہ اِنسانیت اور اُس کا حل : 11 5
9 اَسباب ِمحبت : 11 5
10 سرمایہ داری : 16 5
11 اِسلام کی شہنشاہیت سے نفرت : 17 5
12 جدید اِصطلاح : 20 5
13 حضرت موسٰی علیہ السلام اور فرعون : 21 5
14 اِسلام کیا ہے ؟ 22 1
15 بیسواں سبق : توبہ واِستغفار 22 14
16 توبہ کے متعلق ایک ضروری بات : 28 14
17 اللہ کی رضا مندی اور جنت حاصل کرنے کاعوامی نصاب : 30 14
19 قصص القرآن للاطفال 33 1
20 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصے 33 19
21 ( اَصحابِ کہف کا قصہ ) 33 19
22 حضرت مولانا محمد قاسم نا نو توی کی دینی حمیت 39 1
23 موجودہ دور میں اِس کی ضرو رت واہمیت 39 22
24 میدانِ شاملی : 39 22
25 جنگ ِ بلقان کے مجاہدین کی اِعانت واِمداد : 45 22
26 اِعانت و مدد کی دُوسری شکل : 48 22
27 اِتباعِ سنت 55 1
28 گلدستہ ٔ اَحادیث 60 1
29 وفیات 63 1
Flag Counter