Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2016

اكستان

18 - 65
کہ فرشتوں کاایک دستہ اِس کے حوالے کردیتاجواُس کے جلومیں رہتا۔ ''  ١
دیوتا ؤں کو پوجنے والی بادشاہ کی قوم نے نہ صرف یہ کہ اُس کو مُلک کامالک مانابلکہ اُس نے سب کو جمع کر کے یہ اِعلان کیاکہ میں تمہارا سب سے بڑا دیوتا ''رب اَعلیٰ '' ہوں۔ (سورۂ ناز عات  :  ٢٣ ، ٢٤) تو اِس(سوال) کے جواب میں بھی (قوم نے)گر دنیں جھکا دیں اور آستانہ ٔ ملوکیت پر پیشانیاں پٹک دیں  نبی اُس قوم کوخدا ترس و خدا پرست بنانا چاہتا تھا مگر قوم کی مفاد پرستی نے اِس کی اِجازت نہیں دی اُس نے نبی سے بغاوت کی اور شاہ پرست و مفادپرست بنی رہی۔ نبی اور با دشاہ کی طویل کشمکش کا آخری نتیجہ   قرآنِ پاک کے الفاظ میں یہ ہوا  :  ( فَاَغْرَقْنَاھُمْ  تا  لِلْآخِرِیْنَ)(زخرف آیت  :  ٥٥، ٥٦) 
خلاصہ یہ کہ ہم نے اُن سب کوڈبو دیا یہ قوم (اپنی ہستی کے لحاظ سے) رفت دگز شت اور داستانِ پارینہ رہ گئی (مگر) بعد میں آنے والوں کے لیے ایک مثال (اور درسِ عبرت) بن گئی۔ 
اِس مثال نے جہاں اور باتیں بتائیں، مَلوکیت کے معنی اور اُس کی خصوصیات کی بھی نشاندہی کردی۔ مَلِک  یا  بادشاہ اپنے آپ کو''مالک ِ ملک ''اوراپنی اَولاد کو''وارثِ مُلک'' سمجھتا ہے بادشاہت اُس کا نصب العین ہوتاہے اُس کے لیے وہ ہر ایک ظلم کواپنا حق سمجھتاہے وہ اِنسانوں کے  گروہ میں پھوٹ ڈال کر اُن کوپار ٹیوں میں بھی بانٹ دیتاہے اور جب ضرورت سمجھتا ہے اِنسانوں کے جگر پاروں کو ذبح کرنے اورموت کے گھاٹ اُتار نے سے بھی دریغ نہیں کرتا۔ 
وہ اِنسانوں کی گردنیں جھکانے کو کافی نہیں سمجھتا بلکہ یہ بھی چاہتا ہے کہ اُن کے دل جھکیں اور اُس کی با دشاہت کووہ اپناعقیدہ بنا لیں اور بہت اچھا ہوکہ وہ اِس کو اپنا معبود بنا لیں اور دیو تا سمجھنے لگیں  وہ کسی دستور کی پابندی کو کسرِ شان سمجھتا ہے بلکہ خود اُس کا'' منشاء ''دستور  اوراُس کی'' زبان'' اُس کا قانون ہوتاہے   یہ ہے ''ملوکیت ِکاملہ'' جس کو'' فر عونیت'' سے تعبیر کیا جاسکتاہے۔ 
ملوکیت کے اِس تجزیے کے بعد کتاب اللہ کی آیاتِ بینات پر نظر ڈالو وہ کس طرح اُس کے ہر ایک جزو کی تر دید کر رہی ہیں، ایک جگہ نہیںبلکہ بار بار یہ مضمون دہرایا گیا ہے۔ 
  ١   خلاصہ آیات  سورۂ زخرف  :  ٥١  تا  ٥٣ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درس حدیث 7 1
4 اللہ رب العزت کے نزدیک محبوب عمل 7 3
5 دورِ حاضر کے سیاسی اور اِقتصادی مسائل 10 1
6 اِسلامی تعلیمات و اِشارات 10 5
7 اِنفرادی مِلک کی ضروت : 10 5
8 مسئلہ اِنسانیت اور اُس کا حل : 11 5
9 اَسباب ِمحبت : 11 5
10 سرمایہ داری : 16 5
11 اِسلام کی شہنشاہیت سے نفرت : 17 5
12 جدید اِصطلاح : 20 5
13 حضرت موسٰی علیہ السلام اور فرعون : 21 5
14 اِسلام کیا ہے ؟ 22 1
15 بیسواں سبق : توبہ واِستغفار 22 14
16 توبہ کے متعلق ایک ضروری بات : 28 14
17 اللہ کی رضا مندی اور جنت حاصل کرنے کاعوامی نصاب : 30 14
19 قصص القرآن للاطفال 33 1
20 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصے 33 19
21 ( اَصحابِ کہف کا قصہ ) 33 19
22 حضرت مولانا محمد قاسم نا نو توی کی دینی حمیت 39 1
23 موجودہ دور میں اِس کی ضرو رت واہمیت 39 22
24 میدانِ شاملی : 39 22
25 جنگ ِ بلقان کے مجاہدین کی اِعانت واِمداد : 45 22
26 اِعانت و مدد کی دُوسری شکل : 48 22
27 اِتباعِ سنت 55 1
28 گلدستہ ٔ اَحادیث 60 1
29 وفیات 63 1
Flag Counter