Deobandi Books

عزیز و اقارب کے حقوق

ہم نوٹ :

52 - 58
نجات و عافیت نصیب فرمادیجیے، ہماری نالائقیوں کی اصلاح فرمادیجیے، گو ہم سزا کے مستحق ہیں لیکن آپ اپنی رحمت سے اپنے کریم ہونے کے صدقے  میں ہم نا اہلوں پر فضل کردیجیے۔ یااللہ! جو بھی آپ کی ناراضگی کی باتیں ہیں پورے عالم کے مسلمانوں کو ان سے بچالیجیے اور عافیتِ دارین نصیب فرمادیجیے۔ یااللہ! تھوڑے سے وقت میں جو ہم آپ سے نہیں مانگ سکے آپ بے مانگے ہم پر اپنی رحمت کے صدقے میں دریا کے دریا انڈیل دیجیے، اپنی رحمتوں کی مہربانیوں کے دریا کے دریا بہادیجیے۔ تمام عمر مبارک حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جو بھلائیاں آپ سے مانگی ہیں ہمارے حق میں قبول فرمالیجیے اور تمام عمر مبارک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جن شرور سے پناہ مانگی ہے ان سے ہم سب کو پناہ عطا  فرمادیجیے اور اپنے انعامات پر شکر بجا لانے کی توفیق نصیب فرمائیے اور عُجب و کبر اور جملہ رذائل سے ہم سب کا تزکیہ فرمادیجیے۔
وَاٰخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ 
وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ 
بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
ایک اہم نصیحت
آخر میں ایک ضروری بات سن لیں کہ دنیا ہی میں جنت کا مزہ چاہتے ہو تو اللہ تعالیٰ کی مرضی پر مرنا جینا سیکھ لو۔ اللہ کی نامرضی کو چھوڑ دو۔ جو اللہ کے حکم سے اپنے دل کی خواہش کو توڑتے ہیں، جن خواہشات سے اللہ ناراض ہوتا ہے ان کو پورا نہیں کرتے تو ان کے دل کی عمارت ریزہ ریزہ ہوجاتی ہے تو اس کی تعمیر کا میٹیریل(Material)اللہ تعالیٰ عالمِ غیب سے بھیجتا ہے، اللہ تعالیٰ ان کی تعمیرِ قلب اپنی محبت کی حلاوت اور اپنے انوارو تجلیات سے کرتے ہیں۔ اب آپ خود اندازہ لگائیے کہ جو قلب موردِ تجلیاتِ قُربِ الٰہی ہو وہ کتنا قیمتی ہوگا۔ اس لیے؎ 
شُکر کر مٹّی سوارت ہوگئی
مبارک ہے وہ مٹی جو اپنے اللہ کی مرضی پر فدا ہو، اس سے بڑھ کر مبارک بندہ کوئی نہیں ہے جو اپنے مالک تعالیٰ شانہٗ کی مرضی پر مرتا جیتا ہے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 استقامت کے معنیٰ 7 1
3 محبت کے دو حق 8 1
4 شیخ اور مرید کے بعض حقوق و فرائض 9 1
5 ایک بدُّو کی عجیب دُعا 10 1
6 حق تعالیٰ کی عجیب رحمت 11 1
7 مثنوی کی درد انگیز دُعائیں 11 1
8 بندوں کا ایک پیدایشی حقِ مملوکیت 12 1
9 نفس سے جہاد کرنے والوں کی کامیابی 14 1
10 دین کا ہر شعبہ اہم ہے 18 1
11 معاف نہ کرنے پر سخت وعید 19 1
12 بیٹے کے سُسرال والوں کے بعض حقوق 19 1
13 میاں بیوی کے حقوق و فرائض 20 1
14 خون کے رشتوں کے حقوق کی اہمیت 21 1
15 حقوقِ رشتہ داری کے حدود 22 1
16 خون کے رشتوں میں کون لوگ شامل ہیں؟ 23 1
17 سُسرالی رشتوں کی حق تلفیاں 23 1
18 حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کی صلہ رحمی کا واقعہ 24 1
19 بعض ساسوں کی بے رحمی 25 1
20 حضرت موسیٰ علیہ السلام کی رحم دلی کا واقعہ 26 1
21 اللہ کے پیارے بندوں کی علامات 28 1
22 والدین کے حقوق 28 1
23 والدین کے ساتھ اساتذہ و مشایخ کے لیے دعا مانگنے کا استنباط 29 1
24 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حالات 29 1
25 فاروق کے لقب کی وجہ تسمیہ 32 1
26 موت کا دھیان... خاموش واعظ 33 1
27 نصیحت کے لیے موت کا دھیان کافی ہے 33 1
28 دنیا بھر کےاولیاء اللہ کی دعا لینے کا طریقہ 35 1
29 لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہْ کے معنیٰ 36 1
30 اسماء اعظم مَلِیْکٌ اور مُقْتَدِرٌکے معانی 37 1
31 حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کا واقعہ 39 1
32 قبولیتِ دعا میں تاخیر کی مصلحت 40 1
33 دُعا جو حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کے لیے نازل ہوئی 43 1
34 والدین کے نافرمان کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددُعا 45 1
35 والدین کی عظمت اور حقوق 45 1
36 ماں باپ کو ستانے کا عذاب 46 1
37 قیامت کے دن فرماں بردار اولاد میں شمولیت کا طریقہ 47 1
38 والدین کو نظررحمت سے دیکھنے کا ثواب 48 1
39 ادائے حقوق کے بارے میں علماء سے مشورہ کریں 49 1
40 ایک اہم نصیحت 52 1
Flag Counter