Deobandi Books

عزیز و اقارب کے حقوق

ہم نوٹ :

35 - 58
روتی   ہے   خلق    میری  خرابی   کو    دیکھ    کر
روتا  ہوں میں کہ ہائے مری چشم تر نہیں
ہمارے گناہوں پر فرشتے رو رہے ہیں، اولیاء اللہ رو رہے  ہیں، لیکن اپنی حالتِ زار کا ہمیں احساس بھی نہیں کہ اپنے گناہوں کی وجہ سے ہم اولیاء اللہ، بزرگانِ دین، صالحین اورحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں سے محروم ہورہے ہیں،کیوں کہ آپ نے التحیات میں دعا مانگی تھی:
اَلتَّحِیَّاتُ لِلہِ وَالصَّلَوٰتُ وَالطَّیِّبَاتُ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ  وَرَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَکَاتُہٗ  اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادِ  اللہِ الصَّالِحِیْنَ
جتنے صالحین بندے ہیں اللہ سب پر سلامتی نازل کرےتو صالحین جب فاسقین ہوجاتے ہیں یعنی جب کوئی صالح آدمی گناہوں میں مبتلا ہوجاتا ہے تو وہ بھی اس دعا سے محروم ہوجاتا ہے۔
دنیا بھر کےاولیاء اللہ کی دعا لینے کا طریقہ
ساری دنیا کے اولیاء اللہ نماز میں جب التحیات پڑھتے ہیں، تو صالحین کے لیے یہ دعا مانگتے ہیں۔ جو اولیاء اللہ کعبہ میں نماز پڑھ رہے ہیں اور جو مسجدِ نبوی میں نماز پڑھ رہے ہیں، وہ بھی تو التحیات پڑھتے ہیں۔ اگر ہم صالح بن جائیں تو ساری دنیا کے اولیاء  اللہ کی یہ دعا اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادِ  اللہِ الصَّالِحِیْنَہمیں مل جائے گی، لیکن خدا نہ کرے کہ کسی کا دل ایسا سخت ہوجائے کہ دنیا والوں کو اس پر ترس آئے مگر اسے اپنی حالت پر ترس نہ آئے۔ یہ ڈرنے کا مقام ہے، اللہ تعالیٰ سے رونے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، اللہ تعالیٰ ہی فضل فرمائیں اور توفیق دیں۔ توفیق صرف اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے،اس لیے دُعا خود بھی کریں اور اللہ والوں سے بھی دعا کرائیں۔
خیر تو میں عرض کررہا تھا کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے شاگردوں میں  حضرت سعیدا بن المسیّب علم و فضل میں سب سے آگے بڑھ گئے۔ ان کے ایک شاگرد حضرت مکحول بھی جلیل القدر تابعی تھے۔سوڈان کے رہنے والے تھے اور شام میں مفتی تھے۔ ملّا علی قاری رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ یہ  جب فتویٰ لکھتے تھے تو لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہْپڑھتے تھے۔ یااللہ! نہیں ہے نیکی کرنے کی طاقت مگر اے اللہ آپ کی مدد سے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 استقامت کے معنیٰ 7 1
3 محبت کے دو حق 8 1
4 شیخ اور مرید کے بعض حقوق و فرائض 9 1
5 ایک بدُّو کی عجیب دُعا 10 1
6 حق تعالیٰ کی عجیب رحمت 11 1
7 مثنوی کی درد انگیز دُعائیں 11 1
8 بندوں کا ایک پیدایشی حقِ مملوکیت 12 1
9 نفس سے جہاد کرنے والوں کی کامیابی 14 1
10 دین کا ہر شعبہ اہم ہے 18 1
11 معاف نہ کرنے پر سخت وعید 19 1
12 بیٹے کے سُسرال والوں کے بعض حقوق 19 1
13 میاں بیوی کے حقوق و فرائض 20 1
14 خون کے رشتوں کے حقوق کی اہمیت 21 1
15 حقوقِ رشتہ داری کے حدود 22 1
16 خون کے رشتوں میں کون لوگ شامل ہیں؟ 23 1
17 سُسرالی رشتوں کی حق تلفیاں 23 1
18 حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کی صلہ رحمی کا واقعہ 24 1
19 بعض ساسوں کی بے رحمی 25 1
20 حضرت موسیٰ علیہ السلام کی رحم دلی کا واقعہ 26 1
21 اللہ کے پیارے بندوں کی علامات 28 1
22 والدین کے حقوق 28 1
23 والدین کے ساتھ اساتذہ و مشایخ کے لیے دعا مانگنے کا استنباط 29 1
24 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حالات 29 1
25 فاروق کے لقب کی وجہ تسمیہ 32 1
26 موت کا دھیان... خاموش واعظ 33 1
27 نصیحت کے لیے موت کا دھیان کافی ہے 33 1
28 دنیا بھر کےاولیاء اللہ کی دعا لینے کا طریقہ 35 1
29 لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہْ کے معنیٰ 36 1
30 اسماء اعظم مَلِیْکٌ اور مُقْتَدِرٌکے معانی 37 1
31 حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کا واقعہ 39 1
32 قبولیتِ دعا میں تاخیر کی مصلحت 40 1
33 دُعا جو حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کے لیے نازل ہوئی 43 1
34 والدین کے نافرمان کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددُعا 45 1
35 والدین کی عظمت اور حقوق 45 1
36 ماں باپ کو ستانے کا عذاب 46 1
37 قیامت کے دن فرماں بردار اولاد میں شمولیت کا طریقہ 47 1
38 والدین کو نظررحمت سے دیکھنے کا ثواب 48 1
39 ادائے حقوق کے بارے میں علماء سے مشورہ کریں 49 1
40 ایک اہم نصیحت 52 1
Flag Counter