Deobandi Books

عزیز و اقارب کے حقوق

ہم نوٹ :

51 - 58
قیامت کے دن نور کا منبر لگایا جائے گا جو  اللہ کے نام پر جمع ہوں۔ اے خدا! آپ کے نام پر یہاں مختلف شہروں اور مختلف زبانوں کے لوگ جمع ہیں، صرف کلمے کے نام پر یہ اجتماع ہے۔ آپ اپنی رحمت سے اس مجلس کو قبول فرماکر ہم سب کو اپنا مقبول فرمالیجیے اور اپنے جذب سے ہماری راہ بری فرمائیے۔اے اللہ! ہم نفس و شیطان سے اپنی جان کو چھڑانے میں کامیاب نہیں ہورہے ہیں، آپ اپنا دستِ کرم بڑھائیے اور ہماری جانوں کو جذب کرکے اپنی طرف کھینچ لیجیے۔ ہم سب کو اپنا بنالیجیے ؎
دست   بُکشا        جانبِ         زنبیلِ          ما
آفریں     بردست     و    بر بازوئے     تو
اے اللہ! آپ اپنی رحمت کے صدقے میں ہم سب کو اپنا مقبول، اپنا محبوب بنالیجیے اور ایک سانس بھی آپ کی نافرمانی میں جینے سے اختر آپ کی پناہ مانگتا ہے، اپنے لیے بھی، اپنے سب دوستوں کے لیے بھی۔ اے خدا! گناہ کرنا تو دور کی بات ہے ایک سانس بھی آپ کے غضب اور نافرمانی میں گزرے مومن کے لیے اس سے بڑھ کر خسارہ اور اس سے بڑھ کر منحوس وقت دنیا میں کوئی اور نہیں ہوسکتا۔ اے خدا! حکیم الامت رحمۃاللہ علیہ نے جو فرمایا کہ مومن کے لیے سب سے منحوس گھڑی وہ ہے جس وقت وہ نافرمانی میں مبتلا ہوتا ہے اختر آپ سے فریاد کرتا ہے کہ اپنا خصوصی فضل، اپنی خصوصی حفاظت ہم سب کو نصیب فرمادیجیے اور ہمیں اپنی جملہ نا فرمانیوں سے توبہ نصیب فرمادیجیے، تقویٰ کی زندگی، اللہ والوں کی زندگی نصیب فرمادیجیے کہ آپ ہم سب سےراضی ہوجائیے، اپنی ناراضگی اور غضب ہم سب سے اُٹھالیجیے۔ اے خدا! آپ ہم سب سے راضی اور خوش ہوجائیے اپنی رحمت سے خوش ہوجائیے، اپنے کرم سے خوش ہوجائیے، اپنی ناراضگی کو ہمیشہ کے لیے اُٹھالیجیے۔ حُسنِ خاتمہ نصیب فرماکر میدانِ محشر میں بے حساب مغفرت فرماکر جنت میں ہم سب کو اسی طرح اکٹھا فرمادیجیے جس طرح  یہاں ہم سب لوگ اکٹھے ہیں۔ کراچی کو امن والا شہر بنادیجیے۔ ہر قسم کی رحمتوں سے، عافیتوں سے مالا  مال کردیجیے۔ پاکستان کو، سارے ممالکِ اسلامیہ کو اور جہاں جہاں بھی مسلمان ہیں اے اللہ! ان کو عافیتِ دارین نصیب فرمادیجیے، ہر قسم کی مظلومیت سے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 استقامت کے معنیٰ 7 1
3 محبت کے دو حق 8 1
4 شیخ اور مرید کے بعض حقوق و فرائض 9 1
5 ایک بدُّو کی عجیب دُعا 10 1
6 حق تعالیٰ کی عجیب رحمت 11 1
7 مثنوی کی درد انگیز دُعائیں 11 1
8 بندوں کا ایک پیدایشی حقِ مملوکیت 12 1
9 نفس سے جہاد کرنے والوں کی کامیابی 14 1
10 دین کا ہر شعبہ اہم ہے 18 1
11 معاف نہ کرنے پر سخت وعید 19 1
12 بیٹے کے سُسرال والوں کے بعض حقوق 19 1
13 میاں بیوی کے حقوق و فرائض 20 1
14 خون کے رشتوں کے حقوق کی اہمیت 21 1
15 حقوقِ رشتہ داری کے حدود 22 1
16 خون کے رشتوں میں کون لوگ شامل ہیں؟ 23 1
17 سُسرالی رشتوں کی حق تلفیاں 23 1
18 حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کی صلہ رحمی کا واقعہ 24 1
19 بعض ساسوں کی بے رحمی 25 1
20 حضرت موسیٰ علیہ السلام کی رحم دلی کا واقعہ 26 1
21 اللہ کے پیارے بندوں کی علامات 28 1
22 والدین کے حقوق 28 1
23 والدین کے ساتھ اساتذہ و مشایخ کے لیے دعا مانگنے کا استنباط 29 1
24 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حالات 29 1
25 فاروق کے لقب کی وجہ تسمیہ 32 1
26 موت کا دھیان... خاموش واعظ 33 1
27 نصیحت کے لیے موت کا دھیان کافی ہے 33 1
28 دنیا بھر کےاولیاء اللہ کی دعا لینے کا طریقہ 35 1
29 لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہْ کے معنیٰ 36 1
30 اسماء اعظم مَلِیْکٌ اور مُقْتَدِرٌکے معانی 37 1
31 حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کا واقعہ 39 1
32 قبولیتِ دعا میں تاخیر کی مصلحت 40 1
33 دُعا جو حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کے لیے نازل ہوئی 43 1
34 والدین کے نافرمان کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددُعا 45 1
35 والدین کی عظمت اور حقوق 45 1
36 ماں باپ کو ستانے کا عذاب 46 1
37 قیامت کے دن فرماں بردار اولاد میں شمولیت کا طریقہ 47 1
38 والدین کو نظررحمت سے دیکھنے کا ثواب 48 1
39 ادائے حقوق کے بارے میں علماء سے مشورہ کریں 49 1
40 ایک اہم نصیحت 52 1
Flag Counter