Deobandi Books

عزیز و اقارب کے حقوق

ہم نوٹ :

24 - 58
سسرالی رشتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے عطف کیا ہے، معطوف علیہ معطوف حکم میں ایک ہوتے ہیں جیسے جَاءَ زَیْدٌ وَّ خَالِدٌ ، زید بھی آیا خالد بھی آیا تو آنے میں دونوں شریک ہیں۔ اس آیت کے ذیل میں ملّا علی قاری بھی وہی فرماتے ہیں جو علامہ آلوسی نے فرمایا کہ جتنا حق تمام خون کے رشتوں کا ہے اتنا ہی سسرال والوں کا ہے، ان سے ذرا ذرا سی بات پر لڑنا جائز نہیں، حرام ہے، گناہِ کبیرہ ہے۔ اس لیے اگر بیٹا اپنی بیوی کو لے کر عید، بقرہ عید کو یا کسی اور دن ساس سسر کا حق ادا کرنے جاتا ہے تو ماں کو یہ کہنا جائز نہیں ہے کہ اچھا تو  جورو کا غلام بن گیا! باپ کو یہ کہنا جائز نہیں کہ اچھا تم بیوی کے قُلی بن گئے! یہ کیا جہالت کی بات ہے؟ یہ جاہلیت چلی آرہی ہے۔ دوستو! بہت ہی جہالت، علم کی کمی اور بے رحمی کی بات ہے، بلکہ آپ کو تو مُبارک بادی پیش کرنا چاہیے کہ جاؤ، ساس سُسر کا بھی حق ادا کرو، ان کا بھی حق ہے۔ پندرہ سال پال کر اپنی بیٹی دیتے ہیں، کیا ماں باپ سے ملنا اس کا حق نہیں ہے؟ تم اپنی بیٹی دیتے ہو تو کیا پسند کرتے ہو کہ اس کے ساس سسر بھی تم سے نہ ملنے دیں، لیکن دوسرے کی بیٹی پر ڈنڈا شاہی اور نوکر شاہی چلانا چاہتے ہو۔ تو میں یہ عرض کررہا ہوں کہ اس معاملے میں آج کل والدین بہت زیادتی کررہے ہیں۔ بیٹا  بے چارہ دیندار، اللہ والا اگر بیوی کے ساتھ حُسنِ سلوک سے پیش آتا ہے تو امّاں ناراض ، بے چارہ بے قصور ہے، پھر بھی اماں کے پیر پکڑ کر کہہ رہا ہے کہ امّاں معاف کردو۔ اماں ہیں کہ بپھر رہی ہیں کہ نہیں! ہم نہیں مُعاف کریں گے، بس ہمارے جنازے میں بھی شریک نہ ہونا۔ ارے! جہالت کی پوٹلیو! ذرا اللہ سے ڈرو۔ اگر تم معاف نہیں کروگی تو خدا بھی قیامت کے دن تمہیں معاف نہیں کرے گا تب پتا چلے گا۔ عُلماء لکھتے ہیں کہ جوزمین پر اللہ کے بندوں کی خطائیں معاف کرتا ہے، قیامت کے دن اللہ اس کی خطائیں معاف کردے گا۔
حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کی صلہ رحمی کا واقعہ
اللہ تعالیٰ تو قرآنِ پاک میں فرماتے ہیں:
اَلَا تُحِبُّوۡنَ اَنۡ یَّغۡفِرَ اللہُ  لَکُمۡ10؎
_____________________________________________
10؎   النور:22
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 استقامت کے معنیٰ 7 1
3 محبت کے دو حق 8 1
4 شیخ اور مرید کے بعض حقوق و فرائض 9 1
5 ایک بدُّو کی عجیب دُعا 10 1
6 حق تعالیٰ کی عجیب رحمت 11 1
7 مثنوی کی درد انگیز دُعائیں 11 1
8 بندوں کا ایک پیدایشی حقِ مملوکیت 12 1
9 نفس سے جہاد کرنے والوں کی کامیابی 14 1
10 دین کا ہر شعبہ اہم ہے 18 1
11 معاف نہ کرنے پر سخت وعید 19 1
12 بیٹے کے سُسرال والوں کے بعض حقوق 19 1
13 میاں بیوی کے حقوق و فرائض 20 1
14 خون کے رشتوں کے حقوق کی اہمیت 21 1
15 حقوقِ رشتہ داری کے حدود 22 1
16 خون کے رشتوں میں کون لوگ شامل ہیں؟ 23 1
17 سُسرالی رشتوں کی حق تلفیاں 23 1
18 حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کی صلہ رحمی کا واقعہ 24 1
19 بعض ساسوں کی بے رحمی 25 1
20 حضرت موسیٰ علیہ السلام کی رحم دلی کا واقعہ 26 1
21 اللہ کے پیارے بندوں کی علامات 28 1
22 والدین کے حقوق 28 1
23 والدین کے ساتھ اساتذہ و مشایخ کے لیے دعا مانگنے کا استنباط 29 1
24 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حالات 29 1
25 فاروق کے لقب کی وجہ تسمیہ 32 1
26 موت کا دھیان... خاموش واعظ 33 1
27 نصیحت کے لیے موت کا دھیان کافی ہے 33 1
28 دنیا بھر کےاولیاء اللہ کی دعا لینے کا طریقہ 35 1
29 لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہْ کے معنیٰ 36 1
30 اسماء اعظم مَلِیْکٌ اور مُقْتَدِرٌکے معانی 37 1
31 حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کا واقعہ 39 1
32 قبولیتِ دعا میں تاخیر کی مصلحت 40 1
33 دُعا جو حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کے لیے نازل ہوئی 43 1
34 والدین کے نافرمان کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددُعا 45 1
35 والدین کی عظمت اور حقوق 45 1
36 ماں باپ کو ستانے کا عذاب 46 1
37 قیامت کے دن فرماں بردار اولاد میں شمولیت کا طریقہ 47 1
38 والدین کو نظررحمت سے دیکھنے کا ثواب 48 1
39 ادائے حقوق کے بارے میں علماء سے مشورہ کریں 49 1
40 ایک اہم نصیحت 52 1
Flag Counter