Deobandi Books

عزیز و اقارب کے حقوق

ہم نوٹ :

16 - 58
دوستو! اگر کوئی اور خدا ہوتا توہم کہہ دیتے کہ اللہ میاں! ہم آپ کے راستے میں نہیں چل سکے، ہماری تو بہ بہت ٹوٹ رہی ہے، لہٰذا اب کسی دوسرے خدا کے پاس ہم جارہے ہیں۔ ایک ہی تو اللہ ہے۔ حکیم الامت تھانوی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں کہاں جاؤ گے؟ ان ہی کا دروازہ ہے، کوئی اور دروازہ بھی نہیں، ہر صورت میں ان ہی کے دروازے پر روتے رہو، اُسی کے گیت گاتے رہو، ان کی حمد و ثنا کرتے رہو۔ ایک شخص ایک بزرگ سے بیعت ہوئے، سردیوں میں بھی تہجد کے وقت میں روزانہ وہ بزرگ اُٹھتے تھے۔ آواز آئی  اے شخص! مجھے تیری تہجد قبول نہیں ہے۔روز وہ مرید یہ آواز آسمان سے سنتا رہا۔ تو شیخ سے اس نے کہا کہ حضرت میں ایک آواز سنتا ہوں جب آپ تہجد پڑھتے ہیں۔ وہ آواز یہ ہے کہ اے شخص! مجھے تیری تہجد قبول نہیں۔ جب حضور آپ کی تہجد اللہ کے ہاں قبول نہیں تو پھر آپ یہ محنت کیوں کرتے ہیں؟ آرام سے سوئیے۔ حضرت نے کہا کہ بھئی بات یہ ہے کہ ایک ہی اللہ ہے میرا، دنیا میں بھی اسی سے پالا پڑا ہے اور آخرت میں بھی، قیامت کے دن بھی ان ہی سے پالا پڑے گا۔ ہمارا کام بندگی کرنا ہے، ان کا کام قبول کرنا ہے۔ وہ اپنا کام جانیں ہم تو اپنا کام کرتے رہیں گے۔ قبول کرنا نہ کرنا تو ان کا کام ہے، میں مالک  کے عظیم الشان کا م میں کیسے دخل  دے سکتا ہوں؟ ہمارا کام تو رونا گِڑ گڑانا ہے اور قبولیت کے لیے آہ و زاری کرنا ہے۔ ہم اپنا کام  کیے  جائیں گے وہ  قبول کریں یا نہ  کریں۔ ایک شاعر نے کہا تھا؎
اگر بخشیں ز ہے قسمت نہ  بخشیں تو  شکایت کیا
سر  تسلیم    خم     ہے     جو     مزاجِ    یار    میں    آئے
حضرت حکیم الامت مجدد الملّت مولانا اشرف علی تھانوی رحمۃاللہ علیہ نے جب یہ شعر دیکھا تو فرمایا کہ یہ شاعر  بے سمجھ ہے، اہل اللہ کا صحبت یافتہ معلوم نہیں ہوتا، اس لیے سلامتیٔ فہم سے محروم معلوم ہوتا ہے۔ یہ تو اکڑ دکھارہا ہے کہ اگر بخشیں ز ہے قسمت نہ بخشیں تو شکایت کیا، یعنی خم ٹھونک کر اللہ میاں کو پہلوانی دکھارہا ہے کہ اگر آپ نے جہنم میں بھیج دیا تو میں اس کے لیے بالکل تیار ہوں۔ یہ تو بہت بڑی گستاخی ہے۔ جہنم سے بڑے بڑے نبیوں نے پناہ مانگی ہے اور یہ کہہ رہا ہے کہ مجھے کوئی شکایت ہی نہیں، میں جہنم کے لیے خم ٹھونک کر بالکل تیار
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 استقامت کے معنیٰ 7 1
3 محبت کے دو حق 8 1
4 شیخ اور مرید کے بعض حقوق و فرائض 9 1
5 ایک بدُّو کی عجیب دُعا 10 1
6 حق تعالیٰ کی عجیب رحمت 11 1
7 مثنوی کی درد انگیز دُعائیں 11 1
8 بندوں کا ایک پیدایشی حقِ مملوکیت 12 1
9 نفس سے جہاد کرنے والوں کی کامیابی 14 1
10 دین کا ہر شعبہ اہم ہے 18 1
11 معاف نہ کرنے پر سخت وعید 19 1
12 بیٹے کے سُسرال والوں کے بعض حقوق 19 1
13 میاں بیوی کے حقوق و فرائض 20 1
14 خون کے رشتوں کے حقوق کی اہمیت 21 1
15 حقوقِ رشتہ داری کے حدود 22 1
16 خون کے رشتوں میں کون لوگ شامل ہیں؟ 23 1
17 سُسرالی رشتوں کی حق تلفیاں 23 1
18 حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کی صلہ رحمی کا واقعہ 24 1
19 بعض ساسوں کی بے رحمی 25 1
20 حضرت موسیٰ علیہ السلام کی رحم دلی کا واقعہ 26 1
21 اللہ کے پیارے بندوں کی علامات 28 1
22 والدین کے حقوق 28 1
23 والدین کے ساتھ اساتذہ و مشایخ کے لیے دعا مانگنے کا استنباط 29 1
24 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حالات 29 1
25 فاروق کے لقب کی وجہ تسمیہ 32 1
26 موت کا دھیان... خاموش واعظ 33 1
27 نصیحت کے لیے موت کا دھیان کافی ہے 33 1
28 دنیا بھر کےاولیاء اللہ کی دعا لینے کا طریقہ 35 1
29 لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہْ کے معنیٰ 36 1
30 اسماء اعظم مَلِیْکٌ اور مُقْتَدِرٌکے معانی 37 1
31 حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کا واقعہ 39 1
32 قبولیتِ دعا میں تاخیر کی مصلحت 40 1
33 دُعا جو حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کے لیے نازل ہوئی 43 1
34 والدین کے نافرمان کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددُعا 45 1
35 والدین کی عظمت اور حقوق 45 1
36 ماں باپ کو ستانے کا عذاب 46 1
37 قیامت کے دن فرماں بردار اولاد میں شمولیت کا طریقہ 47 1
38 والدین کو نظررحمت سے دیکھنے کا ثواب 48 1
39 ادائے حقوق کے بارے میں علماء سے مشورہ کریں 49 1
40 ایک اہم نصیحت 52 1
Flag Counter