Deobandi Books

عزیز و اقارب کے حقوق

ہم نوٹ :

17 - 58
بیٹھا ہوا ہوں جیسے پہلوان جب اکھاڑے میں جاتا ہے تو بہادری دکھانے کے لیے اپنی ران پر زور سے ہاتھ مارتا ہے، جسے خم ٹھونکنا کہتے ہیں کہ میں میدان میں آگیا ہوں، کوئی ہے میرے مقابلے میں آنے والا۔ حضرت نے فرمایا کہ شعریوں ہونا چاہیے۔ دیکھیے حکیم الامت اس شعر کی اصلاح فرمارہے ہیں؎
اگر  بخشیں  زہے    قسمت    نہ  بخشیں  تو   کروں   زاری
کہ اس بندے کی خواری کیوں مزاجِ یار میں آئے
نہیں بخشیں گے تو ا ُن سے روؤں گا۔ اللہ سے رونے سے کام چلتا ہے، بہادری دکھانے سے نہیں چلتا۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ایک بار بخار آگیا تو آپ ہائے ہائے کرنے لگے۔ لوگوں نے کہا کہ اتنے بہادر صحابی ہوکر آپ ہائے ہائے کرتے ہیں؟ فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے بخار میری ہائے ہائے سننے کے لیے دیا ہے، عمر کی پہلوانی دیکھنے کے لیے نہیں دیا۔ اللہ تعالیٰ جب ہماری شکستگی اور عاجزی دیکھنا چاہیں تو ہم کیوں پہلوانی دکھائیں؟ بعض لوگ عید کا چاند دیکھ کر کہتے ہیں ہائے ہائے رمضان چلا گیا! کیا ہائے ہائے کرتے ہو، خوب کھاؤ پیو۔ ہائے ہائے کرنے کا کسی حدیث میں حکم نہیں ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جب عید کا چاند دیکھو تو خبردار عید کے دن روزہ نہ رکھو، عید کے دن روزہ رکھنا حرام ہے اور ہائے ہائے کرنے کے بجائے فرمایا کہ کھانے پینے کے دن ہیں۔ یہ محاورہ ہے یعنی خوشی منانے کے دن ہیں۔ جیسے ہم لوگ کہتے ہیں کہ برسات ہے ، کھانے پینے کے دن ہیں، پھلوڑیاں پکاؤ۔ رمضان میں جب باندھ دیں بندھے رہو، نہ کھاؤ نہ پیو، لیکن رمضان کے بعد جب کھول دیں تو ہائے ہائے نہ کرو کہ ہائے وہ  رسی بڑی اچھی تھی۔ یہی کہو کہ اللہ! تیرا شکر ہے کہ  آپ نے ہمارا منہ کھول دیا، اب آپ کی نعمتیں خوب  کھائیں گے، پئیں گے، جیسے چھوٹے بچے جب اسکول سے چھوٹتے ہیں تو کیسے چلتے ہیں؟ سنجیدگی سے ؟ افسوس کرتے ہوئے کہ ہائے پیریڈ جلدی ختم ہوگیا؟ اسکول کا گھنٹہ کچھ دیر اور چلتا؟ یا اُچھلتے کودتے خوشیاں مناتے ہوئے چلتے ہیں؟ بس بندے کو ایسے ہی رہنا چاہیے؎
چوں کہ برمیخت بہ بندوبستہ باش
چوں کشاید  چابک    و   برجستہ    باش
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 استقامت کے معنیٰ 7 1
3 محبت کے دو حق 8 1
4 شیخ اور مرید کے بعض حقوق و فرائض 9 1
5 ایک بدُّو کی عجیب دُعا 10 1
6 حق تعالیٰ کی عجیب رحمت 11 1
7 مثنوی کی درد انگیز دُعائیں 11 1
8 بندوں کا ایک پیدایشی حقِ مملوکیت 12 1
9 نفس سے جہاد کرنے والوں کی کامیابی 14 1
10 دین کا ہر شعبہ اہم ہے 18 1
11 معاف نہ کرنے پر سخت وعید 19 1
12 بیٹے کے سُسرال والوں کے بعض حقوق 19 1
13 میاں بیوی کے حقوق و فرائض 20 1
14 خون کے رشتوں کے حقوق کی اہمیت 21 1
15 حقوقِ رشتہ داری کے حدود 22 1
16 خون کے رشتوں میں کون لوگ شامل ہیں؟ 23 1
17 سُسرالی رشتوں کی حق تلفیاں 23 1
18 حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کی صلہ رحمی کا واقعہ 24 1
19 بعض ساسوں کی بے رحمی 25 1
20 حضرت موسیٰ علیہ السلام کی رحم دلی کا واقعہ 26 1
21 اللہ کے پیارے بندوں کی علامات 28 1
22 والدین کے حقوق 28 1
23 والدین کے ساتھ اساتذہ و مشایخ کے لیے دعا مانگنے کا استنباط 29 1
24 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حالات 29 1
25 فاروق کے لقب کی وجہ تسمیہ 32 1
26 موت کا دھیان... خاموش واعظ 33 1
27 نصیحت کے لیے موت کا دھیان کافی ہے 33 1
28 دنیا بھر کےاولیاء اللہ کی دعا لینے کا طریقہ 35 1
29 لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہْ کے معنیٰ 36 1
30 اسماء اعظم مَلِیْکٌ اور مُقْتَدِرٌکے معانی 37 1
31 حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کا واقعہ 39 1
32 قبولیتِ دعا میں تاخیر کی مصلحت 40 1
33 دُعا جو حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کے لیے نازل ہوئی 43 1
34 والدین کے نافرمان کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددُعا 45 1
35 والدین کی عظمت اور حقوق 45 1
36 ماں باپ کو ستانے کا عذاب 46 1
37 قیامت کے دن فرماں بردار اولاد میں شمولیت کا طریقہ 47 1
38 والدین کو نظررحمت سے دیکھنے کا ثواب 48 1
39 ادائے حقوق کے بارے میں علماء سے مشورہ کریں 49 1
40 ایک اہم نصیحت 52 1
Flag Counter