Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

8 - 540
اثمار الہدایہ کا کتاب البیوع تیسرا عظیم کارنامہ
	ہدایہ کو عالم اسلام میں اسلامی آئین کا درجہ حاصل ہے، ہرزمانہ میں اس کتاب نے امت ِ مسلمہ کی بھرپور رہنمائی کی ہے۔ مگر کچھ  عرصے سے اس کتاب عظیم پر ایک طبقہ نے بیجا اعتراض کا طوفان کھڑا کررکھا ہے کہ سارا ذخیرہ صرف عقلیات سے مستنبط  ہے۔اس کا مآخذ قرآن وحدیث نہیں ہے اس لیے ضرور ت تھی کہ اس عظیم ذخیرے کو قرآن وحدیث سے جوڑ دیا جائے۔ اور یہ واضح کردیا جائے کہ اس کتاب کا ہر مسئلہ مضبوط قرآن وحدیث کی دلیل سے مستنبط ہے، چناں چہ حضرت مولانا ثمیر الدین صاحب قاسمی نے ذخیرئہ احادیث کی غواصی کی اور تیس سے زائد کتب احادیث سے دلائل کشید کرکے مسائل ہدایہ کو مبرہن کردیا اور ہر ہر مسئلہ  کے لیے تین تین دلائل اکٹھے کردیئے۔ اور مزید ہدایہ میں مذکورہ دلائل کے حوالے بھی نقل کئے، جو مولانا کی طرف سے امت کے لیے فرض کفایہ کا درجہ رکھتا ہے۔
	مزید کتاب کو نفع بخش بنانے کے لیے ہر ہر مسئلہ کو الگ کرکے نمبر ڈال دیاگیا ہے تاکہ ہر قسم کے طالب علم کے لیے استفادہ آسان ہوجائے۔ احادیث کے ساتھ باب اور صفحہ کے درج ہونے کی وجہ سے کتاب کی قدروقیمت میں بے حد اضافہ ہوگیا ہے۔
         کتاب البیوع میں ایک اہم کام یہ بھی کیا کہ جہاں جہاں صاحب ھدایہ نے مسلئے کو اصول سے مستنبط کیا ہے حضرت مولانا  نے وہاں اصول لکھا تاکہ مسئلہ سمجھنے میں بھی آسانی ہو اور طلبہ کے ذہن میں اصول بھی مستحضر ہوجائے ۔یہ کام ہدایہ میں بہت ضروری تھا جسکو حضرت نے انظام دیا ۔ فجزاہ اللہ احسن الجزائ۔
	اللہ تعالیٰ جزائے خیر دے حضرت مولانا ثمیر الدین صاحب کو کہ انہوں نے برطانیہ جیسے یورپی ملکوں میں جہاں دینی ماحول مفقود پڑھنے لکھنے کے اسباب معدوم ہونے کے باوجود نہایت محنت جفاکشی اور تندہی سے ایسی عظیم ونایاب شرح لکھ ڈالی	اللہ تعالیٰ اس خدمت کو قبول فرمائے اور نجات کا ذریعہ بنائے۔ آمین یا رب العٰلمین
ایں دعا از من واز جملہ جہاں آمین باد
	منیر الدین احمد عثمانی 
	استاذ دارالعلوم دیوبند
١٥  صفر  ١٤٣٣  ھ 
٩جنوری  ٢٠١٢  ء 

Flag Counter