Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

57 - 540
النخل والشجر ون لم یسمہ   ١    لا ٔنہ متصل بہا للقرار فأشبہ البناء (٢٤) ولا یدخل الزرع ف بیع الأرض لا بالتسمیة   ١  لأنہ متصل بہا للفصل فشابہ المتاع الذ فیہ. (٢٥) ومن باع نخل 

ترجمہ: ١  اس لئے کہ درخت زمین کے ساتھ ہمیشہ کے لئے متصل ہے اس لئے وہ دیوار کے مشابہ ہو گئی۔
اصول:  جو چیزمبیع کے ساتھ دائمی طور پرمتصل ہوں وہ چیزیں بیع میں بغیر ان کا نام لئے بھی داخل ہو جائیںگی۔
تشریح : زمین بیچی تو اس میں جو کھجور وغیرہ کے درخت ہیں وہ سب خود بخود بیع میں داخل ہو جائیںگے چاہے بیع کرتے وقت یہ نہ کہا ہو کہ زمین کے ساتھ درخت بھی خریدتا ہوں۔  
وجہ: کھجور کے درخت اور دوسرے درخت ہمیشہ کے لئے زمین پر لگے رہتے ہیں ۔کھیتی اور کاشتکاری کی طرح چار چھ ماہ میں کاٹ نہیں لیتے اس لئے وہ زمین کے جزء کی طرح ہیں ۔اس لئے جب زمین کی بیع کی تو درخت بھی خود بخود بیع میں داخل ہو جائیںگے۔ہاں ان کو باضابطہ بیع سے الگ کردے تو پھر بیع میں داخل نہیں ہوںگے۔  
  لغت:  نخل  : کھجور کا درخت۔
ترجمہ:(٢٤) کاشتکاری زمین کی بیع میں داخل نہیں ہوگی مگر اس کا نام لینے کے بعد۔  
ترجمہ: ١  اس لئے کہ وہ کاٹنے کے لئے متصل ہے اس لئے اس میں سامان کے مشابہ ہوگئی ۔
 اصول:  جو چیز مبیع کے ساتھ وقتی طور پر متصل ہو وہ چیز بیع میں داخل نہیں ہوگی۔ 
تشریح : جب تک یہ نہ کہے کہ کاشتکاری بھی زمین کے ساتھ خریدتا ہوں تب تک زمین کی بیع میں کاشتکاری داخل نہیں ہوگی۔  
وجہ :(١) کاشتکاری اور کھیتی زمین کے ساتھ ہمیشہ کے لئے متصل نہیں ہے ،وہ تو دو چار ماہ میں کٹ جائے گی اور الگ ہو جائے گی ،وہ تو وقتی طور پر زمین کے ساتھ متصل ہے اس لئے زمین کی بیع میں کاشتکاری داخل نہیں ہوگی جب تک کہ اس کا بیع میں نام نہ لیا جائے۔(٢)حدیث میں اس کا اشارہ ہے ۔ عن ابن عمر ان رسول اللہ ۖ قال من باع نخلا قد ابرت فثمرھا للبائع الا ان یشترط المبتاع۔  ( بخاری شریف ، باب من باع نخلا قد ابرت او ارضا مزروعة او باجارة، ص٣٥١ ،نمبر ٢٢٠٤مسلم شریف ، باب من باع نخلا علیھا تمر ، ص ٦٧٠، نمبر ٣٩٠١١٥٤٣) اس حدیث میں کھجور کا درخت بیچا تو فرمایا کھجور بائع کے لئے ہیں مگر یہ مشتری خریدنے کے وقت شرط لگائے ۔اور کھجور درخت پر وقتی طور پر لگا رہتا ہے پھر کٹ جاتا ہے جس سے معلوم ہوا کہ وقتی طور پر کوئی چیز مبیع کے ساتھ متصل ہو تو وہ چیز مبیع میں داخل نہیں ہوگی مگر یہ کہ شرط کرے ۔(٣) اس حدیث میں ہے  عن عبد اللہ ابن عمر قال سمعت رسول اللہ  ۖ یقول من ابتاع نخلا بعد ان تؤبر 

Flag Counter