Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

493 - 540
مثقال لعدم الأولویة ٢ وبمثلہ لو اشتری جاریة بألف من الذہب والفضة یجب من الذہب مثاقیل ومن الفضة دراہم وزن سبعة لأنہ أضاف الألف لیہما فینصرف لی الوزن المعہود ف کل واحد منہما.(٢٨٤) قال ومن لہ علی آخر عشرة دراہم جیاد فقضاہ زیوفا وہو لا یعلم فأنفقہا أو ہلکت فہو قضاء عند أب حنیفة ومحمد رحمہما اللہ. وقال أبو یوسف یرد مثل زیوفہ ویرجع بدراہمہ١  لأن حقہ ف الوصف مرع کہو ف الأصل ولا یمکن رعایتہ بیجاب ضمان 

ترجمہ  : ٢  اسی کی دوسری مثال ہے کہ باندی کو سونے اور چاندی کے ہزار کے بدلے خریدی تو سونے میں سے پانچ سومثقال لازم ہوگا ، اور چاندی میں سے پانچ سو درہم لازم ہوگا جو وزن سبعہ ہو ، اس لئے کہ ہزار کو سونا اور چاندی دونوں کی طرف منسوب کیا تو ہر ایک کومتعین وزن کی طرف پھیرا جائے گا۔
 اصول  :  یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ ، وزن متعین نہیں کیا تو بازار میں جو مروج ہے وہ مراد ہوگا۔ چنانچہ سونا دینار سے بیچا جاتا ہے جو ایک مثقال کا ہوتا ہے اس لئے مثقال لازم ہوگا ۔ اور چاندی درہم سے بیچا جاتا ہے جو وزن سبعہ ہوتا ہے اسلئے وزن سبعہ لازم ہوگا
تشریح  : یہاں الف کے ساتھ مثقال کا لفظ نہیں بولا ، اورالف کو سونے اور چاندی دونوں کی طرف منسوب کردیا، اس لئے دونوں کا آدھا آدھا لازم ہوگا ، اور بازار میں سونے کو  دینار سے بیچا جاتا ہے ، جو ایک مثقال کا ہوتا ہے اس لئے پانچ سو مثقال لازم ہوگا ، اور چاندی کو درہم سے بیچا جاتا ہے جو وزن سبعہ ہوتا ہے اس لئے پانچ سو درہم وزن سبعہ والا لازم ہوگا۔
لغت  : وزن سبعہ : 10 درہم 7 مثقال کے برابر ہو ں، اس کو٫ وزن سبعہ ،کہتے ہیں۔ اس صورت میں ایک درہم 0.7 مثقال ہوتا ہے ، یعنی ایک مثقال سے کم وزن ہوتا ہے، حضرت عمر  کے زمانے سے یہی وزن بازار میں مروج تھا۔ایک مثقال، یا ایک دینار کا وزن 0.375 تولہ ہوتا ہے ، اور 4.375 گرام ہوتا ہے ۔ اور ایک درہم ]وزن سبعہ [کا وزن 0.262 تولہ ہوتا ہے ،اور 3.061 گرام ہوتا ہے      
ترجمہ  : (٢٨٤)کسی کا دوسرے پر دس درہم کھرے تھے ،پس اس نے کھوٹے ادا کردئے ، اور سامنے والے کو کھوٹے کا علم نہیں تھا، اور خرچ کردئے ، یا ہلاک ہوگئے تو امام ابو حنیفہ  اور امام محمد  کے نزدیک ادا ہوگئے ، اور امام ابو یوسف  نے فرمایا کہ کھوٹا واپس کرے اور کھرا درہم لے ۔ 
ترجمہ  : ١  اس لئے کہ اس کا حق رعایت کئے ہوئے وصف میں ہے ] یعنی اعلی وصف میں ہے تو وہ اصل درہم میں کمی کی 

Flag Counter