Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

349 - 540
أوصی أن یقرض من مالہ ألف درہم فلانا لی سنة حیث یلزم الورثة من ثلثہ أن یقرضوہ ولا یطالبوہ قبل المدة لأنہ وصیة بالتبرع بمنزلة الوصیة بالخدمة والسکنی فیلزم حقا للموصی 

کی وصیت ہے ، جیسے ایک سال کی خدمت کی وصیت کرے ، یا ایک سال کے رہنے کی وصیت کرے ، اس لئے وصیت کرنے والے کے حق کی ادائیگی کے لئے یہ لازم ہوگا ۔ 
تشریح  : یہاں وصیت کے مسئلے کی وضاحت ہے ، زید نے وصیت کی کہ خالد کو ایک سال کے لئے ایک ہزار درہم قرض دے ، تو وارث پر ضروری ہے کہ ایک سال کے لئے ایک ہزار درہم خالد کو دے اور ایک سال سے پہلے مطالبہ نہ کرے ، یہاں قرض کے لئے مدت متعین کرنا ضروری ہے ۔
وجہ  : (١) اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں ایک وصیت ایک ہزار دینے کی ہے ، اور دوسری وصیت ایک سال مدت کی ہے ، اس لئے دوسری وصیت پوری کرنے کے لئے ایک سال کی مہلت ہوگی ، قرض کی بنا پر ایک سال کی مہلت نہیں ہے ۔(٢) جیسے ایک سال تک غلام کو خدمت کی وصیت کرے یا ایک سال تک مکان میں رہنے کی وصیت کرے، تو چونکہ خدمت کے علاوہ ایک سال مہلت کی وصیت ہے اس لئے اس کو پوری کرنے کے لئے مدت ہے ، یہی حال یہاں قرض کا ہے ۔  

Flag Counter