Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

297 - 540
بیعتہ أقال اللہ عثرتہ یوم القیامة ٢ ولأن العقد حقہما فیملکان رفعہ دفعا لحاجتہما(١٦٨) فن شرطا أکثر منہ أو أقل فالشرط باطل ویرد مثل الثمن الأول.

ہے ۔ پہلی بیع کو توڑنا اس لئے پہلی ہی قیمت واپس کرے گا۔ (٣) عن ابن عباس انہ کرہ ان یبتاع البیع ثم یردہ ویرد معہ دراھم وفی ھذا دلالة علی ان الاقالة فسخ فلا تجوز الابرأس المال۔ ( سنن للبیھقی ، باب من اقال المسلم الیہ بعض المسلم وقبض بعضا ،ج سادس، ص ٤٥، نمبر١١١٣٣)(٤)عن الاسود انہ کرہ ان یردھا و یرد معھا شیئا( مصنف عبد الرزاق ،ج ثامن، ص ١٩ ،نمبر ١٤١٣١) اس اثر میں حضرت عبد اللہ بن عباس نے ثمن کے ساتھ مزید کچھ دینے سے کراہیت کا اظہار کیا ہے۔  
اصول : اقالہ بیع اول کا فسخ ہے۔
ترجمہ٢  اور اس لئے کہ عقد دونوں کا حق ہے اسلئے اپنی ضرورت پوری کرنے کے لئے بیع کو اٹھا دینے دونوں مالک ہیں
تشریح : اقالہ جائز ہونے کے لئے یہ دلیل عقلی ہے کہ ، عقد بیع بائع اور مشتری دونوں کا حق ہے اس لئے اگر ضرورت ہو تو دونوں اس کے ختم کرنے کا بھی مالک ہیں۔
ترجمہ : ( ١٦٨) اگر قیمت سے زیادہ یا کم کی شرط لگائی تو شرط باطل ہے اور ثمن اول کے مثل سے واپس ہوگی ۔ 
تشریح  :  مثلا دس پونڈ قیمت طے ہوئی تھی اور بائع کہتا ہے کہ نو پونڈ دے کر مبیع واپس دونگا، مشتری کہتا ہے کہ بارہ پونڈ لے کر مبیع واپس کروں گا تو یہ دونوں شرطیں باطل ہیں ، پہلے جو دس پونڈ قیمت طے ہوئی تھی اسی میں مبیع واپس کرے گا اور اسی میں اقالہ صحیح ہوگا ۔    
نوٹ  :  : ہدایہ آخرین میں یہ وہ مقامات ہیں جہاں صاحب ہدایہ نے لفظی بحث بہت لمبی کی ہے ۔ اور جا بجا منطقی جملے استعمال کئے ہیں ۔ حدیث کی رو سے میں نے جو سمجھا کوشش کر رہا ہوں کہ اس کو سمجھا دوں ۔و اللہ اعلم  ثمیر غفر لہ 
امام ابو حنیفہ   کا اصول یہ ہے کہ : (١)اقالہ نہ کمی کے ساتھ جائز ہے اور نہ زیادتی کے ساتھ جائزہے ۔ اسی طرح خلاف جنس کے ساتھ مثلا ہزار درہم میں باندی خریدی گیہوں سے اقالہ کرے یہ بھی جائز نہیں ، اسی کو کہتے ہیں کہ ثمن اول پر فسخ ہوگا ۔ 
ہاں شفیع کے حق میں پہلے بیع کا ختم کرنا نہیں ہوگا ، ورنہ تو اس کو کوئی حق شفعہ ہی نہیں ملے گا ، بلکہ اس کے حق میں بیع جدید ہوگی ، اور مشتری جس وقت یہ زمین بائع کو دے گا ، تو شفیع حق شفعہ کے ماتحت اس زمین کو لے سکتا ہے ۔
 اصول  :(٢) مبیع میں اضافہ ہوگیا ، مثلا باندی مشتری کے یہاں بچہ دیا تو اب مبیع اول کے ساتھ فسخ نہیں ہوسکتا ہے اس لئے 

Flag Counter