Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

268 - 540
فلا ینال بہ نعمة الملک ولأن النہ نسخ للمشروعیة للتضاد٢  ولہذا لا یفیدہ قبض القبض وصار کما ذا باع بالمیتة أو باع الخمر بالدراہم.٣  ولنا أن رکن البیع صدر من أہلہ. مضافا 

اصول  : بیع فاسد میں مال کا بدلہ مال کے ساتھ ہوتا ہے اس لئے قبضے کے بعد مشتری مبیع کا مالک ہوجائے گا ۔
 ترجمہ  : ١  امام شافعی  نے فرمایا کہ چاہے مبیع پر قبضہ کرلے پھر بھی مالک نہیں ہوگا کیونکہ یہ ممنوع ہے ، اس لئے اس سے ملک کی نعمت حاصل نہیں ہوگی ، اور اس لئے کہ نہی کی حدیث نے مشروعیت کو منسوخ کردی، دونوں کے درمیان تضاد کی وجہ سے ۔
تشریح  : امام شافعی  نے فرمایا کہ بیع فاسد میں چاہے مشتری قبضہ کرلے تب بھی مالک نہیں ہو گا ۔
وجہ  : (١)اس کی وجہ یہ فرماتے ہیں بیع فاسد محظور ہے اس لئے اس سے ملک کی نعمت حاصل نہیں ہو گی ۔ (٢) دوسری وجہ یہ ہے کہ حدیث میں بیع فاسد سے منع کیا ہے اس لئے بیع فاسد کی مشروعیت ہی ختم ہوگئی ،اس لئے اس سے ملکیت نہیں ہوگی۔ 
نوٹ  : ہدایہ آخرین کے یہ وہ مقامات ہیں جن میں صاحب ہدایہ نے لفظی بحث بہت لمبی ہے ۔
ترجمہ  : ٢  اسی لئے قبضے سے پہلے ملکیت کا فائدہ نہیں دے گا ، اور ایسا ہوگیا کہ مردار کے بدلے بیچا ہو یا شراب کو درہم کے بدلے بیچا ہو ۔ 
تشریح : یہ امام شافعی  کی دلیل ہے ]١[ کہ بیع صحیح میں مبیع پر قبضہ سے پہلے بھی مشتری مالک ہوتا ہے ، اور بیع فاسد میں قبضے سے پہلے مالک نہیں ہوتا اس لئے قبضے کے بعد بھی مالک نہیں ہوگا ۔ ]٢[ دوسری دلیل یہ ہے کہ مبیع کو مردے کے بدلے بیچے تو قبضے کے بعد بھی مشتری مالک نہیں ہوتا ، کیونکہ یہ بیع باطل ہے ،اسی طرح بیع فاسد میں قبضے کے بعد بھی مشتری مالک نہیں ہوگا]٣[ یہ تیسری دلیل ہے کہ شراب کو درہم کے بدلے بیچے تو شراب پر قبضے کے بعد بھی مشتری مالک نہیں ہوگا ، کیونکہ شراب اصل مقصود ہوگیا ، درہم مقصود نہیں ہوتا ، اور مسلمان کے لئے شراب کا مالک بننا جائز نہیں ہے ، اس لئے بیع ہی باطل ہوجائے گی ۔اسی طرح یہاں قبضے کے بعد بھی مالک نہیں ہوگا ۔   
لغت : باع الخمر بالدراہم :شراب کو درہم کے ساتھ بیچنے کی قید اس لئے لگائی  اگر شراب کو درہم دینار کے بجائے گیہوں وغیرہ کے بدلے بیچا تو بیع جائز ہوگی، کیونکہ گیہوں اصل مقصود ہوجائے گا، اور شراب کے بجائے اس کی قیمت لازم ہوگی۔ 
ترجمہ : ٣  اور ہماری دلیل یہ ہے کہ بیع کا رکن اہل سے صادر ہوا ہے اور محل بیع کی طرف منسوب ہوا ہے اس لئے بیع منعقد ہونے کا قول واجب ہوگا ۔ 
لغت  : رکن البیع صدر من اہلہ مضافا الی محلہ : یہ فقہ کا محاورہ ہے ۔ ہر ایک کی تشریح یہ ہے۔ رکن بیع: ۔ ایجاب کرنے اور قبول کرنے کو ٫رکن، بیع کہتے ہیں ۔ اہل سے صادر ہوا :  آدمی عاقل ہو، بالغ ہو اور مالک ہو اس کو بیع کا٫ اہل، کہتے 

Flag Counter