Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

26 - 540
 ٤  والکتاب کالخطاب وکذا الرسال حتی اعتبر مجلس بلوغ الکتاب وأداء الرسالة ٥   ولیس لہ أن یقبل ف بعض المبیع ولا أن یقبل المشتر ببعض الثمن لعدم رضا الآخر بتفرق 

مرتبہ آیت سجدہ پڑھی تو بھی ایک ہی سجدہ واجب ہوگا ، کیونکہ تمام گھنٹوں کو ایک ہی گھنٹہ شمار کیا گیا ہے ، اسی کو المجلس جامع للمتفرقات ، کہا گیا ہے ۔  اسی طرح یہاں مجلس کے شروع ہی میں قبول کرلے یا مجلس کے آخیر میں قبول کرے تمام ایک ہی گھڑی کی طرح ہے ۔ اس میں مشتری کو سہولت ہے کہ اس کو فورا قبول کرنا لازم نہیں ہوا ، اور مجلس ختم ہونے تک غور و فکر کرنے کا موقع مل گیا ۔ 
لغت: یمتد : لمبا ہوتا ہے ، ممتد ہوتاہے ۔ ساعة : گھڑی ، ایک گھنٹہ ، یہاں گھڑی مراد ہے ، اسی سے ہے ساعات : چند گھڑیاں ۔  عسر: تنگی۔ یسر: سہولت۔ 
 ترجمہ: ٤  اور خط لکھنا سامنے بات کرنے کی طرح ہے ،  ایسے ہی پیغام بھیجنا  یہاں تک کہ خط کے پہونچنے کی مجلس کا اعتبار کیا جائے گا ، اور اسی طرح پیغام کے پہونچنے کی مجلس کا اعتبار کیا جائے گا ۔
تشریح: آدمی سامنے کھڑا ہو اور اس کو مبیع بیچنے کا ایجاب کرے ، اسی طرح خط بھجنے سے اور اس کو پیغام پہونچانے سے بھی بیع ہو جائے گی ، اور جس مجلس میں خط ملا اس مجلس کا اعتبار کیا جائے گا ، اگر اس مجلس میں قبول کر لیا تو بیع ہو جائے گی ، اور اس مجلس میں قبول نہیں کیا تو ایجاب منسوخ ہو جائے گا ، اسی طرح مثلا زید نے خالد کو کہا کہ ساجد کو خبر پہونچا دو کہ میں اس غلام کو ایک ہزار درہم میں اس کے ہاتھ بیچتا ہوں ، اب خالد نے ساجد کو جس مجلس میں یہ خبر پہونچائی اس مجلس کا اعتبار ہو گا ، اس اگر ساجد نے اس مجلس میں قبول کر لیا تو بیع ہو جائے گی ، اور اس مجلس میں قبول نہیں کیا تو بیع رد ہو جائے گی ۔ 
لغت: کتاب : سے یہاں خط مراد ہے ۔خطاب: آمنے سامنے کلام کرنا ۔ ارسال : بھیجنا، کسی کے ذریعہ پیغام بھیجنا۔اسی سے ہے اداء الرسالة : پیغام کو ادا کرنا ، پیغام پہونچانا۔
ترجمہ: ٥  مشتری کے لئے جائز نہیں ہے کہ بعض مبیع میں قبول کرے معاملہ متفرق ہونے کی وجہ سے دوسرے کی رضامندی نہ ہونے کی وجہ سے ۔ مگر جبکہ ہر ایک کی قیمت الگ الگ بیان کر دے ، معنی کئی بیع ہونے کی وجہ سے ۔ 
 تشریح: مثلا بائع نے دو بیل کی قیمت پانچ سو درہم بتائی اب مشتری ایک بیل کو ڈھائی سو درہم میں خریدنا چاہے تو نہیں ہو سکتا ہے کیونکہ دو نوں بیل کی ایک ہی بیع، اور اس میں سے ایک بیل لینے سے دو صفقہ ہو جا ئیں گے ، اور ایک صفقہ میں سے دو صفقہ کرنا جائز نہیں ہے ، ہاں اگر بائع دو نوں بیلوں کی قیمت الگ الگ بتائی ہو ایک ایک بیل کی قیمت ڈھائی سو ہے اور دوسرے بیل کی قیمت ڈھائی سو ہے تب ایک بیل کو ڈھائی سو میں خرید سکتا ہے ، ہاں مشتری نے کہا کہ ایک بیل کو ڈھائی سو میں 

Flag Counter