Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

19 - 540
(١)قال البیع ینعقد بالیجاب والقبول ذا کانا بلفظ الماض ١  مثل أن یقول أحدہما بعت 

( بیع جائز ہونے کی شرطیں یہ ہیں) 
]١[ …عاقد کا عاقل اور بالغ ہونا 
]٢[ …مبیع کا مال متقوم ہونا اور مقدور التسلیم ہو نا ۔

(بیع کا رکن )
بیع کا رکن ایجاب اور قبول ہے ، جو پہلے بولے اس کو ایجاب کہتے ہیں چاہے بائع پہلے بولے ، یا مشتری پہلے بولے ، اور جو بعد بولے اس کو قبول کہتے ہیں ۔
( بیع ذات کے اعتبار سے چار قسمیںہیں )  
]١[… بیع نافذ ۔   ]٢[… بیع موقوف   ]٣[… بیع فاسد   ]٤[ …بیع باطل ۔ 
(بیع مبیع کے اعتبار سے چار قسمیں ہیں )
]١[… بیع مطلق ۔ یعنی عین کو ثمن سے بیچنا ۔ جیسے گیہوں کو درہم سے بیچنا ۔ 
]٢[ …بیع مقایضہ ۔ یعنی عین چیز کو عین چیز سے بیچنا ، جیسے گیہوں کے بدلے جو کو بیچنا ۔
]٣[…  بیع صرف ، یعنی ثمن کو ثمن کے بدلے میں بیچنا ، جیسے درہم کو دینار کے بدلے میں بیچنا ۔
]٤[… بیع سلم ،  دین کو عین کے بدلے میں بیچنا ۔ یعنی قیمت ابھی لینا ، اور مبیع بعد میں دینا ۔ 
(بیع ثمن کے اعتبار سے چار قسمیں ہیں )
]١[… بیع مرابحہ ، جتنی قیمت سے خریدا ہے اس سے زیادہ میں بیچنا ۔ 
]٢[… بیع تولیہ ۔ جتنی قیمت میں خریدا ہے اسی قیمت میں بیچ دینا ۔ 
]٣[… بیع وضیعہ ۔ جتنی قیمت میں خریدا ہے اس سے کم میں بیچنا ۔ 
]٤[ …بیع مساومہ ۔ بائع اور مشتری جس قیمت پر اتفاق کرلیں اس قیمت پر بیچنا ۔ ؎

 ترجمہ:(١)بیع ایجاب اور قبول سے منعقد ہوتی ہے جبکہ دونوں فعل ماضی کے صیغے سے ہوں۔ 
 ترجمہ: ١  مثلا یہ کہ بائع اور مشتری میں سے ایک کہے ٫ بعت ، اور دوسرا کہے ٫اشتریت۔ 

Flag Counter