Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

14 - 540
مضبوط احادیث کی طرف توجہ نہیں دی۔اور اس کا خیال نہیں کیا کہ وہ بھی تو حنفیت ہی کے دو اہم ستون ہیں۔ اور تمام مسائل کی اشاعت انہیں کے نوک قلم کی مرہون منت ہے۔
(٢) انہوں نے اس کا بھی خیال نہیں کیا کہ امام اعظم کا مسلک احتیاط پر مبنی ہے۔اور یہ پہلے مدون فقہ ہیں جس کی وجہ سے ان کو احتیاطی پہلو اختیار کرنا پڑا۔
(٣)یہ گمان صحیح نہیں ہے کہ حنفیوں کا مسلک دلیل عقلی پر ہے۔ یہ تو بعد کے علماء نے حکمت بیان کرنے کے لئے دلیل عقلی،پیش کی ہے۔ ورنہ پوری قدوری اور ھدایہ کو ناچیز نے چھانا ہر ہر مسئلہ یا آیت یا حدیث یا قول صحابی یا قول تابعی سے مستنبط ہے۔ یا ان چاروں میں سے کسی ایک سے اصول متعین کیا اور اصول سے مسئلے کا استخراج کیا ہے۔ صرف دلیل عقلی پر مسئلے کا مدار نہیں ہے۔ اور جہاں جہاں صرف دلیل عقلی بیان کی ہے وہاں ناچیز نے اصول لکھ دیا ہے۔اور اصول احادیث سے مستنبط ہیں اس لئے گویا کہ وہ مسئلے بھی احادیث ہی سے مستنبط ہوئے۔
صرف کتاب الایمان اور کتاب القضاء میں کچھ مسئلوں کا مدار اس زمانے کے محاورات پر ہے۔اس لئے وہاں محاورات کے تحت مسئلہ لکھ دیا گیا ہے۔ ان مسئلوں میں حدیث اور قرآن نہیں ہے۔ظاہر ہے کہ ان مسئلوں کا مدار ہے ہی محاورات پر۔اس لئے ان مسئلوں کے لئے احادیث یا آیات کہاں سے ملیںگے ؟
حنفیوں بلکہ تمام ہی ائمۂ کرام کے مسالک (١) قرآن (٢) حدیث (٣) قول صحابی (٤) فتوی تابعی (٥) اجماع (٦) اور قیاس سے مستنبط ہیں۔اس لئے ائمۂ کرام پر انگلی اٹھانا صحیح نہیں ہے۔
احقر العباد  :  ثمیر الدین قاسمی غفر لہ 
٩  ١   ٢٠١٢  ئ

Flag Counter