Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

10 - 540
ملی تب مسلم شریف سے حدیث لا نے کی کو شش کی اور اس میں بھی نہیں ملی تب ابو داود شریف سے ، اسی طرح نمبر وار ترتیب رکھی ہے ، مسئلے کے لئے حدیث نہیں ملی تب آثار لا یا ہوں ، اور وہ بھی نہیں ملا تب اصول پیش کیا ہوں۔اور اصول کے لئے حدیث لایا ہوں اور اس پر مسئلے کو متفرع کیا ہوں۔کتاب البیوع میں اصول کی ضرورت زیادہ پڑی ہے اس لئے ان جلدوں اصول زیادہ لایا گیا ہے ۔ 
ایسا نہیں کیا کہ حدیث تلاش کئے بغیر قول صحابی لے آیا۔ چنانچہ اگر کسی مسئلے کے تحت صرف قول تابعی مذکور ہے اور حدیث کا حوالہ نہیں ہے تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ میں نے حدیث تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن نہ ملنے پر قول تابعی ذکر کیا۔ یا کسی مسئلے کے ثبوت کے لئے قول تابعی بھی ذکر نہ کر سکا تو اس کا معنی یہ ہوا کہ بہت تلاش کے باوجود قول تابعی بھی نہ ملاجس سے مجبور ہو کر بیاض چھوڑ دیا ۔اور اہل علم سے درخواست کرتا ہوں کہ اگر ان کو حدیث یا قول صحابی یا قول تابعی مل جائے تو ضرور اس کی اطلاع دیں۔
کوشش کی ہے کہ حضرت امام شافعی اور امام مالک  اور امام احمد  کا مسلک بھی ذکر کر دیا جائے ۔اور ان کی دلیل بھی اسی ترتیب سے ،پہلے آیت یا صحاح ستہ کی کتابوں سے حدیث لائی جائے اور وہاں نہ ملے تو قول صحابی یا قول تابعی ذکر کیا جائے۔ تاکہ طلباء ان کے مسلک اور ان کے مستدلات سے واقف ہو جائیں۔ وہ بھی ہمارے امام ہیں،بلکہ سر کے تاج ہیں۔صاحب ہدایہ نے ہر جگہ ان حضرات کا نام بڑے احترام  سے لیاہے اور ان کے دلائل دریا دلی سے پیش کئے ہیں ۔ناچیز نے بھی انہیں کی اتباع کی ہے۔ اور ہر جگہ ان کا مسلک اور ان کے دلائل شرح و بسط سے بیان کئے ہیں۔ 
(گذارش)
تحقیق مسائل اور ان کے دلائل بحر بیکراں ہے اس کی تہ تک پہنچنا آسان کام نہیں ہے۔اس لئے اہل علم کی خدمت میں مؤدبانہ اور عاجزانہ گذارش ہے کہ جن مسائل کے دلائل چھوٹ گئے ہیں اگر ان کو دلائل مل جائیں تو ضرور مطلع فرمائیںتاکہ اگلے ایڈیشن میں ان کا اضافہ کر دیا جائے۔ اسی طرح جہاں غلطی اور سہو نظر آئے اس کی نشاندہی کریں،اس کی بھی اصلاح کروں گا اور تہ دل سے شکر گذار ہوںگا۔
(شکریہ)
میںاپنی اہلیہ محترمہ کا تہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے ہر قسم کی سہولت پہنچا کر فراغت دی اور اشاعت کتاب کے لئے ہمہ وقت متمنی اور دعا گو رہی اور مزید ھدایہ کی  چھ  جلدوں کے اختتام کے لئے دعا گو ہے ۔خداوند کریم ان کو دونوں جہانوں میں بہترین بدلہ عطا فرمائے اور جنت الفردوس سے نوازے،  حضرت مولانا مسلم قاسمی صاحب سینپوری سلمہ نے کتاب کی چھپائی 

Flag Counter