Deobandi Books

احکام عشر - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

2 - 21
وَآتُوْا حَقَّہ‘ یَوْمَ حَصَادِہٖ
ترجمہ۔ (اور اداکرو ان کاحق جس دن ان کو کاٹو) وجوب عشر میں بالکل صریح اور واضح ہے ۔معنی یہ ہیں کھیتی کاٹنے یا پھل توڑنے کے وقت اس کا حق ادا کرو۔
حدیث سے ثبوت
رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کاارشاد تمام کتب حدیث میں منقول ہے ۔
ما سقت السماء ففیہ العشر وما سقی بغرب اودالیۃ ففیہ نصف العشر۔
یعنی بارانی زمینوں میں جہاں آب پاشی کا کوئی سامان نہیں صرف بارش پر پیداوار کا دار ومدار ہے ان زمینوں کی پیداوار کا دسواں حصہ بطور زکوٰۃ نکالنا واجب ہے اور جو زمینیں کنوئیں سے سیراب کی جاتی ہیں ان کی پیداوار کا بیسواں حصہ واجب ہے (از معارف القرآن)
وجوب عشر کی شرائط
عشر کے واجب ہونے کی پہلی شرط مسلمان ہونا ہے کیونکہ عشر خالصۃً عبادت ہے اور کافر عبادت کا اہل نہیں (نظام اراضی بحوالہ بدائع)
تنبیہ
مسلمان کی زمین کی پیداوار میں اصل فریضہ عشر ہی ہے کہ ابتداء مسلمان پر خراج عائد نہیں کیاجاتا مگر کافر سے خریدی ہوئی خراجی زمین کی پیداوار میں اس کا سابقہ وظیفۂ خراج مسلمان پر بھی لازم رہے گا۔
دوسری شرط
زمین کا عشری ہونا ہے ۔ خراجی زمین پر عشر واجب نہیں ہوتا کیونکہ حدیث میں رسول کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ایک زمین پر دو فریضے عشر اور خراج کے جمع نہیں ہو سکتے (نظام اراضی) اس لئے مسلمان کی جس زمین پر خراج واجب ہو اس پر عشر واجب نہیںہوگا۔
تیسری شرط
زمین سے پیداوار کا حاصل ہونا ہے ۔ اگر کسی وجہ سے پیداوار نہ ہو خواہ کسی بے اختیاری سبب سے یا اس کی کوتاہی اور غفلت سے کہ زراعت ہی نہیں کی یا اس کی خبر گیری اور حفاظت نہیں کی بہر صورت عشر ساقط ہوجائے گا(نظام اراضی)بخلاف خراج کے ۔
چوتھی شرط
 یہ ہے کہ پیداوار کوئی ایسی چیز ہو جس کو بونے کا رواج ہو اور عادتاً اس کی کاشت کر کے نفع اٹھایا جاتا ہو ۔ خود رو گھاس یا بے کار قسم کے خود رو درخت اگر کسی زمین میں ہوجائیں تو ان میں عشر نہیں گھاس اور بانس کو اگر آمدنی کی غرض سے اگایا گیا ہو یا سینچا گیا ہو تو ان میں بھی عشر ہے اور ویسے ہی 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 احکام عشر 1 1
3 عشر 1 2
4 خلاصہ 1 2
5 عشر کی فرضیت 1 2
6 قرآن سے ثبوت 1 2
7 سورئہ انعام کی آیت 1 2
8 حدیث سے ثبوت 2 2
9 وجوب عشر کی شرائط 2 1
10 تنبیہ 2 9
11 دوسری شرط 2 9
12 تیسری شرط 2 9
14 چوتھی شرط 2 9
15 عقل وبلوغ شرط نہیں 3 9
16 ملکیت زمین 3 9
17 عشر کے لازم ہونے کا وقت 4 1
18 تعجیل عشر 5 17
19 نصاب عشر 5 17
20 حولان حول 5 17
21 قرض 5 17
22 مقدار واجب 5 17
23 تنبیہ 6 17
24 سرکاری مال گزاری 6 17
25 تنبیہ 7 17
26 اجناس جن میں عشر واجب ہے اور جن میں نہیں 7 17
27 عشر کو ساقط کرنے والے امور 9 17
28 مصارف عشر 10 1
29 تیسرا مصرف 10 28
30 چوتھا مصرف 11 28
31 پانچواں مصرف 12 28
32 چھٹا مصرف 12 28
33 ساتواں مصرف 12 28
34 آٹھواں مصرف 12 28
35 ’’ابن السبیل‘‘ 13 28
36 جن لوگوں کو زکوٰۃ وعشر دینا جائز نہیں ہے 14 28
37 زمینوں کے عشری اور خراجی ہونے کا بیان 15 28
38 عشری اور خراجی زمینوں کی تعریف 15 1
39 ایک شبہ کا ازالہ 15 38
40 بدائع کی عبارت ذیل سے یہ بات واضح ہے 17 38
41 متروکہ غیر مسلم زمینوں کا حکم 18 38
42 حکومت پاکستان کی آبادہ کردہ زمینوں کا حکم 18 38
43 غیر مسلم کی زمینوں کا حکم 18 38
44 خلاصہ یہ ہے کہ 19 38
45 قیام پاکستان سے پہلے 20 38
46 عشری پانی 21 1
47 فقہاء کی تصریحات کے مطابق عشری پانی چار ہیں 21 46
48 خراجی پانی 21 46
Flag Counter