Deobandi Books

احکام عشر - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

18 - 21
کے قبضہ کرنے کے بعد ہر طرح کا تصرف کرنے کا اختیار حکومت کو حاصل ہوجاتا ہے اور حکومت کے تصرف سے زمینوں کی سابقہ حیثیت بھی تبدیل ہو سکتی ہے یہاں تک کہ عشری زمین پر اگر خراج لگا دیا گیا ہو تو وہ بھی نافذ ہوجائے گا ۔
اسی اصول کے تحت محمد بن قاسم کے بعد مختلف زمانہ میںفتوحات اسلامیہ کے بعد زمینوں کی حیثیت میں بھی تبدیلی آتی رہی ہے جس کی تفصیل اور مختلف صورتیں بیان کر دی گئی ہیں ۔
پاکستان کی کونسی زمینیں عشری اور کونسی خراجی ہیں ؟
متروکہ غیر مسلم زمینوں کا حکم
۱)… غیرمسلموں کی متروکہ زمین جو حکومت پاکستان نے مہاجرین میں تقسیم کیں یہ سب زمینیں عشری ہیں ۔ پاکستان بننے سے پہلے خواہ ان کی حیثیت کچھ بھی ہو کیونکہ بنائے پاکستان اور دونوں حکومتوں کے معاہدہ تبادلہ جائداد ختم ہوجانے کے بعد یہ سب اراضی بیت المال کی ملک میں داخل ہو کر حکومت کی تقسیم کے ذریعہ مسلمانوں کی ملک ابتدائی بن گئیں اور مسلمانوں کی زمینوں پر عشر ہی لگایا جانا چاہئے اس لئے یہ سب زمینیں عشری ہیں (نظام اراضی)
اگران متروکہ زمینوں میں سے مہاجر کی بجائے کسی مسلمان کو کوئی زمین حکومت نے دی ہو تو اس کا حکم بھی یہی ہوگا یعنی وہ عشری ہوگی۔
حکومت پاکستان کی آبادہ کردہ زمینوں کا حکم
۲)… اسی طرح وہ زمینیں جو پاکستان قائم ہونے سے پہلے غیر آباد تھیں کسی شخص کی ملکیت نہیں تھیںبعد میں حکومت پاکستان نے ان میں پانی پہنچانے کے ذرائع مہیا کر کے ان کو آباد کیا اور مسلمانوں کو بقیمت یا بغیر قیمت تقسیم کیا ۔ جیسے پنجاب میں تھل کا علاقہ اور سندھ میں کوٹری کا علاقہ یہ سب زمینیں بھی چونکہ ابتدائی ملکیت مسلمانوں کی ہوگئیں اس لئے یہ بھی عشری قرار دی جائیں گی ۔ بشرطیکہ ان کی آب پاشی سندھ وپنجاب کے بڑے بڑے دریاؤں سے ہوتی ہو جو قدرتی طور پر جاری ہیں کسی حکومت کے بنائے ہوئے نہیں کیونکہ ایسے دریاؤں کا پانی عشری ہے ۔ پنجاب میں تھل کا علاقہ ،سندھ میں کوٹری بیراج کا علاقہ اور اندرون سندھ کی جدید آباد کردہ سب زمینوں کا یہی حکم ہے ۔(نظام اراضی)
غیر مسلم کی زمینوں کا حکم
۳)… مذکورہ دو قسم کی زمینوں کے علاوہ پاکستان کی جو زمینیں غیر مسلموں کی ملک میں ہیں ۔ ان پر خراج کا ہونا متعین ہے ۔(نظام اراضی)
پاکستان بننے سے پہلے مسلمانوں کی مملوکہ زمینوں کا حکم
۴)… اب باقی رہیں وہ زمینیں جو پاکستان بننے سے پہلے سے مسلمانوں کی 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 احکام عشر 1 1
3 عشر 1 2
4 خلاصہ 1 2
5 عشر کی فرضیت 1 2
6 قرآن سے ثبوت 1 2
7 سورئہ انعام کی آیت 1 2
8 حدیث سے ثبوت 2 2
9 وجوب عشر کی شرائط 2 1
10 تنبیہ 2 9
11 دوسری شرط 2 9
12 تیسری شرط 2 9
14 چوتھی شرط 2 9
15 عقل وبلوغ شرط نہیں 3 9
16 ملکیت زمین 3 9
17 عشر کے لازم ہونے کا وقت 4 1
18 تعجیل عشر 5 17
19 نصاب عشر 5 17
20 حولان حول 5 17
21 قرض 5 17
22 مقدار واجب 5 17
23 تنبیہ 6 17
24 سرکاری مال گزاری 6 17
25 تنبیہ 7 17
26 اجناس جن میں عشر واجب ہے اور جن میں نہیں 7 17
27 عشر کو ساقط کرنے والے امور 9 17
28 مصارف عشر 10 1
29 تیسرا مصرف 10 28
30 چوتھا مصرف 11 28
31 پانچواں مصرف 12 28
32 چھٹا مصرف 12 28
33 ساتواں مصرف 12 28
34 آٹھواں مصرف 12 28
35 ’’ابن السبیل‘‘ 13 28
36 جن لوگوں کو زکوٰۃ وعشر دینا جائز نہیں ہے 14 28
37 زمینوں کے عشری اور خراجی ہونے کا بیان 15 28
38 عشری اور خراجی زمینوں کی تعریف 15 1
39 ایک شبہ کا ازالہ 15 38
40 بدائع کی عبارت ذیل سے یہ بات واضح ہے 17 38
41 متروکہ غیر مسلم زمینوں کا حکم 18 38
42 حکومت پاکستان کی آبادہ کردہ زمینوں کا حکم 18 38
43 غیر مسلم کی زمینوں کا حکم 18 38
44 خلاصہ یہ ہے کہ 19 38
45 قیام پاکستان سے پہلے 20 38
46 عشری پانی 21 1
47 فقہاء کی تصریحات کے مطابق عشری پانی چار ہیں 21 46
48 خراجی پانی 21 46
Flag Counter