Deobandi Books

عباد الرحمن کے اوصاف وصف نمبر 1 تواضع

47 - 50
معافی مانگ لی اور دل کا رخ پھر اللہ تعالیٰ کی طرف صحیح ہوگیا… لیکن بد نظری کا گناہ ایسا ہے کہ بندہ اللہ  تعالیٰ سے بالکل غافل ہو جاتا ہے اور وہ حسین دل میں بس جاتا ہے…بعض لوگوں کا خاتمہ بھی خراب ہو گیا…اس پر ایک واقعہ بتاتا ہوں جس میںہم لوگوں کے لئے بہت بڑی عبرت ہے۔
	حضرت مولانا لاہوری رحمہ اللہ تعالیٰ کے آخری خلیفہ مجاز حضرت مولانا محمد حسن صاحب زید مجد جو کہ سند ھ میں رہتے ہیں…نے بتایا…ایک صاحب… اساتینِ امت اور بزرگانِ دین کی تعلیم و تربیت میں سال ہا سال رہا… پھر دین کی اشاعت میں سال ہا سال مصروف رہا…حضرت نے فرمایا … میں نے بھی ان سے استفادہ کیا تھا… لیکن جب اس کا  ماحول بدلہ …سیرت بدلی …صورت بدلی …کردار بدلا … شرم و حیا ختم …حضرت نے فرمایا … ایک دن کیا دیکھ رہا ہوں… یہی صاحب تشریف لا تے ہیں … نظر پڑی تو کیا دیکھا؟… خدو خال اس صاحب کے تھے …پر چہرے سے ڈاڑھی غائب …سر پر کیپ … شرافت کی ٹوپی غائب … شلوار اسلامی وضع سے ہٹی ہوئی…ٹخنو سے نیچے زمین پر گھسٹ رہی … قریب آئے تو یقین ہوا… یہ تو وہی ہی صاحب ہیں …احترام سے بٹھایا …پوچھا … کیسے تشریف آوری ہوئی ؟ …کہنے لگے …تعویذ چاہیے …لڑکی پھنسانے کے لئے…کیا ہوا؟…بتایا … ایک اسکول میں ٹیچر اور استاذ لگ گیا ہوں …وہاں مخلوط تعلیم ہے …لڑکے لڑکیاں مل کر پڑھتے ہیں …ایک لڑکی پر دل آیاہے… اب اسے پھنسانا ہے مجھے… 
	دوستو!…بد نظری ،عشقِ مجاز ،غیر اللہ پر دل کو فدا کر نا …کتنے بڑے اور خطرناک گناہ ہیں… ایسوں کو… اللہ تعالیٰ نہ عزت دیتے ہیں … نہ ہی عزت کی علامات…غور تو کیجئے… ڈاڑھی عزت اور شرافت کی بڑی علامت ہے …چھینی گئی… اسلامی وضع دین داری کی علامت ہے… چھینا گیا…اسلامی لباس جو اکرام و اعزاز ہے …ہٹایا گیا …جن کے نظروں میں معزز تھا… رسوا کرایا گیا…
	حضرت مولانا حسن صاحب زید مجدہم نے فرمایا…اس صاحب کے گھر والوں نے بتایا … موت کا وقت ہے …نزع کی سی حالت ہے …روح نکلنے کو ہے …دنیائے فانی سے کوچ کا وقت ہے… گھر کی خواتین سورة یاسین کی تلاوت میں مصروف…اور ادھر اس کی حالت کیا؟…وقفہ… وقفہ … سے آنکھیں کھولتا اور کہتا…''اے میری محبوبہ تو کہاں ہوگی''
    فائدہ:  دوستو! …بد نظری کا انجام کیا نکلا ؟…خود فیصلہ کیجئے …اس واقعہ کو بار بار پڑھئے اور عبرت کا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
291 عبادالرحمن کے اوصاف 2 1
292 وصف نمبر ١ 2 1
293 واقعہ نمبر١ : حضرةابو ذر غفاری صکے تواضع کا چرچا فرشتوں میں 15 292
294 واقعہ نمبر٢: ایک اللہ والے کا قصہ 17 292
295 واقعہ نمبر٣ :حضرت ابراہیم بن ادھم رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع… 19 292
296 واقعہ نمبر٤ : حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور دین پور شریف 19 292
297 واقعہ نمبر٥: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور مجمع مریدین 20 292
298 واقعہ نمبر ٦: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور درسِ بخاری شریف: 21 292
299 واقعہ نمبر ٧: حضرت بایزید بوسطامی رحمہ اللہ تعالیٰ کا تفصیلی قصہ 21 292
300 واقعہ نمبر ٨:شیخ الہند رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع 22 292
301 واقعہ نمبر ٩: حضرت مولانا مظفر حسین کاندھلوی رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع 23 292
302 واقعہ نمبر ١٠ :حضرت گنگوہی رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع: 23 292
303 واقعہ نمبر ١١: شیخ الہند اور قصہ وعظ 24 292
304 واقعہ نمبر١٢: حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور استاذ کا احترام 25 292
305 واقعہ نمبر ١٣: عبد اللہ ابن مبارک رحمہ اللہ تعالیٰ کا مسکین مولانا سے احسان 25 292
306 واقعہ نمبر ١٤: حضرت فاروقِ اعظم ص …اور گورنر کو معزول کرنا 26 292
307 واقعہ نمبر١٥: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور عظمتِ استاذ 27 292
308 واقعہ نمبر ١٦: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور کتاب کے سرِ ورق کا قصہ 27 292
309 واقعہ نمبر ١٧: مولانا عبد القدوس گنگوہی رحمہ اللہ تعالیٰ کا طریقہ اصلاح 28 292
310 ولی اللہ بنانے والے پانچ اعمال 34 1
311 واقعہ نمبر 1 38 310
312 واقعہ نمبر ٢: 39 310
313 باہمت خواتین کے چند قصے 40 310
314 واقعہ نمبر ٢ 41 310
315 (٥) قلب کی حفاظت کرنا 49 310
Flag Counter