Deobandi Books

عباد الرحمن کے اوصاف وصف نمبر 1 تواضع

48 - 50
سامان بنائیے …واقعی فہیم اور سمجھ دار وہی شخص ہے …جو ''وعظ بغیر ہ''دوسرے کو دیکھ کر نصیحت حاصل کرے۔
	حضرت لقمان حکیم رحمہ اللہ تعالیٰ سے کسی نے دریافت کیا ؟حکمت از کی آمو ختی ؟ حکمت اور دانشمندی کس سے سیکھی؟فرمایا''ازبے ادبان'' بے ادبوں سے ''چرا''کس طرح ؟ فرمایا ''انکا کرنا مجھے اچھا نہیں لگتا تھا''لہٰذا وہ جس طرح کرتے تھے میں ویسے نہ کرتا تھا…اس طرح باادب اور حکیم بن گیا۔
	دوستو!بدنظری …دوسروں کی ماں،بہن ،بہو اور بیٹیوں کو دیکھنا…سب جانتے ہیں … بے غیرتی اور بے حیائی کا کام ہے… کوئی اس کو کمال ،عزت اور قابل ِ فخر کا م نہیں سمجھتا … لہٰذا ایسے واقعات سے ہمیں عبرت حاصل کرنی چاہئے اور بچنے کا اہتمام کرنا چاہئے۔
	کنز العمال میں حدیث  قدسی ہے …اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں:
	ان النظر سھم من سھام ابلیس مسموم من ترکھا مخافتی ابد لتہ ایمانا 		یجدحلاوتہ فی قلبہ۔(کنز العمال،ج٥،ص٣٢٨)
	نظر ابلیس کے تیروں میں سے ایک تیر ہے ،زہر میں بجھا ہوا جس نے میرے خوف سے اس کو ترک کیا اس کے بدلے میں اس کو ایسا ایمان دوں گا جس کی مٹھاس کو وہ اپنے دل میں پالے گا۔
	یعنی وہ واجد ہوگا اور حلاوت ِایمانی اس کے دل میں موجود ہوگی… یہ تصورات ، تخیلات اور وہمیات کی دنیا نہیں ہے …وحی الٰہی ہے…یہ نہیں فرمایا … تم تصور کر لو کہ ایمان کی مٹھاس دل میں آگئی … بلکہ یجد  فرمایا کہ تم اپنے دل میں اس مٹھا س کو پائو گے۔
	دوستو!  …عمل کر کے دیکھئے …دل ایسی مٹھاس پائیگا …جس کے آگے  ہفت اقلیم کی سلطنت نگاہوں سے گر جائے گی… علامہ ابو القاسم قشیری رحمة اللہ تعالیٰ علیہ رسالہ قشیریہ میںتحریر فرماتے ہیں… نظر کی حفاظت کا حکم دے کر اللہ تعالیٰ نے آنکھوں کی مٹھاس لے لی … لیکن اس کے بدلے میں دل کی غیر فانی مٹھاس عطا فرمادی۔
	(مرقاة ج ١ ،ص ٧٤)پر ہے: وقد ورد ان حلاوة الایمان اذا دخلت قلبا لا تخرج منہ ابدا …حلاوتِ ایمان جس قلب میںداخل ہوتی ہے پھر کبھی نہیں نکلتی۔
	ملاعلی قاری رحمة اللہ علیہ اس کی شرح میں فرماتے ہیں …ففیہ اشارة الیٰ بشارة حسن
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
291 عبادالرحمن کے اوصاف 2 1
292 وصف نمبر ١ 2 1
293 واقعہ نمبر١ : حضرةابو ذر غفاری صکے تواضع کا چرچا فرشتوں میں 15 292
294 واقعہ نمبر٢: ایک اللہ والے کا قصہ 17 292
295 واقعہ نمبر٣ :حضرت ابراہیم بن ادھم رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع… 19 292
296 واقعہ نمبر٤ : حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور دین پور شریف 19 292
297 واقعہ نمبر٥: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور مجمع مریدین 20 292
298 واقعہ نمبر ٦: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور درسِ بخاری شریف: 21 292
299 واقعہ نمبر ٧: حضرت بایزید بوسطامی رحمہ اللہ تعالیٰ کا تفصیلی قصہ 21 292
300 واقعہ نمبر ٨:شیخ الہند رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع 22 292
301 واقعہ نمبر ٩: حضرت مولانا مظفر حسین کاندھلوی رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع 23 292
302 واقعہ نمبر ١٠ :حضرت گنگوہی رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع: 23 292
303 واقعہ نمبر ١١: شیخ الہند اور قصہ وعظ 24 292
304 واقعہ نمبر١٢: حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور استاذ کا احترام 25 292
305 واقعہ نمبر ١٣: عبد اللہ ابن مبارک رحمہ اللہ تعالیٰ کا مسکین مولانا سے احسان 25 292
306 واقعہ نمبر ١٤: حضرت فاروقِ اعظم ص …اور گورنر کو معزول کرنا 26 292
307 واقعہ نمبر١٥: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور عظمتِ استاذ 27 292
308 واقعہ نمبر ١٦: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور کتاب کے سرِ ورق کا قصہ 27 292
309 واقعہ نمبر ١٧: مولانا عبد القدوس گنگوہی رحمہ اللہ تعالیٰ کا طریقہ اصلاح 28 292
310 ولی اللہ بنانے والے پانچ اعمال 34 1
311 واقعہ نمبر 1 38 310
312 واقعہ نمبر ٢: 39 310
313 باہمت خواتین کے چند قصے 40 310
314 واقعہ نمبر ٢ 41 310
315 (٥) قلب کی حفاظت کرنا 49 310
Flag Counter