Deobandi Books

عباد الرحمن کے اوصاف وصف نمبر 1 تواضع

49 - 50
الخاتمة(مرقاة)… اس میں حُسنِ خاتمہ کی بشار ت ہے …کیونکہ جب ایمان دل سے نکلے گا ہی نہیں …تو خاتمہ ایمان ہی پر ہوگا …لہٰذا حفاظتِ نظر حسن خاتمہ کی بھی ضمانت ہے ۔
	دوستو! آج کل یہ دولت حسنِ خاتمہ بازاروں میں ،ائیر پورٹوں پر ،اسٹیشنوں پر تقسیم ہو رہی ہے … ان مقامات پر نگاہوں کو بچائو اور دل میں حلاوتِ ایمانی کا ذخیرہ کر لو اور حسنِ خاتمہ کی ضمانت لے لو … اسی لئے میں کہتا ہوں کہ آج کل اگر کثرتِ بے پردگی و عریانی ہے تو حلوۂ ایمانی کی بھی تو فراوانی ہے … نگاہیں بچائو اور حلوۂ ایمانی کھائو۔
   (٥) قلب کی حفاظت کرنا:
	نظرکی حفاظت کے ساتھ دل کی بھی حفاظت ضروری ہے …بعض لوگ نگاہِ چشمی کو  تو حفاظت کر لیتے ہیں… لیکن نگاہِ قلبی کی حفاظت نہیں کرتے …یعنی آنکھوں کی تو حفاظت کر لیتے ہیں لیکن دل کی نگاہ کی حفاظت نہیں کرتے اور دل حسین شکلوں کا خیال لا کر حرام مزہ لیتے ہیں…خوب سمجھ لیں کہ یہ بھی حرام ہے…اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:یعلم خائنة الاعین وما تخفی الصدور(الاٰیہ) ا للہ تعالیٰ تمھاری آنکھوں کی چوریوں کو اور تمھارے دلوں کے رازوں کو خوب جانتا ہے…تم دل میں جو حرام مزے اُڑاتے ہو اللہ تعالیٰ اس سے باخبر ہیں …ایک بزرگ فرماتے ہیں۔
    	 چوریاں آنکھوں کی  اور سینوں کے راز	جانتا  ہے  سب  تو  اے  بے  نیاز 
	ماضی کے گناہوں کے خیالات کا آنا بُرا نہیں …لانا بُرا ہے…اگر گناہ کا خیال آ جائے تو اس پو کوئی مؤاخذہ نہیں …لیکن خیال آنے کے بعد اس میں مشغول ہو جانا …یا… پرانے گناہوں کو یاد کر کے اس سے مزہ لینا… یا… آئیندہ گناہوں کی اسکیمیں بنانا… یا… حسینوں کا ٰخیال دل میں لانا… یہ سب حرام ہے …اور اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا سبب ہے … اور دل میں گندے خیالات پکانے کاایک عظیم نقصان یہ بھی ہے…کہ اس سے گناہ کے تقاضے اور شدید ہو جاتے ہیں… جس سے اعضاء جسم کے گناہ میں مبتلا ہو نے کا قوی اندیشہ ہے …
	ا للہ تعالیٰ حفاظت فرمائیں …اور ان حرام کاموں سے بچائیں …جس کی برکت سے ان شاء اللہ تعالیٰ تمام گناہوں سے بچنا آسان ہو جائے گا۔


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
291 عبادالرحمن کے اوصاف 2 1
292 وصف نمبر ١ 2 1
293 واقعہ نمبر١ : حضرةابو ذر غفاری صکے تواضع کا چرچا فرشتوں میں 15 292
294 واقعہ نمبر٢: ایک اللہ والے کا قصہ 17 292
295 واقعہ نمبر٣ :حضرت ابراہیم بن ادھم رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع… 19 292
296 واقعہ نمبر٤ : حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور دین پور شریف 19 292
297 واقعہ نمبر٥: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور مجمع مریدین 20 292
298 واقعہ نمبر ٦: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور درسِ بخاری شریف: 21 292
299 واقعہ نمبر ٧: حضرت بایزید بوسطامی رحمہ اللہ تعالیٰ کا تفصیلی قصہ 21 292
300 واقعہ نمبر ٨:شیخ الہند رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع 22 292
301 واقعہ نمبر ٩: حضرت مولانا مظفر حسین کاندھلوی رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع 23 292
302 واقعہ نمبر ١٠ :حضرت گنگوہی رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع: 23 292
303 واقعہ نمبر ١١: شیخ الہند اور قصہ وعظ 24 292
304 واقعہ نمبر١٢: حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور استاذ کا احترام 25 292
305 واقعہ نمبر ١٣: عبد اللہ ابن مبارک رحمہ اللہ تعالیٰ کا مسکین مولانا سے احسان 25 292
306 واقعہ نمبر ١٤: حضرت فاروقِ اعظم ص …اور گورنر کو معزول کرنا 26 292
307 واقعہ نمبر١٥: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور عظمتِ استاذ 27 292
308 واقعہ نمبر ١٦: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور کتاب کے سرِ ورق کا قصہ 27 292
309 واقعہ نمبر ١٧: مولانا عبد القدوس گنگوہی رحمہ اللہ تعالیٰ کا طریقہ اصلاح 28 292
310 ولی اللہ بنانے والے پانچ اعمال 34 1
311 واقعہ نمبر 1 38 310
312 واقعہ نمبر ٢: 39 310
313 باہمت خواتین کے چند قصے 40 310
314 واقعہ نمبر ٢ 41 310
315 (٥) قلب کی حفاظت کرنا 49 310
Flag Counter