Deobandi Books

عباد الرحمن کے اوصاف وصف نمبر 1 تواضع

17 - 50
ایک جماعت پڑھے گی …جب انتقال ہوگیا … بیوی نے غسل دے کر …کفن پہنا کر… جنازہ اس راستے پررکھا … قریب میں بیٹھ گئیں…چونکہ حج و عمرہ کا زمانہ نہ تھا اس لیے حیران تھیں کہ صحابہ کرام  ث کی جماعت کیسے آئے گی؟  تھوڑی دیر میں کیا دیکھ رہی ہیں…غبار اڑ رہا ہے …جیسے کوئی قافلہ آرہاہو… جب غبار ہٹ گیا …تو کیا دیکھا؟حضرت عبد اللہ بن مسعود  ص اپنے ساتھیوں سمیت آرہے ہیں …جب انھوں نے  دیکھا کہ جنگل میں ایک جنازہ پڑا ہوا ہے … ایک عورت ساتھ بیٹھی ہوئی ہے …فرمایا… ماھذا… ماھذا …یہ کیا ماجراہے ؟اس عورت نے کہا…ھذا جنازةاخیکم ابی ذر… یہ تمھارے بھائی ابوذر کا جنازہ ہے …یہ سن کر حضرت عبد اللہ بن مسعود  ص  ان کی لاش سے لپٹ گئے … فرمایا… صدق رسول اللہ  ا …سچ  فرمایا تھا… آپ  ا نے …تیری زندگی تنہائی میں گزرے گی … تنہائی میں تیری موت آئے گی …
	دیکھئے آپ  ا کے ارشادپرکیسا یقین تھا… ؟لاش سے لپٹ گئے اور خوب روئے۔
    واقعہ نمبر٢:  ایک اللہ والے کا قصہ :حضرت مفتی رشید احمد صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ ایک قصہ سنایاکرتے تھے … ایک اللہ والے سفر پر جارہے تھے … اس زمانے میںہوٹلوں کا رواج نہ تھا… ایک بستی میں پہنچے … بستی والوں نے ان کو ٹہرایا…بستر دیا… کھانے پینے کا نظم کیا…وہ اللہ والے رات کو تہجد کے لیے اٹھے… تہجد کی نماز پڑھی … یہ سوچ کر کہ فجر میںگھر والوں کو ناشتہ وغیرہ ( جو کچھ ہوتا تھا اس زمانے میں)کی کیا تکلیف دوں… مجھے آگے جانا بھی ہے … شاید موسم بھی گرمی کا تھا … بہر حال گھر والوں کوجگانا مناسب نہ سمجھا …بستر کو لپیٹ دیا … اور خودآگے سفر پر نکل گئے …اس زمانے میں بستر اور چار پائی کے چور ہوا کرتے تھے … پیچھے سے چور آیا … بستر اٹھا کر لے گیا… صبح گھر والے آئے …نہ مہمان … نہ بستر اور نہ ہی چار پائی… بڑے حیران ہو ئے … ہم نے نیک اور اللہ والا سمجھ کر مہمان ٹھرایا…اور یہ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
291 عبادالرحمن کے اوصاف 2 1
292 وصف نمبر ١ 2 1
293 واقعہ نمبر١ : حضرةابو ذر غفاری صکے تواضع کا چرچا فرشتوں میں 15 292
294 واقعہ نمبر٢: ایک اللہ والے کا قصہ 17 292
295 واقعہ نمبر٣ :حضرت ابراہیم بن ادھم رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع… 19 292
296 واقعہ نمبر٤ : حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور دین پور شریف 19 292
297 واقعہ نمبر٥: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور مجمع مریدین 20 292
298 واقعہ نمبر ٦: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور درسِ بخاری شریف: 21 292
299 واقعہ نمبر ٧: حضرت بایزید بوسطامی رحمہ اللہ تعالیٰ کا تفصیلی قصہ 21 292
300 واقعہ نمبر ٨:شیخ الہند رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع 22 292
301 واقعہ نمبر ٩: حضرت مولانا مظفر حسین کاندھلوی رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع 23 292
302 واقعہ نمبر ١٠ :حضرت گنگوہی رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع: 23 292
303 واقعہ نمبر ١١: شیخ الہند اور قصہ وعظ 24 292
304 واقعہ نمبر١٢: حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور استاذ کا احترام 25 292
305 واقعہ نمبر ١٣: عبد اللہ ابن مبارک رحمہ اللہ تعالیٰ کا مسکین مولانا سے احسان 25 292
306 واقعہ نمبر ١٤: حضرت فاروقِ اعظم ص …اور گورنر کو معزول کرنا 26 292
307 واقعہ نمبر١٥: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور عظمتِ استاذ 27 292
308 واقعہ نمبر ١٦: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور کتاب کے سرِ ورق کا قصہ 27 292
309 واقعہ نمبر ١٧: مولانا عبد القدوس گنگوہی رحمہ اللہ تعالیٰ کا طریقہ اصلاح 28 292
310 ولی اللہ بنانے والے پانچ اعمال 34 1
311 واقعہ نمبر 1 38 310
312 واقعہ نمبر ٢: 39 310
313 باہمت خواتین کے چند قصے 40 310
314 واقعہ نمبر ٢ 41 310
315 (٥) قلب کی حفاظت کرنا 49 310
Flag Counter