Deobandi Books

عباد الرحمن کے اوصاف وصف نمبر 1 تواضع

15 - 50
	آج ہم لوگ پریشان کیوں ہیں ؟کہتے ہیں مجھ سے مشورہ نہیںلیا جاتا…پوچھتے بھی نہیں … اتنا بڑا آدمی ہوں… میں اس محلہ میں رہ رہا ہوں… پھر بھی مجھے پوچھتے ہی نہیں … کتنے کام ہورہے ہیں …مجھ سے مشورہ نہیںلیا جارہا ہے…اللہ اکبر! شیطان نے کہاں کہاںگھیر لیا ؟کوئی کام اس کی رائے کے خلاف ہو جائے… بس ایک طوفان برپاکردیتے ہیں …ہر آدمی سمجھتا ہے کہ میری طرح شان والا کوئی نہیں ہے۔
	 صحیح مسلم اور صحیح بخاری کی حدیث کے مطابق جنتی آدمی وہ ہے جو اپنے آپکوکچھ نہیں سمجھتا … بلکہ یہ اقرار کرتا ہے … میں ضعیف ہوں… کمزور ہوں …کچھ بھی نہیںہوں … اور رہن سہن بھی ایسا رکھتاہے کہ لوگ بھی ان کو ضعیف ،کمزور،بے بس سمجھتے ہیں …اپنی نظر میں بھی قیمت نہیں… اورلوگوں کی نظر میں بھی قیمت نہیں… قیمت کس کی نظر میںہے؟  فرمایا  لواقسم علی اللہ لا برہ۔لیکن اللہ تعالیٰ کی نظر میںیہ اتناقیمتی انسان ہے کہ اگر کسی بات پر قسم کھائے تو اللہ تعالیٰ اس کو بری فرمادیتے ہیں… قسم کھائی کہ آج بارش ہوگی تو اللہ تعالیٰ بارش برسا دیتے ہیں…اب متواضع اور رحمن کے سچے بندوں کے کچھ واقعات سنئے۔
    واقعہ نمبر١ :  حضرةابو ذر غفاری  صکے تواضع کا چرچا فرشتوں میں: آپ  ا کی خدمت میں ایک مرتبہ جبرائیل علیہ السلام موجود تھے اتنے میں وہاں ابو ذر غفاری  ص  جوصحابی ہیں … گزرے … حضرت جبرائیل علیہ السلام نے کہا … ھذا ابو ذر… یہ جو صحابی گزرے ہیں ان کا نا م ابوذر ہے… آپ  ا نے فرمایا …اے جبرائیل …ابو ذر  تو مدینے کی زمین پر رہ رہا ہے …کیا آسمانوں والے ابو ذر کو جانتے ہیں؟ … جبرائیل علیہ ا لسلام نے عرض کیا …ھوا اشھر عندنا من شھرتہ عند کم فی المدینہ…  مدینے والے ان کو کیا جانتے ہیں ان کی جو شہرت آسمانوں پر ہے وہ مدینے میں کہاں ؟ آپ  ا نے فرمایا … بما نال ھذہ الفضیلہ؟  …اے جبرائیل …اتنی بڑی فضیلت… کہ فرشتوں میں ان
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
291 عبادالرحمن کے اوصاف 2 1
292 وصف نمبر ١ 2 1
293 واقعہ نمبر١ : حضرةابو ذر غفاری صکے تواضع کا چرچا فرشتوں میں 15 292
294 واقعہ نمبر٢: ایک اللہ والے کا قصہ 17 292
295 واقعہ نمبر٣ :حضرت ابراہیم بن ادھم رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع… 19 292
296 واقعہ نمبر٤ : حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور دین پور شریف 19 292
297 واقعہ نمبر٥: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور مجمع مریدین 20 292
298 واقعہ نمبر ٦: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور درسِ بخاری شریف: 21 292
299 واقعہ نمبر ٧: حضرت بایزید بوسطامی رحمہ اللہ تعالیٰ کا تفصیلی قصہ 21 292
300 واقعہ نمبر ٨:شیخ الہند رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع 22 292
301 واقعہ نمبر ٩: حضرت مولانا مظفر حسین کاندھلوی رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع 23 292
302 واقعہ نمبر ١٠ :حضرت گنگوہی رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع: 23 292
303 واقعہ نمبر ١١: شیخ الہند اور قصہ وعظ 24 292
304 واقعہ نمبر١٢: حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور استاذ کا احترام 25 292
305 واقعہ نمبر ١٣: عبد اللہ ابن مبارک رحمہ اللہ تعالیٰ کا مسکین مولانا سے احسان 25 292
306 واقعہ نمبر ١٤: حضرت فاروقِ اعظم ص …اور گورنر کو معزول کرنا 26 292
307 واقعہ نمبر١٥: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور عظمتِ استاذ 27 292
308 واقعہ نمبر ١٦: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور کتاب کے سرِ ورق کا قصہ 27 292
309 واقعہ نمبر ١٧: مولانا عبد القدوس گنگوہی رحمہ اللہ تعالیٰ کا طریقہ اصلاح 28 292
310 ولی اللہ بنانے والے پانچ اعمال 34 1
311 واقعہ نمبر 1 38 310
312 واقعہ نمبر ٢: 39 310
313 باہمت خواتین کے چند قصے 40 310
314 واقعہ نمبر ٢ 41 310
315 (٥) قلب کی حفاظت کرنا 49 310
Flag Counter