Deobandi Books

عباد الرحمن کے اوصاف وصف نمبر 1 تواضع

20 - 50
مجمع آپ ہی کے لیے اکھٹا ہوا ہے لیکن حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ کا جواب وہی تھا …لوگ کیا کہیں گے؟سبکی ہوگی کسی چیز کی حضرت نے پروا نہیں کی …واقعی جو اپنے کو مٹا دیتے ہیں ان کی نظر پھر صرف اللہ تعالیٰ پر ہی ہوتی ہے ،گویا حضرة مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ بزبانِ حال فرمارہے تھے ۔
     سارا جہاں ناراض ہو  پروانہ چاہیے 		مدِ نظر  تو  مرضی   جا نا ن  چا  ہیے	
     پس اس نظر سے دیکھ کر تو کر یہ  فیصلہ 		کیا کیا تو کرنا چاہیے کیا کیا نہ چاہیے
		      اک  تو نہیں میرا  تو کوئی  شے نہیں  میری 
		      جو تو میرا  تو سب میرا فلک میرازمیں میری
    واقعہ نمبر٥:  حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور مجمع مریدین : ہمارے حضرت، حضرت مفتی اعظم مفتی رشید احمد صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا… ایک مرتبہ حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ مریدین کے مجمع میں تشریف فرما تھے …حضرت کی حدیثِ رسول  ا کی بنا پر یہ عادت تھی … ہر ایک کو آنکھیں خوب کھول کر… بھر ی آنکھوں سے دیکھتے…مجمع میں ایک ڈاڑھی منڈا بیٹھا ہوا تھا… جب حضرت نے اس اس کو بھری آنکھوں سے دیکھا تو وہ یہ خیال کر کے کہ میں ڈاڑھی منڈا ہوں اس لئے ایسی نظر سے دیکھا…کھڑا ہو ا اور کہا …مولوی اگر میں ڈاڑھی منڈا گنہگار ہوں ،تو ڈاڑھی والے بھی تو گنہگار ہوتے ہیں …حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ یہ بات سن کر اپنی جگہ سے کھڑے ہوئے … اس کے پاس آکر اس کو گلے سے لگایا اور فرمایا تو نے سچ کہا …تو بے ڈاڑھی گنہگار …میںڈاڑھی والا گنہگار۔
	اللہ والوں کی شان ہی کچھ اس طرح مِٹی ہوئی ہوتی ہے کہ وہ اپنے آپ کو سب سے کم تر سمجھتے ہیں …حضرت نے اس پر غصہ نہیں کیا بلکہ اس کی تصدیق فرمائی ۔
			آپ چاہیں ہمیں یہ کرم آپ  کا
			ورنہ ہم چاہنے کے تو لائق  نہیں

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
291 عبادالرحمن کے اوصاف 2 1
292 وصف نمبر ١ 2 1
293 واقعہ نمبر١ : حضرةابو ذر غفاری صکے تواضع کا چرچا فرشتوں میں 15 292
294 واقعہ نمبر٢: ایک اللہ والے کا قصہ 17 292
295 واقعہ نمبر٣ :حضرت ابراہیم بن ادھم رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع… 19 292
296 واقعہ نمبر٤ : حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور دین پور شریف 19 292
297 واقعہ نمبر٥: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور مجمع مریدین 20 292
298 واقعہ نمبر ٦: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور درسِ بخاری شریف: 21 292
299 واقعہ نمبر ٧: حضرت بایزید بوسطامی رحمہ اللہ تعالیٰ کا تفصیلی قصہ 21 292
300 واقعہ نمبر ٨:شیخ الہند رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع 22 292
301 واقعہ نمبر ٩: حضرت مولانا مظفر حسین کاندھلوی رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع 23 292
302 واقعہ نمبر ١٠ :حضرت گنگوہی رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع: 23 292
303 واقعہ نمبر ١١: شیخ الہند اور قصہ وعظ 24 292
304 واقعہ نمبر١٢: حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور استاذ کا احترام 25 292
305 واقعہ نمبر ١٣: عبد اللہ ابن مبارک رحمہ اللہ تعالیٰ کا مسکین مولانا سے احسان 25 292
306 واقعہ نمبر ١٤: حضرت فاروقِ اعظم ص …اور گورنر کو معزول کرنا 26 292
307 واقعہ نمبر١٥: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور عظمتِ استاذ 27 292
308 واقعہ نمبر ١٦: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور کتاب کے سرِ ورق کا قصہ 27 292
309 واقعہ نمبر ١٧: مولانا عبد القدوس گنگوہی رحمہ اللہ تعالیٰ کا طریقہ اصلاح 28 292
310 ولی اللہ بنانے والے پانچ اعمال 34 1
311 واقعہ نمبر 1 38 310
312 واقعہ نمبر ٢: 39 310
313 باہمت خواتین کے چند قصے 40 310
314 واقعہ نمبر ٢ 41 310
315 (٥) قلب کی حفاظت کرنا 49 310
Flag Counter