Deobandi Books

عباد الرحمن کے اوصاف وصف نمبر 1 تواضع

28 - 50
ایک کتاب لکھی…اورچھاپنے کے لیے احباب کو بھجوا دی… احباب نے چھاپ لی… اور ٹائٹل پر لکھا …''مؤلف حضرت مولاناحسین احمد مدنی ،جانشین شیخ الہند ''… ایک نسخہ آپ کو جیل میں بھجوا دیا گیا…آپ نے دیکھ کر خط لکھا 
	''میں نے ٹائٹل(سرِورق)کو دیکھ کربہت رویا ہوں… تم لوگوں نے ٹائٹل پر اتنی غلط بات کیوں لکھی ہے ؟میں حضرت شیخ الہند کا جانشین نہیں ہوں… اُنکے مقام … میر ے درمیان … زمین و آسمان کا فرق ہے… میرے نام کے ساتھ جانشین تم لوگوں نے کیوں  لکھا ہے؟ اگر میرے دل کا تمھیں کچھ پاس ہے …تویہ ٹائٹل پھاڑ دواور دوسراایسا ٹائٹل چھاپ لو …جس پر شیخ الہند کے الفاظ نہ ہوں''
	یہ ہیں مٹے ہوئے لوگ جنھیں اپنی شان کا خیال نہیں ہوتا …ان کی شان ہوتی ہی نہیں ہے …شان ہے تو… صرف اللہ تعالیٰ کی ہے.
    واقعہ نمبر ١٧:  مولانا عبد القدوس گنگوہی رحمہ اللہ تعالیٰ کا طریقہ اصلاح:  حضرت مفتی رشید احمد صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ نے ایک قصہ سنایا … مولانا عبد القدوس گنگوہی رحمہ اللہ تعالیٰ بہت بڑے اللہ والے تھے … ان کی خانقاہ میں دور دراز سے لوگ اصلاح کے لیے آتے تھے … افغانستان سے ایک آئے تھے انھوں نے حضرت کے پاس وقت گزارا… اصلاح ہوئی… حضرت نے ان کو اجازت دی … اب آپ بھی دوسروں کی اصلاح کا کام کر سکتے ہیں … وآپس چلے گئے… ایک زمانہ گزرنے کے بعد…حضرت مولانا عبد القدوس گنگوہی رحمہ اللہ تعالیٰ کا انتقال ہوا… ان کے ایک پوتے تھے …اُن کو ایک دن خیال آیا… ہمارے دادا کتنے بڑے عالم اور کتنے بڑے اللہ والے تھے … آج میرا کیا حال ہے ؟ مجھے نیک بننا چاہئے … مجھے بھی اللہ کا ولی بننا چا ہیے …اب اللہ تعالیٰ کے دوست اور ولی بننے کا کیا طریقہ ہے؟ قربان جائوں اِن اکابر پر… ہمارے حضرت عارف باللہ،حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
291 عبادالرحمن کے اوصاف 2 1
292 وصف نمبر ١ 2 1
293 واقعہ نمبر١ : حضرةابو ذر غفاری صکے تواضع کا چرچا فرشتوں میں 15 292
294 واقعہ نمبر٢: ایک اللہ والے کا قصہ 17 292
295 واقعہ نمبر٣ :حضرت ابراہیم بن ادھم رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع… 19 292
296 واقعہ نمبر٤ : حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور دین پور شریف 19 292
297 واقعہ نمبر٥: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور مجمع مریدین 20 292
298 واقعہ نمبر ٦: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور درسِ بخاری شریف: 21 292
299 واقعہ نمبر ٧: حضرت بایزید بوسطامی رحمہ اللہ تعالیٰ کا تفصیلی قصہ 21 292
300 واقعہ نمبر ٨:شیخ الہند رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع 22 292
301 واقعہ نمبر ٩: حضرت مولانا مظفر حسین کاندھلوی رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع 23 292
302 واقعہ نمبر ١٠ :حضرت گنگوہی رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع: 23 292
303 واقعہ نمبر ١١: شیخ الہند اور قصہ وعظ 24 292
304 واقعہ نمبر١٢: حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور استاذ کا احترام 25 292
305 واقعہ نمبر ١٣: عبد اللہ ابن مبارک رحمہ اللہ تعالیٰ کا مسکین مولانا سے احسان 25 292
306 واقعہ نمبر ١٤: حضرت فاروقِ اعظم ص …اور گورنر کو معزول کرنا 26 292
307 واقعہ نمبر١٥: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور عظمتِ استاذ 27 292
308 واقعہ نمبر ١٦: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور کتاب کے سرِ ورق کا قصہ 27 292
309 واقعہ نمبر ١٧: مولانا عبد القدوس گنگوہی رحمہ اللہ تعالیٰ کا طریقہ اصلاح 28 292
310 ولی اللہ بنانے والے پانچ اعمال 34 1
311 واقعہ نمبر 1 38 310
312 واقعہ نمبر ٢: 39 310
313 باہمت خواتین کے چند قصے 40 310
314 واقعہ نمبر ٢ 41 310
315 (٥) قلب کی حفاظت کرنا 49 310
Flag Counter