(زیادہ نقصان دہ)کے معنی ہیں؟اس پر وہ صاحب دم بخود رہ گئے۔
واقعہ نمبر١٢: حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور استاذ کا احترام: حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ ، جس سے پورا برطانیہ لرزتا تھا کیسے مٹے ہوئے انسان تھے ۔حضرت شیخ الہند کے مہمان آئے اور اس زمانے میں یہ جو سیورج لائن ہے یہ گٹر لائن یہ سلسلے نہیں تھے اینٹیں یا دو دیواری بنائی جاتی تھی اس پر بیٹھ کر حاجت پوری کی جاتی تھی اور پھر صبح کو بھنگی وغیرہ آکر صفائی کر کے لے جاتے مہمان زیادہ ہوتے تھے ،بیت الخلاء کم، تو زیادہ استعمال سے وہاں نجاست زیادہ جمع ہو جاتی تھی تو مہمانوں کو تکلیف ہوتی ۔ حضرت مولانا حسین احمد مدنی تہجد کے وقت مہمانوں کے جانے سے پہلے وہاں جاتے اور بیت الخلاء کی نجاست کو صاف کر دیتے تا کہ میرے استاد کے مہمانوں کو نجاست دیکھ کر زحمت و پریشانی نہ ہو۔
واقعہ نمبر ١٣: عبد اللہ ابن مبارک رحمہ اللہ تعالیٰ کا مسکین مولانا سے احسان: عبد اللہ ابن مبارک رحمہ اللہ تعالیٰ بہت بڑے محدث بہت بڑے انسان گزرے ہیںحج اور عمرہ کے سفر پر جاتے تھے تو ایک جم غفیر ساتھ جاتا تھا اور سرائیوں میں ٹھہر ٹھہر کر کے وہاں دینی مجالس ہوتیں تھیں ایک سرائے میں پہنچے جہاں ایک عالم دین ان سے ملنے آتے تھے جب بھی اس سرائے میں ٹھرتے تھے تو ان مولانا سے ملاقات ہوتی تھی لیکن اس با ر وہ مولانا ملنے نہیں آئے تو معلام کیا کہ فلاں ملنے کیوں نہیں آئے تو کسی نے کہا کہ کسی سے قرض لے چکا تھا پھر وہ قرض ادا نہ کرسکے اس نے رپورٹ لکھوا دی تھانے میں، اس طرح وہ گرفتار ہوئے اب جیل میں ہیں فرمایا قرض خواں کو بلوائو جن کا قرض تا اسے بلوایا بھائی کتنا قرض ہے اتنا قرض ہے بھائی یہ لے لو کسی کو بتانا نہیں اور مولانا کو رہا کردو آرام سے دین کا کام کرنے دو یہ کہ کر آگے چل دیئے یہاں انھوں نے جا کر رہا کیا کہ ہمارا راضی نامہ ہوا ہے مجھے اپنا حق مل گیا ہے اور مولانا کو چھوڑ دو مولانا جب سرائے میں آئے تو معلوم ہوا کہ عبد اللہ ابن مبارک رحمہ اللہ تعالیٰ تشریف لائے تھے اور آگے چلے گئے بڑا