Deobandi Books

عباد الرحمن کے اوصاف وصف نمبر 1 تواضع

34 - 50
(ولی اللہ بنانے والے پانچ اعمال)
	ہمارے حضرت عارف باللہ حضرتِ اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم فرماتے ہیں  …پانچ اعمال ایسے ہیں کہ جو اُ ن پر عمل کرے گا مرنے سے پہلے اِن شاء اللہ تعالیٰ ولی اللہ بن کر دُنیا سے جائے گااور اُن کی برکت سے اِن شاء اللہ تعالیٰ دین کے تمام احکام پر عمل کی توفیق ہو جائے گی… کیونکہ یہ احکام لوگوں کو مشکل معلوم ہوتے ہیں بوجہ نفس پر گراں ہونے کے…جو طالب علم پرچے کے مشکل سوال حل کر لیتا ہے اُس کو آسان سوال حل کرنا مشکل نہیں ہوتا…پس نفس پر جبر کرکے اللہ تعالیٰ کو خوش کرنے کے لئے جو مندرجہ ذیل اعمال کرے گا اُ س کو پورے دین پر عمل کرنا آسان ہو جائے گااور وہ اللہ تعالیٰ کا ولی ہو جائے گا  
     (١)تجوید سے قرآن کریم سیکھنا:  اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :ورتل القرآن ترتیلا(مزمل)اس کے ترجمہ و تفسیر میں حضرة حکیم الامت قدس سرہ لکھتے ہیں :قرآن کو خوب صاف صاف پڑھو کہ ایک ایک حرف الگ الگ ہو اور یہی حکم غیر صلوة میں بھی ہے۔(بیان القرآن)
	ترتیل سے متعلق حضرت شاہ عبد العزیز صاحب نور اللہ تعالیٰ مرقدہ نے اپنی تفسیر میں تحریر فرمایا ہے کہ ترتیل  لغت میں صاف اور واضح طور سے پڑھنے کو کہتے ہیں…اور شرع میں کئی( یعنی سات) چیزوں کے ساتھ تلاوت کرنے کو کہتے ہیں(١) حروف کوصحیح نکالنایعنی اپنے مخرج سے پڑھنا  تاکہ ''ط'' کی جگہ ''تا'' اور ''ض'' کی جگہ ''ظ'' نہ نکلے۔(٢) وقوف کی جگہ اچھی طرح ٹہرنا تاکہ  وصل اور قطع کلام کا بے محل نہ ہو جائے (٣) حرکتوں میں اشباع کرنا یعنی زبر، زیر،پیش کو اچھی طرح سے ظاہر کرنا (٤) آواز کو تھوڑا سا بلند کرنا،تاکہ کلامِ پاک کے الفاظ زبان سے نکل کر کانوں تک پہنچیںاور وہاں سے دل پر اثر کریں۔(٥) آواز کو ایسی طرح سے درست کرنا کہ اس میں درد پیدا ہو جائے ،کہ درد  والی آواز دل پر جلدی اثر کرتی ہے اور اس سے روح کو قوت اورتأثر زیادہ ہوتا ہے،اسی وجہ سے اطباء نے کہا ہے کہ جس دوا کا اثر دل پر پہنچانا ہو اس کو خوشبو میں ملا کر دیا جائے کہ دل اس کو جلدی کھینچتا ہے اور جس دوا کے اثر کو جگر میں پہنچانا ہو اس کو شیرینی میں ملایا جائے کہ جگر مٹھائی کا جاذب ہے (اسی وجہ سے بندہ کے نزدیک اگر تلاوت کے وقت خوشبو کا استعمال کیا جائے تو دل پر تأثر میں زیادہ تقویت ہوگئی)(٦) تشدید اور مد کو اچھی طرح ظاہر کیا جاوے کہ اس کے اظہار سے کلام پاک میں
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
291 عبادالرحمن کے اوصاف 2 1
292 وصف نمبر ١ 2 1
293 واقعہ نمبر١ : حضرةابو ذر غفاری صکے تواضع کا چرچا فرشتوں میں 15 292
294 واقعہ نمبر٢: ایک اللہ والے کا قصہ 17 292
295 واقعہ نمبر٣ :حضرت ابراہیم بن ادھم رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع… 19 292
296 واقعہ نمبر٤ : حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور دین پور شریف 19 292
297 واقعہ نمبر٥: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور مجمع مریدین 20 292
298 واقعہ نمبر ٦: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور درسِ بخاری شریف: 21 292
299 واقعہ نمبر ٧: حضرت بایزید بوسطامی رحمہ اللہ تعالیٰ کا تفصیلی قصہ 21 292
300 واقعہ نمبر ٨:شیخ الہند رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع 22 292
301 واقعہ نمبر ٩: حضرت مولانا مظفر حسین کاندھلوی رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع 23 292
302 واقعہ نمبر ١٠ :حضرت گنگوہی رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع: 23 292
303 واقعہ نمبر ١١: شیخ الہند اور قصہ وعظ 24 292
304 واقعہ نمبر١٢: حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور استاذ کا احترام 25 292
305 واقعہ نمبر ١٣: عبد اللہ ابن مبارک رحمہ اللہ تعالیٰ کا مسکین مولانا سے احسان 25 292
306 واقعہ نمبر ١٤: حضرت فاروقِ اعظم ص …اور گورنر کو معزول کرنا 26 292
307 واقعہ نمبر١٥: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور عظمتِ استاذ 27 292
308 واقعہ نمبر ١٦: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور کتاب کے سرِ ورق کا قصہ 27 292
309 واقعہ نمبر ١٧: مولانا عبد القدوس گنگوہی رحمہ اللہ تعالیٰ کا طریقہ اصلاح 28 292
310 ولی اللہ بنانے والے پانچ اعمال 34 1
311 واقعہ نمبر 1 38 310
312 واقعہ نمبر ٢: 39 310
313 باہمت خواتین کے چند قصے 40 310
314 واقعہ نمبر ٢ 41 310
315 (٥) قلب کی حفاظت کرنا 49 310
Flag Counter