Deobandi Books

عباد الرحمن کے اوصاف وصف نمبر 1 تواضع

46 - 50
	 بخاری شریف کی حدیث ہے:زنی العین النظرآنکھوں کا زنا ہے نظر بازی
		( بخاری ج ٢ کتا ب الا ستیذان باب زنی الجوارح دون الفرج ص ٩٢٣)
	نظر باز اورزنا کار… اللہ تعالیٰ کی ولایت کاخواب بھی نہیں دیکھ سکتا …جب تک کہ توبہ نہ کر لے 
	حدیث ہے:لعن اللہ الناظر والمنظور الیہ (مشکوٰة،کتاب النکاح باب النظر الی  المخطوبہ) اللہ تعالیٰ لعنت فرمائے… بد نظری کرنے والے پر اور جو خود کو بدنظری کے لئے پیش کرے … پس ناظر اور منظور دونوں پر …اللہ کے رسول  ا نے لعنت کی بد دعا فرمائی ہے …
	 بزگوں کی بددُعا سے ڈرنے والے سید الانبیاء  ا کی بددُعاسے ڈریں … آپ  ا کی غلامی کے صدقے ہی میں بزرگی ملتی ہے۔لہٰذا اگر کسی حسین پر نظر پڑ جائے تو فوراً ہٹا لو ایک لمحہ کو اس پر نہ رکنے دو… بد نظری کرنے والے کو تین برے القاب ملتے ہیں…
      (١)  اللہ و رسول کا نافرمان	(٢)  آنکھوں کا زنا کار	    (٣)   ملعون 
	اگر کسی کو ان القاب سے پکارا جائے … تو کس قدر اناگوار ہو گا؟… لہٰذااگر ان القاب سے بچنا ہے تو نگاہوںکی حفاظت ضروری ہے…بعض لوگ کہتے ہیں کہ صاحب… لیا نہ دیا… صرف دیکھ ہی تو لیا …یہ مولوی لوگ بے کا ر میں ڈانڈا لے کر ہمیں دوڑاتے ہیں… ارے مولوی لوگ نہیں دوڑاتے …اللہ و رسول منع فرماتے ہیں …مولوی مسئلہ نہیں بناتا …مسئلہ بتاتا ہے… جیسا کہ اوپر قرآن و حدیث پیش کی گئی ہے…کیا یہ مولوی کی بات ہے؟… میںکہتا ہو ں کہ نہ لیا نہ دیا صرف دیکھ لیا …اگریہ اتنی معمولی بات ہے تو پھر کیوں دیکھتے ہو !…معلوم ہو ا دیکھ کر ضرور کچھ لیتے ہو… جب ہی تو دیکھتے ہو اور وہ حرام لذت ہے جو آنکھوں سے دل میںامپورٹ (Import)ہوتی ہے اور جس سے دل کا ستیا ناس ہو جاتا ہے 
	اللہ تعالیٰ سے اتنی دوری کسی گناہ میںنہیں ہوتی …جتنی اس گناہ سے ہوتی ہے…د ل کا قبلہ ہی بدل جاتا ہے …دل کا رخ جو ٩٠ ڈگری اللہ تعالیٰ کی طرف تھا بد نظری سے ١٨٠ ڈگری کا انحراف ہوتا ہے اور گویا اللہ تعالیٰ کی طرف پیٹھ اور اس حسین کی طرف مکمل رخ ہوگیا …اب اگر نماز پڑھ رہا ہے… حسین سامنے … تلاوت کر رہا ہے … حسین سامنے …تنہائی میں ہے…اسی حسین کا دھیان … بجائے اللہ کے اب ہر وقت اس حسین کی یاد دل میں ہے … دل کی ایسی تباہی کسی اور گناہ سے نہیں ہوتی …مثلاً نماز قضا کر دی یا جھوٹ بول دیا یا کسی کو ستایا تو دل کا رخ مثلاً ٤٥ڈگری اللہ تعالیٰ سے پھر گیا …پھر توبہ کر لی …اہل حق سے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
291 عبادالرحمن کے اوصاف 2 1
292 وصف نمبر ١ 2 1
293 واقعہ نمبر١ : حضرةابو ذر غفاری صکے تواضع کا چرچا فرشتوں میں 15 292
294 واقعہ نمبر٢: ایک اللہ والے کا قصہ 17 292
295 واقعہ نمبر٣ :حضرت ابراہیم بن ادھم رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع… 19 292
296 واقعہ نمبر٤ : حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور دین پور شریف 19 292
297 واقعہ نمبر٥: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور مجمع مریدین 20 292
298 واقعہ نمبر ٦: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور درسِ بخاری شریف: 21 292
299 واقعہ نمبر ٧: حضرت بایزید بوسطامی رحمہ اللہ تعالیٰ کا تفصیلی قصہ 21 292
300 واقعہ نمبر ٨:شیخ الہند رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع 22 292
301 واقعہ نمبر ٩: حضرت مولانا مظفر حسین کاندھلوی رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع 23 292
302 واقعہ نمبر ١٠ :حضرت گنگوہی رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع: 23 292
303 واقعہ نمبر ١١: شیخ الہند اور قصہ وعظ 24 292
304 واقعہ نمبر١٢: حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور استاذ کا احترام 25 292
305 واقعہ نمبر ١٣: عبد اللہ ابن مبارک رحمہ اللہ تعالیٰ کا مسکین مولانا سے احسان 25 292
306 واقعہ نمبر ١٤: حضرت فاروقِ اعظم ص …اور گورنر کو معزول کرنا 26 292
307 واقعہ نمبر١٥: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور عظمتِ استاذ 27 292
308 واقعہ نمبر ١٦: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور کتاب کے سرِ ورق کا قصہ 27 292
309 واقعہ نمبر ١٧: مولانا عبد القدوس گنگوہی رحمہ اللہ تعالیٰ کا طریقہ اصلاح 28 292
310 ولی اللہ بنانے والے پانچ اعمال 34 1
311 واقعہ نمبر 1 38 310
312 واقعہ نمبر ٢: 39 310
313 باہمت خواتین کے چند قصے 40 310
314 واقعہ نمبر ٢ 41 310
315 (٥) قلب کی حفاظت کرنا 49 310
Flag Counter