Deobandi Books

عباد الرحمن کے اوصاف وصف نمبر 1 تواضع

45 - 50
…میں نے مڑ کر دیکھا تو وہ رسول اللہ  ا تھے( جو مجھے نصیحت فرمارہے تھے ) … میں نے عرض کیا …انما ھی بردة ملحائ…یہ کوئی شان والی قیمتی چادر نہیں (اگر پائوں کے نیچے آنے کی وجہ سے خراب بھی ہو جائے تو کوئی خاص نقصان نہ ہوگا) آپ  ا نے فرمایا( کہ چادر کی قیمت کی طرف نظر ہے؟)… اوما لک فیّ اسوة…کیا میرے طرزِ حیات میں تیرے لئے نمونہ نہیں ہے؟فرماتے ہیں کہ میں نے پھر آپ  ا کی طرف دیکھا …فاذا ازارہ(ا) الی نصف ساقیہ(ا)…تو آپ  اکی چادر مبارک آدھی پنڈلیوں تک تھی ۔ 
	پس محبت کے لیے صرف زبانی دعوے کافی نہیں ہیں ،محبت تو محبوب کی اطاعت پر مجبور کرتی ہے۔
	لو کان حبک صادقا لا طعتہ 	ان المحب لمن یحب مطیع
	یعنی اگر تو محبت میں صادق ہوتا تو محبوب کی اطاعت کرتا کیونکہ عاشق جس سے محبت کرتا ہے اس کا فرمانبردار ہوتا ہے ۔
	پس محبت کا تقاضا یہ ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ ا ور رُسول  ا کی نافرمانی نہ کریں…ان کے ہر حکم کو بجالائیں۔
    (٤)  نگاہوں کی حفاظت کرنا:
	 اس مُعاملہ میں آج کل عام غفلت ہے …بد نظری کو لوگ گُناہ ہی نہیں سمجھتے … حالانکہ ان کی حفاظت کا حکم اللہ تعالیٰ نے دیا ہے:قل للمومنین یغضو امن ابصارھم(سورة النور)
 	اے نبی! آپ (ا)ایمان والوں سے کہہ دیجئے کہ اپنی بعض نگاہوں کی حفاظت کریں…یعنی نامحرم لڑکیوں اور عورتوں کو نہ دیکھیں …اسی طرح بے ڈاڑھی مونچھ والے لڑکون کو نہ دیکھیں …یا اگر ڈاڑھی مونچھ آبھی گئی ہے… لیکن ان کی طرف میلان ہوتا ہے …تو ان کی طرف بھی دیکھنا حرام ہے…غرض اس کا معیار یہ ہے کہ جن شکلوں کی طرف دیکھنے سے نفس کو حرام مزہ آئے …ایسی شکلو ں کی طرف دیکھنا حرام ہے …اور حفاظتِ نظر اتنی اہم چیزہے …کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں عورتوں کو الگ حکم دیا:  یغضضن من ابصارھن عورتیں بھی اپنی نگاہوں کی حفاظت کریں… جب کہ نماز روزہ اور دوسرے احکام میں عورتوں کو الگ سے حکم نہیں دیا گیا… بلکہ مردوں کو حکم دیا گیا …اور تابع ہونے کی حیثیت سے وہ بھی ان احکام میں شامل ہیں۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
291 عبادالرحمن کے اوصاف 2 1
292 وصف نمبر ١ 2 1
293 واقعہ نمبر١ : حضرةابو ذر غفاری صکے تواضع کا چرچا فرشتوں میں 15 292
294 واقعہ نمبر٢: ایک اللہ والے کا قصہ 17 292
295 واقعہ نمبر٣ :حضرت ابراہیم بن ادھم رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع… 19 292
296 واقعہ نمبر٤ : حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور دین پور شریف 19 292
297 واقعہ نمبر٥: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور مجمع مریدین 20 292
298 واقعہ نمبر ٦: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور درسِ بخاری شریف: 21 292
299 واقعہ نمبر ٧: حضرت بایزید بوسطامی رحمہ اللہ تعالیٰ کا تفصیلی قصہ 21 292
300 واقعہ نمبر ٨:شیخ الہند رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع 22 292
301 واقعہ نمبر ٩: حضرت مولانا مظفر حسین کاندھلوی رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع 23 292
302 واقعہ نمبر ١٠ :حضرت گنگوہی رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع: 23 292
303 واقعہ نمبر ١١: شیخ الہند اور قصہ وعظ 24 292
304 واقعہ نمبر١٢: حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور استاذ کا احترام 25 292
305 واقعہ نمبر ١٣: عبد اللہ ابن مبارک رحمہ اللہ تعالیٰ کا مسکین مولانا سے احسان 25 292
306 واقعہ نمبر ١٤: حضرت فاروقِ اعظم ص …اور گورنر کو معزول کرنا 26 292
307 واقعہ نمبر١٥: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور عظمتِ استاذ 27 292
308 واقعہ نمبر ١٦: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور کتاب کے سرِ ورق کا قصہ 27 292
309 واقعہ نمبر ١٧: مولانا عبد القدوس گنگوہی رحمہ اللہ تعالیٰ کا طریقہ اصلاح 28 292
310 ولی اللہ بنانے والے پانچ اعمال 34 1
311 واقعہ نمبر 1 38 310
312 واقعہ نمبر ٢: 39 310
313 باہمت خواتین کے چند قصے 40 310
314 واقعہ نمبر ٢ 41 310
315 (٥) قلب کی حفاظت کرنا 49 310
Flag Counter