Deobandi Books

عباد الرحمن کے اوصاف وصف نمبر 1 تواضع

44 - 50
اس سے ٹخنے نہیں چھپانے چاہئے…جو لباس نیچے سے آئے جیسے موزہ اس سے ٹخنے چھپانا گناہ نہیں …لہٰذا اگر ٹخنے چھپانے کو جی چاہتا ہے تو موزہ پہن لیں لیکن موزہ پہننے کی حالت میں بھی شلوار، تہبند، پاجامہ، چادر یا کُرتہ وغیرہ ٹخنوں سے نیچے رکھنا جائز نہیں …بلکہ اس حالت میں بھی اُوپر کی طرف آنے والے لباس کا ٹخنوں سے اوپر رہنا ہی واجب ہے …ٹخنے دو حالتوں میں کھلے رہنا ضروری ہیں:
	(١)  جِس وقت کھڑے ہوں۔		(٢)  جس وقت چل رہے ہوں۔
	پس اگر بیٹھنے میں یا لیٹے ہوئے ٹخنے ازار سے چھپ جائیں تو کوئی گناہ نہیں ۔بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ ٹخنے صرف نماز میں کھلے ہونے چاہیئں اس لئے جب مسجد آتے ہیں تو ٹخنے کھول لیتے ہیں…یہ سخت غلط فہمی ہے…خوب سمجھ لیں کہ ٹخنے کھولنا صرف نماز ہی میں ضروری نہیں بلکہ جب کھڑے ہوں یا چل رہے ہوں تو ٹخنے کھلے رکھنا ضروری ہے… ورنہ گناہ کبیرہ کے مرتکب ہوں گے۔
	حضرت علامہ خلیل احمد صاحب سہارنپوری رحمة اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں :
	وھذا فی حق الرجال دون النسآئ(بذل المجہود،کتاب اللباس ص ٥٧)
 	 اور یہ حکم صرف مردوں کے لئے ہے …عورتوں کو ٹخنے چھپانے کا حکم ہے۔
	ایک صحابی ص نے حضور  ا سے عرض کیا:(انی حمش الساقین)کہ میری پنڈلیاں سوکھ گئی ہیں(مطلب یہ تھا کہ اس بیماری کی وجہ سے ٹخنے ڈھانپ سکتا ہوں؟) لیکن آپ  ا نے ان کو ٹخنہ چھپانے کی اجازت نہیں دی اور فرمایا:  ان اللہ لا یحب المسبل (فتح الباری ج ١٠کتاب اللباس ص ٢٦٤) اللہ تعالیٰ(ٹخنہ) چھپانے والے سے محبت نہیں کرتے۔ 
	دوستو! غور کریں کہ ٹخنہ چھپا کر اللہ تعالیٰ کی محبت سے محروم ہو جانا کہاں کی عقلمندی ہے؟ 
	عن عبید بن خالد ص قال بینماانا امشی بالمدینة اذا انسان خلفی یقول ارفع ازارک فانہ اتقی وانقی فالتفت فاذا ھو رسول اللہ  ا فقلت یا رسول اللہ (ا) انما ھی بردة ملحاء قال اوما لک فیّ اسوة  فنظرت فاذا ازارہ(ا) الی نصف ساقیہ (ا)(شمائل ترمذی ص ٨)حضرت عبیدبن خالد  ص  فرماتے ہیں کہ میں مدینے منورہ میں چل رہا تھاکہ پیچھے سے کوئی آواز دے رہے ہیں … ارفع ازارک تہبند اوپر کیجئے…فانہ اتقی وانقی…کیونکہ اس میں تیرے دل اور تقویٰ کی بھی حفاظت ہے اور تیرے کپڑے کی بھی حفاظت ہے…فالتفت فاذا ھو رسول اللہ  ا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
291 عبادالرحمن کے اوصاف 2 1
292 وصف نمبر ١ 2 1
293 واقعہ نمبر١ : حضرةابو ذر غفاری صکے تواضع کا چرچا فرشتوں میں 15 292
294 واقعہ نمبر٢: ایک اللہ والے کا قصہ 17 292
295 واقعہ نمبر٣ :حضرت ابراہیم بن ادھم رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع… 19 292
296 واقعہ نمبر٤ : حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور دین پور شریف 19 292
297 واقعہ نمبر٥: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور مجمع مریدین 20 292
298 واقعہ نمبر ٦: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور درسِ بخاری شریف: 21 292
299 واقعہ نمبر ٧: حضرت بایزید بوسطامی رحمہ اللہ تعالیٰ کا تفصیلی قصہ 21 292
300 واقعہ نمبر ٨:شیخ الہند رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع 22 292
301 واقعہ نمبر ٩: حضرت مولانا مظفر حسین کاندھلوی رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع 23 292
302 واقعہ نمبر ١٠ :حضرت گنگوہی رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع: 23 292
303 واقعہ نمبر ١١: شیخ الہند اور قصہ وعظ 24 292
304 واقعہ نمبر١٢: حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور استاذ کا احترام 25 292
305 واقعہ نمبر ١٣: عبد اللہ ابن مبارک رحمہ اللہ تعالیٰ کا مسکین مولانا سے احسان 25 292
306 واقعہ نمبر ١٤: حضرت فاروقِ اعظم ص …اور گورنر کو معزول کرنا 26 292
307 واقعہ نمبر١٥: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور عظمتِ استاذ 27 292
308 واقعہ نمبر ١٦: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور کتاب کے سرِ ورق کا قصہ 27 292
309 واقعہ نمبر ١٧: مولانا عبد القدوس گنگوہی رحمہ اللہ تعالیٰ کا طریقہ اصلاح 28 292
310 ولی اللہ بنانے والے پانچ اعمال 34 1
311 واقعہ نمبر 1 38 310
312 واقعہ نمبر ٢: 39 310
313 باہمت خواتین کے چند قصے 40 310
314 واقعہ نمبر ٢ 41 310
315 (٥) قلب کی حفاظت کرنا 49 310
Flag Counter