میں ان سے مشورے کرتے رہو…ان شاء اللہ تم ایک دن اللہ والے بن جائو گے اور اللہ والوں کے اوصاف تمھارے اندر ایک دن پیدا ہو جائیں گے۔حضرت والا ہی کا شعر ہے۔
یہ ملتی ہیں خدا کے عاشقوں سے دعائوں اور ان کی صحبتوں سے
اور فرمایا :
کسی اہل دل کی صحبت جو ملی کسی کو اختر اسے آگیا ہے جینا اسے آگیا ہے مرنا
مجھے کچھ خبر نہیں تھی تیرا درد کیا ہے یارب
تیرے عاشقوں سے سیکھا تیرے سنگِ در پہ مرنا
اللہ والوں کی صحبت ملنے کے بعد آدمی جینے کو جانتا ہے … جینا کیا ہوتا ہے …ہم کیا جانیں … جینا کیا ہے؟ بازار گئے… دکان پر بیٹھ گئے… ملازمت کی …واپس آئے…ماہانہ تنخواہ مل گئی… کھا لیا …الحمدللہ جینے کا حق ادا ہوگیا…دوستو! اسی طرح تو … یہودی بھی بازار گیا… دکان پر بیٹھ گیا… ملازمت کی …واپس آیا…ماہانہ تنخواہ مل گئی… کھا لیا …عیسائی ،ہندو،اور سکھ وغیر ہ غیر مسلم بھی اسی طرح کرتے ہیں… کیا فرق ہوا؟ جو غیر مسلموں کا جینا ہے وہی جینا میر اور آپ کاہو ا… مسلمان کے جینے اور غیر مسلم کے جینے میں کیا فرق نہیں ہونا چاہیے؟… یہ فرق تب آئے گا جب اللہ والوں کی صحبت میں جائیںگے۔
مجھے کچھ خبر نہیں تھی تیرا درد کیا ہے یا رب تیرے عاشقوں سے سیکھا تیرے سنگِ در رپہ مرنا
پردے اٹھے ہوئے بھی ہیں انکی ادھر نظر بھی ہے بڑھ کر مقدر آزما سنگ بھی ہے سنگِ در بھی ہے انسان اللہ کے سامنے جھک کر تو دیکھے … کیا حاصل ہوتا ہے؟… اس لیے دوستو! ہم توبہ کریں … اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں… اللہ تعالیٰ معاف کرنے والے ہیں… اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ سب احباب کو معاف فرمادے وآخردعوانا الحمد للہ رب العٰلمین۔۔۔