Deobandi Books

عباد الرحمن کے اوصاف وصف نمبر 1 تواضع

14 - 50
تنگ …والدین اولاد سے تنگ… اولاد والدین سے تنگ …بد اخلاقی کی انتہا دیکھئے۔
	 دوستو  !  اگر رحمن کے بندوں کے اوصاف میںسے یہ ایک ہی وصف پیداہوجائے تو پورا معاشرہ جنت نما بن جائے گا۔
	اگر ہم اپنے آپکو مٹا دیںاور کہیں… میں کچھ نہیں ہوںتو اللہ تعالیٰ بلندی عطا فر ما ئیں گے حدیث میں ہے  من تواضع للہ رفعہ اللہ جو اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے لیے مٹاتا ہے ، اللہ تعالیٰ اس کو بلندی عطا فرماتے ہیںاچھے اخلاق پر اللہ تعالیٰ کیا کچھ عطافرمائیں گے ؟  
    حدیث نمبر ٣ :  حضرت حارثة بن وہب  ص  فرماتے ہیں قال رسول اللہ ا الا اخبرکم باھل الجنة  ضعیف متضعف لو اقسم علی اللہ لا برہ الا اخبرکم باھل النار کل عتل جواظ مستکبر(رواہ البخاری و مسلم،مشکواة صفحہ ٤٣٣)کیامیں جنتی لوگوں کے بارے میں نہ بتائوں؟ جنتی لوگ کون ہیں؟ فرمایا کل ضعیف متضعف ہر وہ شخص جو اپنے آپ کو عاجز، ضعیف ، کمزوراور بے بس سمجھے،(لیکن اللہ تعالیٰ کے ہاں ان کا مقام یہ ہوتا ہے )کہ اگر کسی بات پر قسم کھا لیں تو اللہ تعالیٰ اس کو پورا فرمادیتے ہیں۔
	 آج تو ہر آدمی اپنے آپ کو فرعون سمجھتا ہے… بلکہ فرعون سے بھی اپنے آپ کو بڑا سمجھتا ہے… تھوڑی سی کوئی بات کرے… تو آستین چڑھانے پر آ جاتا ہے …دینی ماحول میں رہتے ہوئے ہماراکیاحال ہے؟اپنے آپکو دیندار سمجھنے والو!… دینداری ہمارے اندر ہے ہی کہاں ؟…دیندار آدمی گالی گلوچ …ایک دوسرے کو دھمکیاں دینا وغیر وغیرہ خرافات سے اپنی زبا ن کو پاک رکھتا ہے ۔قرآن کریم نے کہا ہے رحماء بینہم مسلمان تو ایک دوسرے کے لیے انتہائی رحم دل ہوتے ہیں  اشداء علی الکفار ان کی سختی کفر کے لیے ہوتی ہے …آپس میں ایک دوسرے کے لیے سخت نہیں ہوتے۔ 
	آپ  ا نے فرمایا جنتی آدمی وہ ہے جو ضعیف ہو… اپنے آپ کو کچھ نہ سمجھے ۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
291 عبادالرحمن کے اوصاف 2 1
292 وصف نمبر ١ 2 1
293 واقعہ نمبر١ : حضرةابو ذر غفاری صکے تواضع کا چرچا فرشتوں میں 15 292
294 واقعہ نمبر٢: ایک اللہ والے کا قصہ 17 292
295 واقعہ نمبر٣ :حضرت ابراہیم بن ادھم رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع… 19 292
296 واقعہ نمبر٤ : حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور دین پور شریف 19 292
297 واقعہ نمبر٥: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور مجمع مریدین 20 292
298 واقعہ نمبر ٦: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور درسِ بخاری شریف: 21 292
299 واقعہ نمبر ٧: حضرت بایزید بوسطامی رحمہ اللہ تعالیٰ کا تفصیلی قصہ 21 292
300 واقعہ نمبر ٨:شیخ الہند رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع 22 292
301 واقعہ نمبر ٩: حضرت مولانا مظفر حسین کاندھلوی رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع 23 292
302 واقعہ نمبر ١٠ :حضرت گنگوہی رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع: 23 292
303 واقعہ نمبر ١١: شیخ الہند اور قصہ وعظ 24 292
304 واقعہ نمبر١٢: حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور استاذ کا احترام 25 292
305 واقعہ نمبر ١٣: عبد اللہ ابن مبارک رحمہ اللہ تعالیٰ کا مسکین مولانا سے احسان 25 292
306 واقعہ نمبر ١٤: حضرت فاروقِ اعظم ص …اور گورنر کو معزول کرنا 26 292
307 واقعہ نمبر١٥: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور عظمتِ استاذ 27 292
308 واقعہ نمبر ١٦: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور کتاب کے سرِ ورق کا قصہ 27 292
309 واقعہ نمبر ١٧: مولانا عبد القدوس گنگوہی رحمہ اللہ تعالیٰ کا طریقہ اصلاح 28 292
310 ولی اللہ بنانے والے پانچ اعمال 34 1
311 واقعہ نمبر 1 38 310
312 واقعہ نمبر ٢: 39 310
313 باہمت خواتین کے چند قصے 40 310
314 واقعہ نمبر ٢ 41 310
315 (٥) قلب کی حفاظت کرنا 49 310
Flag Counter