Deobandi Books

اصلی پیری مریدی کیا ہے ؟

9 - 58
ارے  جی  رہے   ہو  یہ کس  کے  سہارے
کہ مرنے سے  ہوجائیں  گے سب  کنارے
اگر    قربِ    جانِ    بہاراں    نہیں   ہے
وہ  ننگِ  خزاں   ہے   گلستاں   نہیں   ہے
علماء کو شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت
شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ نے علماء سے ایسے ہی نہیں فرمایا تھا کہ مدرسہ سے فارغ ہونے والے علماء! مساجد کے منبر سنبھالنے سے پہلے جاؤ کسی اللہ والے کی صحبت میں چھ مہینے سال بھر رہ لو، ان کی جوتیاں اُٹھاؤ تاکہ جو کتابیں تم نے پڑھی ہیں اُن کتابوں کا مولیٰ تمہارے دل میں متجلی ہوجائے، تمہارا قلب حاملِ تجلیاتِ الٰہیہ ہوجائے تو پھر تمہاری شان کچھ اور ہی ہوگی۔ تم دریاؤں کے کنارے، جنگلوں میں، پہاڑوں کے دامنوں میں، پھٹے ہوئے کپڑوں کے ساتھ اپنے دردِ دل کی خوشبو پھیلادو گے اور یہ نوکروں والے، مال والے تمہیں سلام کریں گے، تمہیں ڈھونڈیں گے کہ وہ کہاں گیا جو دوائے دردِ دل دیا کرتا تھا، وہ کہاں اپنی دوکان بڑھا گیا۔ اس پر میرا شعر ہے؎
دامنِ فقر میں مرے پنہاں  ہے تاجِ قیصری
ذرّہ  دردِ  دل ترا  دونوں جہاں سے  کم  نہیں
عارضی چراغ سے دائمی چراغ جلتا ہے
مولانا جلال الدین رومی رحمۃ اللہ علیہ نے یوں ہی نہیں فرمایا کہ دیکھو زندگی کا چراغ بہت کمزور ہے، موت کی آندھی چل رہی ہے، کسی وقت بھی زندگی کا چراغ بجھ سکتا ہے؎
موت  کی  تند  و  تیز  آندھی  میں
زندگی    کے     چراغ     جلتے    ہیں
ارے! کوشش کرکے دل میں اللہ کی محبت کا چراغ جلالو تاکہ جب اس عارضی زندگی کا چراغ بجھے تو اللہ کے نور کا ایمرجنسی اور دائمی چراغ تمہارے اندر جل جائے۔ جیسے ابھی لائٹ چلی گئی 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اولیاء اللہ کی پہچان 7 1
3 مرید کے دل میں شیخ کی عظمت کی مثال 8 1
4 علماء کو شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 9 1
5 عارضی چراغ سے دائمی چراغ جلتا ہے 9 1
6 اصلی مرید اور اصلی پیر کون ہے؟ 11 1
7 رازِلَا اِلٰہَ 12 1
8 صحبتِ اہل اللہ کی ضرورت کی دلیل 13 1
9 اللہ کے عاشقوں کا مقام 14 1
10 حضرت حافظ شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 15 1
11 کشف بندے کے اختیار میں نہیں ہے 16 1
12 جعلی پیر کے کشف کا بھانڈا پھوٹ گیا 17 1
13 کعبہ شریف میں نماز پڑھنے کا دعویٰ کرنے والے پیر کا حشر 18 1
14 ایک کانے کا دعوائے خدائی 18 1
15 دعوائے خدائی کرنے والے کو ایک عالم کا منہ توڑ جواب 19 1
16 ایک جعلی پیر کی مکّاری کا واقعہ 19 1
17 اصلی مرید وہ ہے جس کی مراد اللہ ہو 20 1
18 حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 23 1
19 غفلت کا ایک مجرّب علاج 23 1
20 دین کے لیے صحابہ کی محنت کی ایک ادنیٰ مثال 24 1
21 موت کی تیاری کا وقت 25 1
22 دونوں جہاں میں آرام سے رہنے کا طریقہ 25 1
23 انسان کا سب سے بڑا دُشمن 27 1
24 گناہوں سے دل بہلانا حماقت ہے 29 1
25 چین صرف اللہ کی یاد میں ہے 30 1
26 تعلق مع اللہ کی بے مثل لذت کی دلیل 30 1
27 دین کس سے سیکھیں؟ 31 1
28 اللہ والے کون ہیں؟ 31 1
29 جانشینی کا فتنہ 32 1
30 جعلی پیروں کا فریب 33 1
31 قوالی کے حال کا چشم دید واقعہ 35 1
32 ساز اور باجا بے ایمانی پیدا کرتا ہے 36 1
33 ہر گناہ مضر ہے 36 1
34 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کی پہچان 37 1
35 حضرت پیر محمد شاہ سلونی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 38 1
36 جعلی گدّی نشین کا حال 39 1
37 بعض جعلی پیروں کے چشم دید واقعات 41 1
38 اولیاء اللہ کی عظمت 43 1
39 خاندانی پیری اور جانشینی کی لعنت 43 1
40 جعلی خانقاہوں کی حالتِ زار 46 1
41 ولایت اور بزرگی کا معیار 46 1
42 شیطان کی ایک مہلک ایجاد 49 1
43 عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ رضی اللہ عنہم سے سیکھو 49 1
44 درود پڑھنا عین ایمان ہے 50 1
45 ہم اور ہمارے بزرگ ہر گز وہابی نہیں 51 1
46 ایصالِ ثواب کا مسنون طریقہ 52 1
47 فاتحہ اور نذر و نیاز کی حقیقت 53 1
48 ایک پیٹو مولوی کی مُردوں سے لڑائی 54 1
49 فاتحہ چوری ہوگئی 55 1
50 ایصالِ ثواب کے متعلق ایک ضروری اصلاح 55 1
51 درود شریف پڑھنے کی تلقین 56 1
Flag Counter