Deobandi Books

اصلی پیری مریدی کیا ہے ؟

23 - 58
اگر ہیں آپ صادق  اپنے  اقرارِ  محبت  میں
طلب خود کرلیے جائیں  گے دربارِ محبت میں
اور وہ اللہ والا پیر آپ کو دنیاداری اور دنیا کی چکر بازی نہیں سکھائے گا، کیوں کہ وہ خود بھی  دنیا دار نہیں ہوتا، اس لیے آخرت کی تیاری کرائے گا اور وہی نصیحت کرے گا جو حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ نے کی تھی۔
حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت
حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ سے کسی نے عرض کیا کہ مجھے کوئی نصیحت کردیجیے مگر بہت مختصر سی نصیحت۔ تو آپ نے فرمایا:
اِعْمَلْ لِلدُّنْیَا بِقَدْرِ مَقَامِکَ فِیْہَا وَاعْمَلْ  لِلْاٰخِرَۃِ بِقَدْرِ مَقَامِکَ فِیْہَا
دنیا کے لیے اتنی محنت کرو جتنا دنیا میں رہنا ہے اور آخرت کے لیے اتنی محنت کرو جتنا آخرت میں رہنا ہے۔ اور سب کو معلوم ہے کہ دنیا سے جانے کے بعد کوئی واپس نہیں آتا، آخرت میں ہمیشہ رہنا ہے، جہاں ہمیشہ رہنا ہے وہاں کے لیے اتنی ہی عظیم الشان محنت کرو اور دنیا کا قیام عارضی ہے یہاں کے لیے زیادہ محنت کرنا بے وقوفی ہے۔ یہ کیسی جامع نصیحت ہے! بس اس کو یاد کرلو اور دل میں بٹھالو۔
غفلت کا ایک مجرّب علاج
پھر بھی نفس کا مزاج ٹھیک نہ ہو اور نماز روزہ میں سستی معلوم ہوتی ہو تو روزانہ موت کو یاد کرو کہ ایک دن قبر میں لیٹنا ہے، اُس وقت اللہ کو کیا جواب دوں گا؟ جس کا دل سخت ہوگیا ہو اور گناہوں کا عادی ہوگیا ہو، تو روزانہ چار پانچ منٹ یہ مراقبہ کرو کہ میں مرگیا ہوں اور نہلاکر کفنا کر لوگ قبرستان میں گاڑ آئے ہیں، قبر میں تنہا پڑا ہوں، بیوی، بچے، بزنس، مکان سب چھوٹ گئے، اب کوئی چیز کام آنے والی نہیں، صرف اعمال ساتھ ہیں۔ موت یقیناً آنی ہے اور جو چیز یقینی ہو اس میں کیا شبہ ہوسکتا ہے؟ موت تو ایسی حقیقت ہے جس کا کافر بھی انکار 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اولیاء اللہ کی پہچان 7 1
3 مرید کے دل میں شیخ کی عظمت کی مثال 8 1
4 علماء کو شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 9 1
5 عارضی چراغ سے دائمی چراغ جلتا ہے 9 1
6 اصلی مرید اور اصلی پیر کون ہے؟ 11 1
7 رازِلَا اِلٰہَ 12 1
8 صحبتِ اہل اللہ کی ضرورت کی دلیل 13 1
9 اللہ کے عاشقوں کا مقام 14 1
10 حضرت حافظ شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 15 1
11 کشف بندے کے اختیار میں نہیں ہے 16 1
12 جعلی پیر کے کشف کا بھانڈا پھوٹ گیا 17 1
13 کعبہ شریف میں نماز پڑھنے کا دعویٰ کرنے والے پیر کا حشر 18 1
14 ایک کانے کا دعوائے خدائی 18 1
15 دعوائے خدائی کرنے والے کو ایک عالم کا منہ توڑ جواب 19 1
16 ایک جعلی پیر کی مکّاری کا واقعہ 19 1
17 اصلی مرید وہ ہے جس کی مراد اللہ ہو 20 1
18 حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 23 1
19 غفلت کا ایک مجرّب علاج 23 1
20 دین کے لیے صحابہ کی محنت کی ایک ادنیٰ مثال 24 1
21 موت کی تیاری کا وقت 25 1
22 دونوں جہاں میں آرام سے رہنے کا طریقہ 25 1
23 انسان کا سب سے بڑا دُشمن 27 1
24 گناہوں سے دل بہلانا حماقت ہے 29 1
25 چین صرف اللہ کی یاد میں ہے 30 1
26 تعلق مع اللہ کی بے مثل لذت کی دلیل 30 1
27 دین کس سے سیکھیں؟ 31 1
28 اللہ والے کون ہیں؟ 31 1
29 جانشینی کا فتنہ 32 1
30 جعلی پیروں کا فریب 33 1
31 قوالی کے حال کا چشم دید واقعہ 35 1
32 ساز اور باجا بے ایمانی پیدا کرتا ہے 36 1
33 ہر گناہ مضر ہے 36 1
34 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کی پہچان 37 1
35 حضرت پیر محمد شاہ سلونی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 38 1
36 جعلی گدّی نشین کا حال 39 1
37 بعض جعلی پیروں کے چشم دید واقعات 41 1
38 اولیاء اللہ کی عظمت 43 1
39 خاندانی پیری اور جانشینی کی لعنت 43 1
40 جعلی خانقاہوں کی حالتِ زار 46 1
41 ولایت اور بزرگی کا معیار 46 1
42 شیطان کی ایک مہلک ایجاد 49 1
43 عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ رضی اللہ عنہم سے سیکھو 49 1
44 درود پڑھنا عین ایمان ہے 50 1
45 ہم اور ہمارے بزرگ ہر گز وہابی نہیں 51 1
46 ایصالِ ثواب کا مسنون طریقہ 52 1
47 فاتحہ اور نذر و نیاز کی حقیقت 53 1
48 ایک پیٹو مولوی کی مُردوں سے لڑائی 54 1
49 فاتحہ چوری ہوگئی 55 1
50 ایصالِ ثواب کے متعلق ایک ضروری اصلاح 55 1
51 درود شریف پڑھنے کی تلقین 56 1
Flag Counter