Deobandi Books

اصلی پیری مریدی کیا ہے ؟

50 - 58
دفن کررہے ہو، نماز روزہ، لین دین، اُٹھنا بیٹھنا سب سنت کے خلاف اور بارہ ربیع الاوّل کو درود وسلام پڑھ کر اور جلوس نکال کر اور یارسول اللہ کے نعرے لگاکر عاشقِ رسول بنے ہوئے ہو۔ بتاؤ! اگر تمہارا بیٹایاابّا یا ابّا کے نعرے لگائے اور ابّا کہیں کہ بیٹا! پانی لاؤ اور بیٹا کہے کہ پانی نہیں لاؤں گا صرف ابّا زندہ باد کا نعرہ لگاؤں گا۔ تو آپ اس کو کیسا بیٹا کہیں گے؟ لائق بیٹا کہوگے یا نالائق؟ رسول کی نافرمانی کرتے ہو اور زبان سے نعرہ لگاتے ہو۔ ارے میاں! تمہارے نعرے پر لعنت ہو۔ اگر تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم مانواور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر چلو، تو کسی نعرے کے بغیر ولی اللہ ہوجاؤگے۔ آپ سنت کے مطابق نماز ادا کیجیے، سنت کے مطابق روزہ رکھیے، سنت کے مطابق پانی پیجیے، سنت کے مطابق کھانا کھائیے، ساری زندگی کو سنت کے مطابق ڈھالیے، تب ثابت ہوگا کہ آپ عاشقِ رسول ہیں اور تب آپ ان شاء اللہ ایک نعرہ کے بغیر ولی اللہ بن جائیں گے۔ محبت نام ہے اطاعت و فرماں برداری کا، نعرہ لگانے کا نام محبت تھوڑی ہے،لیکن آج کل کیا معیار بنادیا۔ ایک آدمی رات دن سنت کے مطابق رہتا ہے لیکن نعرہ نہ لگائے، تو ان جاہلوں کے نزدیک وہ عاشقِ رسول نہیں ہے۔ ایک شخص جو ہر سنت پر عمل کررہا ہے، نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ کا پابند ہے، اللہ کے عشق میں تہجد پڑھتا ہے، گناہوں سے بچتا ہے، نبی کے طریقوں پر چلتا ہے، اس کو کہتے ہیں کہ یہ وہابی ہے، مردود ہے۔ اور ایک شخص نہ نماز روزہ کرتا ہے، نہ شریعت و سنت پر چلتا ہے، صرف  بارہ ربیع الاوّل کو یَا نَبِیْ سَلَامْ عَلَیْکَ پڑھ کر نعرۂ رسالت لگادیتا ہے، یہ ان کے نزدیک پکا اہلِ سنت ہے،حالاں کہ اللہ اور رسول کی نظر میں یہ فاسق اور مردود ہے،کیوں کہ دین پر نہیں چلتا۔ جو سچے اللہ والے ہیں، سنت پر چلنے والے ہیں ان کو کہتے ہیں، مرگئے مردود نہ فاتحہ نہ درود،حالاں کہ اصل بات یہ ہے ’’مرگئے مردود را از فاتحہ چہ سود ‘‘یعنی جب تم سنت کے خلاف زندگی گزار کے مرگئے تو مردودہو اور جب مردود ہو تو پھر فاتحہ و درود سے تمہیں کیا فائدہ پہنچے گا؟ لاکھ فاتحہ کرتے رہو۔ بات یہ ہے کہ عمل کو کمزور کرنے کے لیے بدعت ایجاد کی جاتی ہے، جہاں بدعت پہنچتی ہے وہاں سنت دفن ہوجاتی ہے۔
درود پڑھنا عین ایمان ہے
اور درود تو ہر مسلمان پڑھتا ہے، التحیات کے بعد درود شریف ہے کہ نہیں؟ اور بیٹھ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اولیاء اللہ کی پہچان 7 1
3 مرید کے دل میں شیخ کی عظمت کی مثال 8 1
4 علماء کو شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 9 1
5 عارضی چراغ سے دائمی چراغ جلتا ہے 9 1
6 اصلی مرید اور اصلی پیر کون ہے؟ 11 1
7 رازِلَا اِلٰہَ 12 1
8 صحبتِ اہل اللہ کی ضرورت کی دلیل 13 1
9 اللہ کے عاشقوں کا مقام 14 1
10 حضرت حافظ شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 15 1
11 کشف بندے کے اختیار میں نہیں ہے 16 1
12 جعلی پیر کے کشف کا بھانڈا پھوٹ گیا 17 1
13 کعبہ شریف میں نماز پڑھنے کا دعویٰ کرنے والے پیر کا حشر 18 1
14 ایک کانے کا دعوائے خدائی 18 1
15 دعوائے خدائی کرنے والے کو ایک عالم کا منہ توڑ جواب 19 1
16 ایک جعلی پیر کی مکّاری کا واقعہ 19 1
17 اصلی مرید وہ ہے جس کی مراد اللہ ہو 20 1
18 حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 23 1
19 غفلت کا ایک مجرّب علاج 23 1
20 دین کے لیے صحابہ کی محنت کی ایک ادنیٰ مثال 24 1
21 موت کی تیاری کا وقت 25 1
22 دونوں جہاں میں آرام سے رہنے کا طریقہ 25 1
23 انسان کا سب سے بڑا دُشمن 27 1
24 گناہوں سے دل بہلانا حماقت ہے 29 1
25 چین صرف اللہ کی یاد میں ہے 30 1
26 تعلق مع اللہ کی بے مثل لذت کی دلیل 30 1
27 دین کس سے سیکھیں؟ 31 1
28 اللہ والے کون ہیں؟ 31 1
29 جانشینی کا فتنہ 32 1
30 جعلی پیروں کا فریب 33 1
31 قوالی کے حال کا چشم دید واقعہ 35 1
32 ساز اور باجا بے ایمانی پیدا کرتا ہے 36 1
33 ہر گناہ مضر ہے 36 1
34 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کی پہچان 37 1
35 حضرت پیر محمد شاہ سلونی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 38 1
36 جعلی گدّی نشین کا حال 39 1
37 بعض جعلی پیروں کے چشم دید واقعات 41 1
38 اولیاء اللہ کی عظمت 43 1
39 خاندانی پیری اور جانشینی کی لعنت 43 1
40 جعلی خانقاہوں کی حالتِ زار 46 1
41 ولایت اور بزرگی کا معیار 46 1
42 شیطان کی ایک مہلک ایجاد 49 1
43 عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ رضی اللہ عنہم سے سیکھو 49 1
44 درود پڑھنا عین ایمان ہے 50 1
45 ہم اور ہمارے بزرگ ہر گز وہابی نہیں 51 1
46 ایصالِ ثواب کا مسنون طریقہ 52 1
47 فاتحہ اور نذر و نیاز کی حقیقت 53 1
48 ایک پیٹو مولوی کی مُردوں سے لڑائی 54 1
49 فاتحہ چوری ہوگئی 55 1
50 ایصالِ ثواب کے متعلق ایک ضروری اصلاح 55 1
51 درود شریف پڑھنے کی تلقین 56 1
Flag Counter