Deobandi Books

اصلی پیری مریدی کیا ہے ؟

32 - 58
ہوں۔ ہم اُس کو کیسے ولی مان لیں جو نہ نماز پڑھتا ہے، نہ روزہ رکھتا ہے، نہ گناہوں سے بچتا ہے، چرس پیتا ہے، داڑھی منڈاتا ہے اور عورتوں سے پاؤں دبواتا ہے۔وہ ولی نہیں شیطان ہے۔ لاکھ کسی بزرگ کی اولاد ہو۔ ولی ہونے کے لیے صرف ولی کی اولاد ہونا کافی نہیں، اولیاء اللہ کے اعمال اور اولیاء کے اخلاق ہونا بھی ضروری ہے اور سنت و شریعت کا پابند ہونا بھی ضروری ہے۔
جانشینی کا فتنہ
لیکن آج کل جو فتنہ پیدا ہوا اس کی وجہ جانشینی ہے۔ یہ غلط عقیدہ دلوں میں جم گیا کہ پیر کا بچہ پیر ہوتا ہے۔ دیکھو! جتنے اولیاء اللہ گزرے ہیں اُن کی اولاد بھی عموماً نیک ہوتی تھی لیکن ایک آدھ پشت کے بعد وہ بگڑگئے، نماز روزہ بھی چھوڑ دیا،تو جب بگڑگئے تو سوچتے ہیں کہ اب روزی کیسے چلے گی؟باپ دادا کی دینی میراث حاصل نہیں کی اور دنیا کمانے کی صلاحیت بھی نہیں ہے۔ مفت کی کھاکر کاہل اور کوڑھی ہوجاتے ہیں اور عمل ہے نہیں۔ قرآن و حدیث پڑھا نہیں، تو سوچتے ہیں کہ باپ دادا کی ہڈیاں بیچو اور قبروں پر لوگوں کو جمع کرکے ڈگڈگی اور طبلہ بجواؤ اور قوالی کراؤ، ورنہ لوگ کیسے آئیں گے؟ لوگوں کو پھنسانے کے لیے کچھ مزہ بھی تو ہونا چاہیے،اس لیے بریانی کھلاؤ، طبلہ سارنگی بجاؤ، قوالی کراؤ اور کچھ کرامتیں اپنے بزرگوں کی بیان کردیں، تاکہ لوگ معتقد ہوجائیں کہ یہ بزرگوں کی اولاد ہیں، اور لوگوں سے پیسہ اینٹھنے کے لیے یہ غلط عقیدہ مشہور کردیا کہ بزرگوں کی اولاد بھی بزرگ ہوتی ہے چاہے بدعمل ہو۔ نعوذباللہ! یہ بالکل جاہلانہ عقیدہ ہے کہ پیر کا بچہ پیر ہوتا ہے۔ اگر کوئی یہاں اٹامک انرجی کے ڈائریکٹر سے کہے کہ چوں کہ میں ایم ایس سی ہوں، اس لیے میرے بچے کو بھی ایم ایس سی مان لو اور اس کو نوکری دو، تو ڈائریکٹر جنرل کیا کہیں گے کہ ان کو دماغ کے ڈاکٹر کے یہاں لے جاؤ،کیوں کہ ان کی عقل کا اسکرو ڈھیلا ہوگیا ہے۔ اچھا دیکھیے! آپ نے ایک کار خریدی اور ایک ڈرائیور سے کہا کہ مجھے ایک ڈرائیور چاہیے۔ کہنے لگا کہ صاحب میں تو بہت بزی ہوں،آپ میرے بچے کو ڈرائیور بنالیجیے۔ آپ نے کہا کہ بچےنے ڈرائیوری سیکھی ہے؟ کہا کہ نہیں سیکھی،لیکن ڈرائیور کا بیٹا ہے، جب آپ پیر کے بچے سے مرید ہوجاتے ہیں تو اس سے بھی مرید ہوجائیے۔ تو آپ اس کو ڈرائیور رکھیں گے؟ کہیں گے کہ صاحب یہ میری جان لے لے گا اور موٹر بھی تباہ کردے گا۔اور کوئی ایمان تباہ کردے اس کی پروا نہیں، آخرت جہاں ہمیشہ رہنا ہے وہ تباہ ہوجائے اس کی پرواہ نہیں۔ پیر کا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اولیاء اللہ کی پہچان 7 1
3 مرید کے دل میں شیخ کی عظمت کی مثال 8 1
4 علماء کو شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 9 1
5 عارضی چراغ سے دائمی چراغ جلتا ہے 9 1
6 اصلی مرید اور اصلی پیر کون ہے؟ 11 1
7 رازِلَا اِلٰہَ 12 1
8 صحبتِ اہل اللہ کی ضرورت کی دلیل 13 1
9 اللہ کے عاشقوں کا مقام 14 1
10 حضرت حافظ شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 15 1
11 کشف بندے کے اختیار میں نہیں ہے 16 1
12 جعلی پیر کے کشف کا بھانڈا پھوٹ گیا 17 1
13 کعبہ شریف میں نماز پڑھنے کا دعویٰ کرنے والے پیر کا حشر 18 1
14 ایک کانے کا دعوائے خدائی 18 1
15 دعوائے خدائی کرنے والے کو ایک عالم کا منہ توڑ جواب 19 1
16 ایک جعلی پیر کی مکّاری کا واقعہ 19 1
17 اصلی مرید وہ ہے جس کی مراد اللہ ہو 20 1
18 حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 23 1
19 غفلت کا ایک مجرّب علاج 23 1
20 دین کے لیے صحابہ کی محنت کی ایک ادنیٰ مثال 24 1
21 موت کی تیاری کا وقت 25 1
22 دونوں جہاں میں آرام سے رہنے کا طریقہ 25 1
23 انسان کا سب سے بڑا دُشمن 27 1
24 گناہوں سے دل بہلانا حماقت ہے 29 1
25 چین صرف اللہ کی یاد میں ہے 30 1
26 تعلق مع اللہ کی بے مثل لذت کی دلیل 30 1
27 دین کس سے سیکھیں؟ 31 1
28 اللہ والے کون ہیں؟ 31 1
29 جانشینی کا فتنہ 32 1
30 جعلی پیروں کا فریب 33 1
31 قوالی کے حال کا چشم دید واقعہ 35 1
32 ساز اور باجا بے ایمانی پیدا کرتا ہے 36 1
33 ہر گناہ مضر ہے 36 1
34 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کی پہچان 37 1
35 حضرت پیر محمد شاہ سلونی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 38 1
36 جعلی گدّی نشین کا حال 39 1
37 بعض جعلی پیروں کے چشم دید واقعات 41 1
38 اولیاء اللہ کی عظمت 43 1
39 خاندانی پیری اور جانشینی کی لعنت 43 1
40 جعلی خانقاہوں کی حالتِ زار 46 1
41 ولایت اور بزرگی کا معیار 46 1
42 شیطان کی ایک مہلک ایجاد 49 1
43 عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ رضی اللہ عنہم سے سیکھو 49 1
44 درود پڑھنا عین ایمان ہے 50 1
45 ہم اور ہمارے بزرگ ہر گز وہابی نہیں 51 1
46 ایصالِ ثواب کا مسنون طریقہ 52 1
47 فاتحہ اور نذر و نیاز کی حقیقت 53 1
48 ایک پیٹو مولوی کی مُردوں سے لڑائی 54 1
49 فاتحہ چوری ہوگئی 55 1
50 ایصالِ ثواب کے متعلق ایک ضروری اصلاح 55 1
51 درود شریف پڑھنے کی تلقین 56 1
Flag Counter